ايك طرف تو آپ فورينزك جيسے جديد شواہد كى حمايت ميں ہلكان ہو رہے دوسرى طرف آنكھوں کے سامنے موجود وڈیو شہادت كو نظر انداز كر رہے ہیں جس ميں واضح ہے كہ یہ الفاظ كہے ہی نہیں گئے ؟دنیا ڈی ان اے - آر ان اے اور فورینسک لیب پر پہنچ گئی ہے اور ملائیت ابھی تک چھٹی صدی میں رینگ رہی ہے کہیں صحراؤں بیابانوں میںِ انجام سامنے ہے۔ ان کی تعلیمات سے اب بو علی سینا جابر بن حیان نہیں بیت اللہ مسحود حکیم اللہ مسحود اور الیاس کشمیری جیسے درندے فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ جنہیں علم و دنیا فنون و علوم سائنس سے نفرت اور جہالت گمراھی بغاوت اور انسانی خون سے پیار ہے ِ۔ یہ سب ملائیت کی لیٹسٹ پروڈکشن ہی تو ہے ِملائیت ہی نے تو دنیا میں فساد مچا رکھا ہے ورنہ کیا ڈاکٹر استاد انجینیر فنکار ہے جو بم باندھے پھرتے ہیں؟۔
جزاك اللہ خيرا ، ليكن بعض مسلمانوں كو صرف اپنی داڑھیاں مونڈ كر سكون نہیں آتا يہ دنيا كے سب مردوں كا مُثلہ كر دينا چاہتے ہیں ۔مجھے ابھی تک یہ ویڈیو دیکھنے کا موقع نہیں ملا تھا ابھی جب دیکھی تو اس ویڈیو میں تو کہیں بھی اس ملا نے اپنا یہ نقطہ نظر نہیں پیش کیا
ہاں اینکر نے یہ سوال از خود اٹھایا جس کے بعد بحث چھڑ گئی
انصاف اور تحقیق ہمیشہ ملحوظ رکھنا چاہیے اور ہر کسی کے ساتھ بغیر کسی تفریق اور تعصب کے
ايك طرف تو آپ فورينزك جيسے جديد شواہد كى حمايت ميں ہلكان ہو رہے دوسرى طرف آنكھوں کے سامنے موجود وڈیو شہادت كو نظر انداز كر رہے ہیں جس ميں واضح ہے كہ یہ الفاظ كہے ہی نہیں گئے ؟
ملا سے بغض ركھنا آپ كا حق ہے ضرور ركھیے ، ليكن شہادت اور تحقيق سے متعلق اپنے بلندبانگ دعووں كا كچھ تو پاس فرمائیے ۔
کوٹیشن مارکس میرے دیے ہوئے نہیں۔ میں ویڈیو دیکھ کر ملامت کررہا ہوں۔ میرا تبصرہ واضح ہے بالکل ویسے جیسے آپ کا درد ملا واضح ہے۔
ساتویں منٹ کو غور سے سنیے۔ بقول اس ملا کے اگر گواہ موجود نہیں ہیں تو عورت کو خاموش رہنا چاہیے۔
ملا کا تقابل "مچھ منڈا" سے ایک ملا ہی کرسکتا ہے۔ ملا دراصل ایک ذہنیت کا نام ہے۔ یہ ذہنیت ضروری نہیں ایک مرد ہی کی ہو۔ تو ان ملا افراد کے نزدیک اگر ایک عورت کا ریپ ہوتا ہے تو وہ گواہ برآمد کرے (جیسا کہ ریپ کھلے میدان میں ہوا ہو گا) ورنہ چپ کرکے سر نیہوڑائے گھر کی راہ لے۔ تو مچھ منڈا صاحب کی گذارش ملا مرد و عورتوں سے یہ ہے کہ وہ اپنے لئے بے شک اس راستے کا انتخاب کریں ، لیکن یہ سبق دوسروں کو مت پڑھائیں۔ باقی دنیا میں ریپ کا شکار عورت کی رپورٹ فی الفور درج ہوجاتی ہے نیز ثبوت کے لئے اس کا میڈیکل ٹیسٹ ہی کافی ہے۔
الحمد للہ ملا سے محبت تو ميرا سرمايہ ء افتخار ہے۔ قرآن كريم نامى كتاب ہدايت ايك ملا پر اترى اور ملاؤں کے ذريعے مجھ تك پہنچی ۔ محبت ہے تو اس كا ٹھوس اور معقول سبب موجود ہے۔
ملا بيزار جس بات كو ملا سے نفرت كا جواز بناتے ہیں ویسا تو دنيا كے ہر طبقے کے ساتھ ممكن ہے۔ ايك شخص كمپاؤنڈر سے سرجرى كروائے اور نقصان ہونے پر دنيا كے سارے طبيبوں کے خلاف اعلان جنگ كر دے تو قصور كس كا ہے؟
حيرت كى بات ہے لوگ كيسے نا معقول رويوں كے باوجود خود كو عقل مند گردانتے ہیں؟
محترمہ نور العین صاحبہ . اصلاح کا شکریہ . آپ نے درست فرمایا کہ واوین میں لکھنے سے یہی تصور ملتا ہے کہ انہوں نے یہی الفاظ استعمال کیے . میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں ..
لیکن کیا آپ اس بات کو ثابت کر سکتی ہیں کہ ان کا کہنے کا مقصد و مفہوم کچھ اور تھا . .
محترم آپ نيتوں كا حال جاننے كا دعوى كر سكتے ہوں گے ضرور كريں ۔ ميرے نزديك جب كوئى خبر لائى جائے تو اس كى تحقيق كرنا ضرورى ہوتا ہے اور جب كوئى بات كسى شخص كى طرف منسوب كى جائے تو اس كى تصديق كرنا ضرورى ہوتا ہے كہ اس نے یہ كہی يا نہیں ۔ يہ غير ملاؤں كے نزديك ايك غير اہم بات ہو گی مگر ہم ملاؤں كو اس كا حكم قرآن مجيد ميں ديا گيا ہے۔ اور قرآن حكيم كا حكم ہم ملاؤں كے نزديك غير اہم نہیں ہوتا ہے۔. آپ کا اصل موضوع سے ہٹ کر غیر اہم بات پر اعتراض کرنے پر مجھے اردو کا ایک محاوره یاد آ رہا ہے جس میں کھمبا نوچنے کا ذکر ہے.
اان كى بات آدھی رہ گئی بلكہ جاہل بد تہذيب مچھ منڈے مثلہ شدہ مرد نے كاٹ دى ، وہ كيا كہنا چاہ رہے تھے یہ اللہ تعالى بہتر جانتا ہے۔
خاتون آپ الفاظ کے استعمال میں احتیاط برتیں ۔ نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات ایسی باتوں سے پاک ہے ۔ یہ موضوع نہیں وگرنہ ملا کسے کہتے ہیں اور اس کی مذمت میں نامی گرامی علماء کیا کچھ کہتے ہیں میں ضرور کچھ کہتا یقینا آپ بھی جانتی ہونگی۔