تعارف حافظ عاصم

حافظ عاصم

محفلین
میرا نام حافظ عاصم ہے۔اقبال کے شہر کا شاہین ہوں لیکن وہ الگ بات ہے کہ کبھی اُڑنے والا کوئی کام ابھی تک کر نہیں سکا۔۔۔باقی جو آپ لوگ پوچھیں گے وہ ساتھ ساتھ چلتا رہے گا :act-up:
 
شاہین تو نہ ہوئے پھر۔ بہرحال، خوش آمدید!
پوچھنا یہ تھا کہ علامہ اقبالؒ واقعی بڑے شاعر تھے یا صرف باتیں بنی ہوئی ہیں؟
 

یاز

محفلین
السلام علیکم
محفل پہ خوش آمدید حافظ عاصم بھائی۔
کچھ مزید تفصیل بھی بتائیے۔ کیا مشاغل ہیں؟ تعلیم، روزگار، ادب سے لگاؤ وغیرہ
نیز محفل پہ کیسے آئے۔
 

حافظ عاصم

محفلین
فی الحال بارہ جماعتیں پاس ہوں اور آگے آسٹریلیا جانے کے ارادے ہیں۔۔۔فیس بک پہ اردو شاعری کا پیج ہے اور محفل میں ایسے ہی اردو معلوماتی مواد دیکھتے دیکھتے پہنچ گیا
 

حافظ عاصم

محفلین
میرے خیال سے علامہ اقبال ایک معیاری شاعر تھے۔۔۔اس سے پہلے تو عاشقی معشوقی والے شاعر ہی پڑھتے آ رہے تھے لوگ;)
 
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں

ایران انهیں اقبال لاہوری کہتا ہے
خوش آمدید عاصم۔

اقبال کا شہر سیالکوٹ تھا یا لاہور؟
یہ تقریباََ ایسا ہی سوال ہے جیسے پوچھا جائے کہ
میر تقی میر لکھنوی تھے یا دہلوی؟
یا
بہزاد لکھنوی کا تعلق دلی سے تھا یا لکھنو سے؟
 
Top