حدیثِ دوست.....فرامین رسول صلی اللہ علیہ و سلم

سیما علی

لائبریرین
سیدنا سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے، رسول الله ﷺ نے فرمایا:

‏سب سے زیادہ پسند الله تعالیٰ کو چار کلمے ہیں: "سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ" ان میں سے جس کو چاہے پہلے کہے کوئی نقصان نہ ہوگا.

‏صحیح مسلم 5601
‏(ماجہ 3811)
 

فلک شیر

محفلین
سیدنا سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے، رسول الله ﷺ نے فرمایا:

‏سب سے زیادہ پسند الله تعالیٰ کو چار کلمے ہیں: "سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ" ان میں سے جس کو چاہے پہلے کہے کوئی نقصان نہ ہوگا.

‏صحیح مسلم 5601
‏(ماجہ 3811)
بارک اللہ فیک
 

سیما علی

لائبریرین
انس بن مالک ؓ نے بیان کیا: نبیﷺ کی اکثر یہ دعا ہوا کرتی تھی:
‏اللهم ربنا آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار
‏اے الله! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا کر، اور آخرت میں بھلائی عطا کر، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا.
‏بخاری 6389، 4522
‏(مسلم 6840؛ مشکوٰۃ 2487؛ ابوداؤد 1519)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ
‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
‏اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
‏”جب میں اپنے بندے کی دو محبوب چیزوں سے آزمائش کرتا ہوں اور وہ صبر کرتا ہے تو اس کے عوض میں اسے جنت عطا کرتا ہوں۔“ دو محبوب چیزوں سے مراد اس کی دو آنکھیں ہین"
‏(صحیح بخاری حدیث نمبر : 5653)
 

جاسمن

لائبریرین
انس بن مالک ؓ نے بیان کیا: نبیﷺ کی اکثر یہ دعا ہوا کرتی تھی:
‏اللهم ربنا آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار
‏اے الله! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا کر، اور آخرت میں بھلائی عطا کر، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا.
‏بخاری 6389، 4522
‏(مسلم 6840؛ مشکوٰۃ 2487؛ ابوداؤد 1519)
آمین!
 

سیما علی

لائبریرین
بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہوتا ہے .پس تم (سجدے میں) خوب دعا کیا کرو. (مسلم) (کتاب الصلاه ح:٤٨٢)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:

‏لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ
‏مومن ایک سوراخ سے دو بار ڈسا نہیں جاتا.
‏بخاری 6133

‏(مسلم 7498؛ ابوداؤد 4862؛ ابن ماجہ 3982، 3983؛ مسند احمد 9656؛ مشکوٰۃ 5053)
 

سیما علی

لائبریرین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

‏جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔

‏(سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)
 

سیما علی

لائبریرین
🔅 حدیثِ نبوی ﷺ 🔅
‏میزان میں سب سے بھاری چیز اچھا اخلاق ہوگا۔

‏السلسلۃ الصحیحة ۔ حدیث نمبر 9
 

سیما علی

لائبریرین
عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: أيما رجل مسلم لم تكن عنده صدقة فليقل في دعائه: اللهم صل على محمد عبدك ورسولك وصل على المؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات فإنها زكاة وقال: لا يشبع مؤمن خيرا حتى يكون منتهاه الجنة (القول البديع ص۲۷٤)
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس مسلمان کے پاس صدقہ کرنے کے لیے کچھ نہ ہو، وہ اپنی دعا میں یہ درود پڑھے،
اللهم صل على محمد عبدك ورسولك وصل على المؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات
ترجمہ: اے اللہ ! اپنے بندے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج اور تمام مؤمن مرد و عورت اور تمام مسلمان مرد اور مسلمان عورتوں پر رحمت بھیج۔
تو یہ درود زکوٰۃ(صدقہ) ہوگا (اس سے صدقہ کا ثواب ملے گا)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید ارشاد فرمایا کہ مؤمن کا پیٹ کسی بھلائی سے کبھی نہیں بھرتا، یہاں تک کہ وہ جنت پہونچ جائے۔
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

‏ ”تم لوگ نیک اعمال کی طرف جلدی کرو، ان فتنوں کے خوف سے جو سخت تاریک رات کی طرح ہیں جس میں آدمی صبح کےوقت مومن اور شام کےوقت کافر ہو گا، شام کےوقت مومن اور صبح کے وقت کافر ہو گا، دنیاوی ساز و سامان کے بدلے آدمی اپنا دین بیچ دے گا“
‏(ترمذی ،حدیث ٢١٩٥)
 

سیما علی

لائبریرین
tSKs5tL.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
🔅 حدیثِ نبوی ﷺ 🔅
‏جب تم میں سے کوئی آدمی لوگوں کو نماز پڑھائے تو ہلکی پڑھائے کیونکہ ان میں بیمار ، کمزور اور بوڑھے بھی ہوتے ہیں ، البتہ جب وہ اکیلا نماز پڑھے تو جس قدر چاہے لمبی پڑھے۔
‏سُنَن نِسائی ۔ حدیث نمبر 824
 

سیما علی

لائبریرین
🔅 حدیثِ نبوی ﷺ 🔅
‏اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیرت مند اور کوئی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے بےحیائی کے کاموں کو حرام کیا ہے،
‏اور اللہ سے بڑھ کر کوئی اپنی تعریف پسند کرنے والا نہیں ہے۔

‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 5220
 

سیما علی

لائبریرین
🔆 حدیث نبوی ﷺ 🔆
‏نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
‏اللہ سے پناہ مانگا کرو
‏🔸آزمائش کی مشقت
‏🔸بدبختی کی پستی
‏🔸برے خاتمے
‏🔸اور دشمن کے ہنسنے سے۔
‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 6616
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
‏’’قرآن پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اصحابِ قرآن (حفظ وقراءت اور عمل کرنے والوں) کا سفارشی بن کر آئے گا"۔
‏(صحیح مسلم حدیث نمبر : 804)
 

سیما علی

لائبریرین
🔅حدیثِ رسول ﷺ🔅
‏جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔

‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 1899
 

سیما علی

لائبریرین
جبریل علیہ السلام ہر سال رمضان کے مہینے میں اس کے ختم ہونے تک ( روزانہ آکر ) آپ ﷺسے ملتے تھے ۔ آپﷺان کے سامنے قرآن مجید کی قراءت فرماتے اور جب حضرت جبریلؑ آپ ﷺسے آکر ملتے تو آپ ﷺخیر ( کے عطا کرنے ) میں بارش برسانے والی ہواؤں سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے۔
‏(صحیح مسلم،۶۰۰۹)
 

سیما علی

لائبریرین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
‏کھجور مومن کی کتنی اچھی سحری ہے ۔

‏ (سنن ابو داؤد ، ۲۳۴۵)
 

سیما علی

لائبریرین
حدیث نبویﷺ
‏رشک کے قابل تو دو ہی (آدمی) ہیں۔
‏ایک وہ آدمی جسے اللہ نے قرآن دیا اور
‏وہ اس کی تلاوت رات دن کرتا رہتا ہے
‏اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا ہو
‏اور وہ اسے رات دن (صدقہ و خیرات
‏کرکے) خرچ کرتا ہے۔

‏[صحیح بخاری : 7529]
 
Top