قیصرانی
لائبریرین
پیارے دوستو، ہماری سب سے نئی (جو کہ باقاعدہ ہیں)ممبر محترمہ جنابہ حجاب صاحبہ جو کہ بی اے، ایل ایل بی ہیںاور اب ماسٹرز بھی کرنے والی ہیں، کو کسی نے ترقی دے کر مشاق بنا دیا ہے۔ میں نے تو بہت کہا کہ بھلے آدمی وکیل کو مشاقیت سے کیا لینا دینا، لیکن نہیں جی، بنا کر ہی چھوڑا اور وکیل بھی وہ جو سارا دن یا تو افسانے پڑھتی، لکھتی اور کھانا پکاتی اور پکواتی رہتی ہیں۔ کھانا پکوا کر فوراً ٹیسٹ بھی لیتی ہیں کہ کھا کر عقل کہیں کچھ اور کھانے (جو سبز رنگ کا ہوتا ہے اور جسے جانور بڑے شوق سے کھاتے ہیں) تو نہیں چل دی۔ اس کے علاوہ اگر کوئی وقت بچ جائے تو شعر و شاعری کے نئے نئے دھاگوں سے اردو ویب کی محفل پر پھول بوٹے کاڑھتی ہیں
خیر اب کیا فائدہ، اسی بہانے مبارکباد ہی دے دیتے ہیں
مبارکباد
خیر اب کیا فائدہ، اسی بہانے مبارکباد ہی دے دیتے ہیں
مبارکباد