مبارکباد حجاب صاحبہ کی ترقی

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، ہماری سب سے نئی (جو کہ باقاعدہ ہیں)ممبر محترمہ جنابہ حجاب صاحبہ جو کہ بی اے، ایل ایل بی ہیں‌اور اب ماسٹرز بھی کرنے والی ہیں، کو کسی نے ترقی دے کر مشاق بنا دیا ہے۔ میں نے تو بہت کہا کہ بھلے آدمی وکیل کو مشاقیت سے کیا لینا دینا، لیکن نہیں‌ جی، بنا کر ہی چھوڑا :( اور وکیل بھی وہ جو سارا دن یا تو افسانے پڑھتی، لکھتی اور کھانا پکاتی اور پکواتی رہتی ہیں۔ کھانا پکوا کر فوراً ٹیسٹ بھی لیتی ہیں کہ کھا کر عقل کہیں کچھ اور کھانے (جو سبز رنگ کا ہوتا ہے اور جسے جانور بڑے شوق سے کھاتے ہیں) تو نہیں چل دی۔ اس کے علاوہ اگر کوئی وقت بچ جائے تو شعر و شاعری کے نئے نئے دھاگوں سے اردو ویب کی محفل پر پھول بوٹے کاڑھتی ہیں

خیر اب کیا فائدہ، اسی بہانے مبارکباد ہی دے دیتے ہیں

مبارکباد
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
حجاب صاحبہ کومشتاق کاعہدہ ملنے پربہت بہت مبارک بادقبول ہو۔

والسلام
جاویداقبال
 
حجاب

محفلین
شکریہ قیصرانی ویسے میں سب سے نئی تو نہیں ہوں آج یعنی 22 اکتوبر کو 3 ماہ اور 17 دن پرانی ہو گئی ہوں۔
میں نے تعارف میں ماسٹر کا لکھا تھا کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اتنا مشکل ہے ماسٹر کرنا اُفففففف
اور افسانے سچّی مُچی نہیں پڑھتی دن میں :p
اور کھانے بھی نہیں‌ پکواتی،اور یہ کیا آپ نے میری لکھی ہوئی ترکیب کو آزمایا ہے ناں کبھی کہ نہیں کہیں آپ بیتی تو نہیں لکھ دی کے عقل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p
اور یہ کیا کسی نے ترقی دی ارے جناب مابدولت نے خود کئے ہیں اتنے سارے میسج محفل پر مجھے خود یقین نہیں ویسے کہ 500 کیسے ہوگئے۔ :shock:

شکریہ جاوید اور زکریا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
حجاب نے کہا:

بہت شکریہ، ورنہ میں تو ازالہ حیثیت عرفی کے مقدمے کے لیے تیار ہو رہا تھا :lol:

باقی ساری باتیں‌، بریک کے بعد، کہ ابھی آپ مبارکبادیں وصول بلکہ سمیٹ لیں :D
 
قیصرانی

لائبریرین
اب ذرا تفصیلی جوابات

شکریہ قیصرانی ویسے میں سب سے نئی تو نہیں ہوں آج یعنی 22 اکتوبر کو 3 ماہ اور 17 دن پرانی ہو گئی ہوں۔

ویسے ہم اتنی پرانی ممبران کو نیا ہی شمار کرتے ہیں، لیکن میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ ابھی تک جتنی خواتین و لڑکیاں اس فورم میں آئی اور باقاعدہ ہوئی ہیں، ان میں‌سے آپ سب سے زیادہ نئی ہیں

میں نے تعارف میں ماسٹر کا لکھا تھا کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

نہیں، یہ محفل کے کسی پیغام سے پتہ چلا تھا :)

اتنا مشکل ہے ماسٹر کرنا اُفففففف

ابھی تو ماسٹرز کیا بھی نہیں، اور یہ حال ہے۔۔۔ لے دس :D

اور افسانے سچّی مُچی نہیں پڑھتی دن میں :p

پھر کب پڑھتی ہیں؟ حالانکہ سکول یا کالج ہی تو ہوتا ہے افسانوں کو پڑھنے کے لئے (کورس میں شامل ہوتے ہیں نا‌ں بھئی:))

اور کھانے بھی نہیں‌ پکواتی

جی جی، ہر ترکیب میں نام لے لے کر لکھا ہوتا ہے یہ ضرور بنائیں اور پھر بتائیں، کیا یہ فیڈ بیک کا ایک طریقہ نہیں‌ ہے :D

،اور یہ کیا آپ نے میری لکھی ہوئی ترکیب کو آزمایا ہے ناں کبھی کہ نہیں کہیں آپ بیتی تو نہیں لکھ دی کے عقل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p

شششش۔۔۔۔ :lol:

اور یہ کیا کسی نے ترقی دی ارے جناب مابدولت نے خود کئے ہیں اتنے سارے میسج محفل پر مجھے خود یقین نہیں ویسے کہ 500 کیسے ہوگئے۔ :shock:

اچھا جی؟

خیر بحث نہیں کرتا کہ آپ ٹھہریں وکیل، بلکہ عنقریب ماسٹرز وکیل :D ، اس لیے چپ ہی بھلی :)
 
شمشاد

لائبریرین
نئے عہدے کی بہت بہت مبارک ہو۔

آپ کے 500 خطوط بہت سے اراکین کے 5000 خطوط پر بھاری ہیں۔
 
سارہ خان

محفلین
مبارک ہو حجاب ۔۔۔
شکر قیصرانی کو خیال آ گیا۔(عقل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کھا کر واپس آ گئی ٹائیم پر۔:wink: :p )۔۔ورنہ آج میں نے پہلا کام تمہارے لئے یہ تھریڈ اہپن کرنے کا سوچا تھا۔۔۔ :)
اوتار واقعی اچھا ہے ۔۔کہین تمہارے بچپن کی پک تو نہیں ۔۔۔۔ :roll: :p
 
Top