حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

مومن فرحین

لائبریرین
ظہیرؔ بھائی ایک باتہذیب اور روایات کے امین شخص ہیں ۔۔۔ اغلب گمان یہی ہے کہ وہ مشرقی روایات کی پاسداری میں تکلف سے کام لیں اور قیمت کا تذکرہ گول کر جائیں ۔۔۔ سو ان کے ’’بی ہاف‘‘ پر ہم بتائے دیتے ہیں۔
قیمت یہ ہے کہ آپ نہ صرف خود مکمل کتاب پڑھیں (غور سے) بلکہ اپنے حلقہ احباب میں بھی اس کا ابلاغ کریں، واٹس ایپ اور فیس بک وغیرہ پر کتاب کا ربط شریک کرکے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ارباب ذوق کی اس تک رسائی ممکن ہو :)


اچھا بہتر آپ نے جو قیمت بتائی میں اسے ادا کرنے کی کوشش کروں گی ۔۔ پر ربط کیسے شریک کروں ۔؟ کیا میں نے جو ڈاون لوڈ کی ہے اسے شئیر کر دوں ؟
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ لاجواب!
بے ساختہ جو واہ واہ کہہ اٹھے اصل شاعری وہی ہے بہت اعلیٰ سر!
سلامت رہیے۔
بہت بہت شکریہ! بہت ممنون ہوں بیٹا ۔
لاریب ، اخلاص جھلک رہا ہے آپ کے الفاظ میں۔ :)

اللہ آپ کو خوش رکھے! سر پر محبتوں کا سایا سلامت رکھے۔ آمین
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ٹھیک ہے میں ظہیر انکل جی سے ہی براہ راست قیمت پوچھ لیتی ہوں ۔
سرمۂ مفت نظر ہوں ، مری قیمت یہ ہے
کہ رہے چشمِ خریدار پہ احساں میرا

راحل تو آپ سے مذاق کررہے تھے۔ دیوان کی قیمت 150 ڈالر بھلا کیسے ہوسکتی یے۔ 150 ڈالر میں تو چھوٹا موٹا شاعر آجاتا ہے ۔
تفنن برطرف ، شاعر کے کلام کی قیمت یہی ہے کہ اسے پڑھا جائے اور اگر پسند آئے تو حرف ستائش سے نوازا جائے ۔
اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
سرمۂ مفت نظر ہوں ، مری قیمت یہ ہے
کہ رہے چشمِ خریدار پہ احساں میرا

راحل تو آپ سے مذاق کررہے تھے۔ دیوان کی قیمت 150 ڈالر بھلا کیسے ہوسکتی یے۔ 150 ڈالر میں تو چھوٹا موٹا شاعر آجاتا ہے ۔
تفنن برطرف ، شاعر کے کلام کی قیمت یہی ہے کہ اسے پڑھا جائے اور اگر پسند آئے تو حرف ستائش سے نوازا جائے ۔
اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
جی انکل میں پڑھ رہی ہوں اور جیسے جیسے پڑھ رہی ہوں سوچتی ہوں کہ اتنے دنوں سے میں محروم کیوں تھی ۔۔۔
 
Top