حدیثِ دوست.....فرامین رسول صلی اللہ علیہ و سلم

سیما علی

لائبریرین
جو شخص ایمان رکھتے ہوئے اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے ، اس کے سابقہ گناہ معاف ہو جائیں گے ۔
‏سُنن ابن ماجہ ۔ حدیث نمبر 1641
 

سیما علی

لائبریرین
🔅 رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا 🔅
‏اللّٰه تعالیٰ فرماتا ہے:
‏اے ابن آدم! تو خرچ کر میں تجھ کو دیئے جاؤں گا۔

‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 5352
 

سیما علی

لائبریرین
“جو (روزے دار ) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کے کھانا پینا چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے“ ۔

‏ (جامع ترمذی،۷۰۷)
 

سیما علی

لائبریرین
نبی اکرم ﷺ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔

‏صحیح المسلم ۔ حدیث نمبر 2780
 

ضیاء حیدری

محفلین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا:
لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَبَاهَى النَّاسُ فِي الْمَسَاجِدِ
سنن ابی داؤد کتاب الصلاۃ باب فی بناء المساجد، صحیح سنن ابی داؤد 449)
"قیامت قائم نہ ہوگی جب تک کہ لوگ (ایک دوسرے کے سامنے) مسجدوں پر فخر نہ کریں گے۔ "
 

سیما علی

لائبریرین
جب رمضان المبارک شروع ہو جائے تو اس میں عمرہ کر لینا کیونکہ رمضان المبارک میں عمرہ حج کے برابر ہے۔
‏سُنن نسائی ۔ حدیث نمبر 2112
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
‏ہمارے اور اہل کتاب کے روزے میں سحری کھانے کا فرق ہے ۔
‏ (سنن ابو داؤد، ۲۳۴۳)
 

سیما علی

لائبریرین
روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوں گی ( ایک تو جب ) وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور ( دوسرے ) جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو اپنے روزے کا ثواب پا کر خوش ہو گا۔

‏(صحیح بخاری، ۱۹۰۴)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ ہر سال رمضان میں دس دن کا اعتکاف کیا کرتے تھے۔ لیکن جس سال آپ ﷺ کا انتقال ہوا، اس سال آپ نے بیس دن کا اعتکاف کیا تھا۔
‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 2044
 

سیما علی

لائبریرین
‏نبی اکرم ﷺ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔
‏صحیح المسلم ۔ حدیث نمبر 2780
 

سیما علی

لائبریرین
مومن مرد اور مومن عورت کی جان، اولاد، اور مال میں آزمائشیں آتی رہتی ہیں یہاں تک کہ جب وہ مرنے کے بعد اللہ سے ملاقات کرتے ہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔

‏جامع الترمذی ۔ حدیث نمبر 2399
 

سیما علی

لائبریرین
وہ آدمی میری امت میں سے نہیں ہے، جو ہمارے بڑوں کی تعظیم نہیں کرتا، چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور ہمارے اہل علم کا حق نہیں پہنچانتا۔

‏مسند احمد ۔ حدیث نمبر 239
 

سیما علی

لائبریرین
اگر انسان کے پاس سونے کی ایک وادی ہو تو وہ چاہے گا کہ دو ہو جائیں اور اس کا منہ قبر کی مٹی کے سوا اور کوئی چیز نہیں بھر سکتی اور اللہ اس کی توبہ قبول کرتا ہے جو توبہ کرے۔

‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 6439
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

‏’’ مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری دے دو ۔‘‘
‏(سنن ابن ماجہ،۲۴۴۳)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ
‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
‏’’کیا میں تمہیں ایسے لوگوں کی خبر نہ دوں جو جہنم کی آگ پر یا جہنم کی آگ ان پرحرام ہے؟
‏جہنم کی آگ لوگوں کے قریب رہنے والے، آسانی کرنے والے، اور نرم اخلاق والے پر حرام ہے‘‘۔
‏ (جامع ترمذی حدیث نمبر : 248
 

سیما علی

لائبریرین
مومن مرد اور مومن عورت کی جان، اولاد، اور مال میں آزمائشیں آتی رہتی ہیں یہاں تک کہ جب وہ مرنے کے بعد اللہ سے ملاقات کرتے ہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔

‏جامع الترمذی ۔ حدیث نمبر 2399
 

سیما علی

لائبریرین
تم میں سے جب کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لیے آنا چا ہے تو اسے غسل کر لینا چاہیے۔
‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 877
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ
‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
‏’’کفر اور ایمان کے درمیان فرق کرنے والی چیز نماز کا ترک کرنا ہے‘‘۔
‏(جامع ترمذی حدیث نمبر : 261
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
🔅رسول اللہ ﷺ نے فرمایا🔅
‏مدینہ کے راستوں پر فرشتے ہیں نہ اس میں طاعون آ سکتا ہے نہ دجال۔

‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 2880
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:

‏یقیناً اللہ تمہاری صورتوں اور اموال کو نہیں دیکھتا، بلکہ وہ تمہارے دلوں اور اعمال کو دیکھتا ہے۔
‏(مشکٰوت المصابیح، حدیث: 5314)
 
Top