حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

سیما علی

لائبریرین
ظہیر بھائی
تمام اشعار بہت اعلیٰ
تلاشِ ذات کی منزل تو اک ٹھکانہ ہے
سفر کے بعد مجھے لوٹ کر بھی آنا ہے
زبردست زبردست بے حد کمال
اک شخص جو گزرا ہوا قصہ ہے زندگی کا
اب کیا کہیں کہ آج بھی حصہ ہے زندگی کا
کیا کہنے بھیا :flower::flower::flower::flower::flower:
گزر رہی ہے تری یاد کی حضوری میں
نشاطِ قرب میسر ہے اتنی دوری میں
واہ واہ :star2::star2::star2::star2::star2:
ہر شعر بے مثال
بہت ڈھیر ساری دعائیں سلامت رہیے ۔:)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ۔۔۔۔
کیا بات ہے۔۔۔
ہائے۔۔۔ کمال کر دیا۔۔۔
واہ واہ۔۔۔
کیا بات ہے ظہیر بھائی۔ ایک سے ایک ہے۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ بہت ہی خوبصورت

بہت ہی خوب ظہیر بھائی!
یہ پوسٹ میں نے سر سری دیکھی تھی لیکن پھر تبصرہ نہیں کر پایا۔
آج پھر دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ ایک سے ایک مطلع اور غزل کے طلو ع ہونے کے انتظار میں ہے۔
بہت سی داد قبول کیجے۔ :)
کمال!

ظہیر بھائی
تمام اشعار بہت اعلیٰ
زبردست زبردست بے حد کمال
کیا کہنے بھیا :flower::flower::flower::flower::flower:
واہ واہ :star2::star2::star2::star2::star2:
ہر شعر بے مثال
بہت ڈھیر ساری دعائیں سلامت رہیے ۔:)

محترم خاتون و حضرات! اللہ آپ سب پیارے لوگوں کو شاد و آباد رکھے ، تادیر آپ کی رفاقتیں قائم رکھے۔
بہت نوازش! ذرہ نوازی کے لئے زیرِ بارِ کرم ہوں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے!
 

مومن فرحین

لائبریرین
محترم جناب ظہیر جی ۔۔۔ میری اس چھوٹی سی تعریف سے آپ کی اس خوبصورت تخلیق کی خوبیوں میں کوئی فرق تو نہیں ہوگا پر میرا دل چاہتا ہے کہ میں بھی اتنے اچھے کلام کی تعریف کروں ۔۔۔ بہت خوبصورت ۔۔۔:battingeyelashes:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محترم جناب ظہیر جی ۔۔۔ میری اس چھوٹی سی تعریف سے آپ کی اس خوبصورت تخلیق کی خوبیوں میں کوئی فرق تو نہیں ہوگا پر میرا دل چاہتا ہے کہ میں بھی اتنے اچھے کلام کی تعریف کروں ۔۔۔ بہت خوبصورت ۔۔۔:battingeyelashes:
آپ کی تعریف سے کیوں فرق نہیں پڑتا بیٹا ۔ بالکل فرق پڑتا ہے۔ قاری کی رائے قلم کار کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے اور لکھنے کا محرک بنتی ہے ۔ کوئی بھی شعر یا ادب خلا میں رہ کر تخلیق نہیں کیا جاتا ۔ اس کا تعلق براہِ راست قاری سے ہوتا ہے اور ہونا چاہئے۔
آپ کا بہت شکریہ ، مومن فرحین ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، ہمیشہ آباد رکھے ! آمین ۔
 

بابا-جی

محفلین
جزاک اللہ انکل ۔۔۔ :battingeyelashes:
میں آپ کا اور بھی کلام پڑھنا چاہتی ہوں ۔۔۔ کہاں ملے گا مجھے ۔۔۔
'انکل جی' اور انتہائی باکمال شاعر کا بے مِثل کلام یہاں ہے بیٹا جی۔ قریب قریب ہر ایک شعر ، لا جواب۔
میں نے اس ای بُک کو ابھی پڑھنا شِروع نہیں کیا مگر اُردو محفل میں جتنا کلام پڑھا، اُس پر رائے دِی ہے
 
جزاک اللہ انکل جی ۔۔۔ :battingeyelashes:
میں آپ کا اور بھی کلام پڑھنا چاہتی ہوں ۔۔۔ کہاں ملے گا مجھے ۔۔۔
یہاں دیکھیے
آج صبح جب کتاب ڈاؤن لوڈ کر کے پڑھنا شروع کی تو فارمیٹنگ کی وجہ سے پڑھنے میں مزا نہیں آرہا تھا۔ سو میں نے سوچا کہ کیوں نہ ورڈ فائل کی فارمیٹنگ روایتی طرز پر (یعنی غزل کے ہر مصرعے کو ورق کے وسط اور ایک جتنے طول میں لکھنا) کر کے پی ڈی ایف بنا دوں ۔۔۔ بہت معذرت کہ یہ کام شاعر اور ناشر دونوں کی اجازت کے بغیر کیا۔ جس معیار کا یہ کلام ہے، اس کا حق تو یہ ہے کہ اس کی نہایت نفیس قسم کی طباعت ہو ۔۔۔ خیر، میرے خیال میں شاید اس طرح روایتی طرز پر کمپوز ہوئے نسخے سے قاری کلام سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں۔ پی ڈی ایف کا ربط ذیل میں دے رہا ہوں۔ اگر میرا یہ عمل دست درازی کے مترادف ہو تو ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔ اگر یہ ربط ہٹانا مطلوب ہو تو مجھے بتا دیا جائے، میں بخوشی ہٹا دوں گا۔ بہرحال، قبلہ ظہیراحمدظہیر بھائی سے درخواست ہے کہ میری اس کاوش کو میری طرف سے ادنیٰ سا تحفہ سمجھیں۔


دعاگو،
راحلؔ۔
 
ٹھیک ہے میں ظہیر انکل جی سے ہی براہ راست قیمت پوچھ لیتی ہوں ۔
ظہیرؔ بھائی ایک باتہذیب اور روایات کے امین شخص ہیں ۔۔۔ اغلب گمان یہی ہے کہ وہ مشرقی روایات کی پاسداری میں تکلف سے کام لیں اور قیمت کا تذکرہ گول کر جائیں ۔۔۔ سو ان کے ’’بی ہاف‘‘ پر ہم بتائے دیتے ہیں۔
قیمت یہ ہے کہ آپ نہ صرف خود مکمل کتاب پڑھیں (غور سے) بلکہ اپنے حلقہ احباب میں بھی اس کا ابلاغ کریں، واٹس ایپ اور فیس بک وغیرہ پر کتاب کا ربط شریک کرکے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ارباب ذوق کی اس تک رسائی ممکن ہو :)
 

فہد اشرف

محفلین
جزاک اللہ انکل جی ۔۔۔ :battingeyelashes:
میں آپ کا اور بھی کلام پڑھنا چاہتی ہوں ۔۔۔ کہاں ملے گا مجھے ۔۔۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
 
Top