حاملہ ہونے کے باوجود محسن عباس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اہلیہ کا الزام

جان

محفلین
محترم اگر اس ”کئی دفعہ“ کے کچھ نمونے عنایت ہوں، تو نوازش ہوگی۔
نمونوں سے تو فورم بھرا پڑا ہے، آپ ذرا جاسم صاحب کی کھولی گئی لڑیوں کی طرف رجوع فرمائیں۔ میرے اپنے کئی ایک مراسلے لڑی سے "غیر متعلقہ" بحث کے سبب حذف کیے گئے ہیں۔ :)
 

سید عمران

محفلین
یہ معاملہ تو میرے اور میرے خالق کے بین ہے!
وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں...
سب کو معلوم ہے...
یہ بھی سب کو معلوم ہے کوئی کسی کا حساب نہیں دے گا...
یہاں تو اس کا حساب بھی نہیں دیا گیا جو ہم پوچھ رہے ہیں!!!
سب کچھ کہا مگر یہ نہ کہا اسلام کیوں لایا گیا؟؟؟
 

جان

محفلین
یہاں تو اس کا حساب بھی نہیں دیا گیا جو ہم پوچھ رہے ہیں!!!
اس کا جواب ہم اپنے تئیں جو ہمیں سمجھ میں آیا دے چکے ہیں، باقی آپ کا سوال بار بار دہرانے کا کوئی خاص مقصد ہے تو وہ رب کی ذات ہی بہتر جانتی ہے۔
سب کچھ کہا مگر یہ نہ کہا اسلام کیوں لایا گیا؟؟؟
اس کے باوجود اسلام کو زبردستی گھسیٹ کر لایا گیا...
زبردستی کیسے گھسیٹ کر لایا گیا؟ ظاہر ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہ ہے اور اس طرح کے واقعات معاشرے میں روزانہ ہوتے رہتے ہیں جس کی کئی ایک وجوہات ہیں جن میں سے ایک وجہ مذہبی عنصر بھی ہے۔ ابھی یہیں اسی فورم پہ شادی اور نکاح پہ کئی دفعہ اسلامی پہلو کے حوالے سے بحث کی گئی ہے۔ اس صورتِ حال میں اگر کوئی اس رشتے میں تناؤ کو اسلام سے منسلک کرتا ہے تو اس میں اسلام کہاں بدنام ہوتا ہے؟ یہ تو اتنا اہم معاملہ ہے کہ اللہ نے خود قران پاک میں اس موضوع کو زیرِ بحث لایا ہے۔ مجھے تو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا میاں بیوی کے رشتے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جو اسلام کو زبردستی گھسیٹ کر لایا گیا ہے؟ ظاہر ہے میاں بیوی کی نوک جھونک میں کئی معاشرتی عنصر شامل ہیں جن میں ایک مذہبی پہلو بھی ہے۔ اگر اس کا تذکرہ کرنا گھسیٹ کر لانے کے مترادف ہے تو پھر آپ کا سوال سمجھ سے بالاتر ہے۔ اور رہی بات جواب دینے کی تو انہوں نے جواب دیا تو ہے غالباً آپ کی نظر سے نہیں گزرا یا آپ کو پسند نہیں آیا۔
 

سید عمران

محفلین
رب کی ذات ہی بہتر جانتی ہے۔
رب کی ذات تو سب کچھ جابتی ہے...
مگر خبر میں اسلام کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہ تھا...
پھر اسلامی احکامات پر جملے چست کرنے کا یہ کون سا موقع تھا...
ہمیں بھی کھیل کے اصول معلوم ہوں تاکہ آئندہ ان سے کما حقہ ہم بھی مستفید ہوں اور کھل کر کھیلیں!!!
 

جان

محفلین
رب کی ذات تو سب کچھ جابتی ہے...
مگر خبر میں اسلام کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہ تھا...
پھر اسلامی احکامات پر جملے چست کرنے کا یہ کون سا موقع تھا...
ہمیں بھی کھیل کے اصول معلوم ہوں تاکہ آئندہ ان سے کما حقہ ہم بھی مستفید ہوں اور کھل کر کھیلیں!!!
پہلی بات تو واضح رہے کہ کسی بھی اسلامی تشریح اور مذہبی شخصیت پہ تنقید قطعی اسلام پہ تنقید نہ ہے، دوسری بات یہ کہ اسلام واحد آپ کا مذہب نہ ہے جو آپ کا ایسا لگ رہا ہے کہ اس طرح کی بات کرنے سے اسلام بدنام ہو رہا ہے۔ اگر انہوں نے اعتراض کیا ہے تو اعتراض کا جواب دلیل سے دینا بالکل ممکن ہے نہ کہ اس طرح کی توجیہات اور سوالات سے، سوم یہ کہ آپ یہاں کھل کے کھیلیں اور ہم یہاں سے پیویلین واپس جا رہے ہیں۔ سلامت رہیں۔
 

جان

محفلین
جواب تو سارے ممکن ہیں اگر ناممکن ہے تو اس کا جواب کہ بےوقت کی راگنی چھیڑنے کا مقصد کیا تھا!!!
بھائی جو بھی مقصد ہو آپ نے نیتوں کا حال جان کر کیا کرنا ہے؟ آپ دلیل سے ان کے مفروضے کو غلط ثابت کریں، عین ممکن ہے وہ آپ کی دلیل سے مطمئن ہو جائیں۔
 

سید عمران

محفلین
بھائی جو بھی مقصد ہو آپ نے نیتوں کا حال جان کر کیا کرنا ہے؟ آپ دلیل سے ان کے مفروضے کو غلط ثابت کریں، عین ممکن ہے وہ آپ کی دلیل سے مطمئن ہو جائیں۔
نیتوں کا حال جان کر معلوم ہوجائے گا کہ نیت اچھی ہے یا نہیں...
تاکہ اس حساب سے معاملہ طے کیا جائے!!!
 
Top