مہوش علی
لائبریرین
میں یہ نہیںکہہ رہا کہ متحدہ کو کراچی میں کوئی سپورٹ نہیںکرتا۔ مگر جس مارجن سے وہ جیتتے ہیںوہ درست نہیں۔
اچھا مجھ پر یقین نہیں تو یورپی یونین کا یہ نیا بیان جو کل کے ایکسپرس میںچھپا ہے پڑھ لیجیے۔
یہ بھی وہی کہہ رہے ہیںجو میںکہہ رہاتھا۔
بھائی جی،
کیا ایکسپریس کے علاوہ کسی معتبر انگلش اخبار میں یہ خبر مل سکے گی؟
ایکسپریس نے یہ رپورٹ نمائندہ خصوصی، وقاع نگار ایجنجسیاں کے نام پر شائع کی ہے جس سے سورس پر کچھ زیادہ روشنی نہیں پڑی۔
رپورٹ میں الیکشن کو بری طرح مسخ شدہ اور دھاندلی شدہ بتایا گیا ہے جبکہ اگر واقعی دھاندلی ہوتی تو متحدہ سے زیادہ قاف لیگ ووٹ لے کر جیتی، مگر یہاں حالات الٹے ہیں۔
پھر اسی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ڈھائی کڑوڑ پاکستانی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے۔۔۔۔۔ کیا اس پر میں مزید تبصرہ کروں؟
اور اس خبر کے مقابل میں کئی معتبر ذرائع کی خبر ہے کہ الیکش فئیر تھے۔ اور اسی فئیر الیکشنز کی وجہ سے امریکہ پاکستان کو ایک بلین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
چلیں تھوڑا کم یا تھوڑا زیادہ پر اتفاق کر لیتے ہیں۔ اور وہ یہ کہ متحدہ نے اگر دھاندلی کی ہے تب بھی ان کی نیشنل اسمبلی میں دو تین سیٹیں کم کر دیں اور صوبائی اسمبلی میں پانچ سات۔ مگر اس سے زیادہ کی گنجائش نہیں کہ پچھلے تمام الیکشنز میں متحدہ کو یہ قوت حاصل رہی ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ جس کو جہاں قوت حاصل ہو جاتی ہے وہیں پر وہ اسکا غلط استعمال کرنے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔ نہ جانے کتنی رپورٹیں اور الزامات پیپلز پارٹی پر لگے ہیں کہ انہوں نے اندرون سندھ کتنی کھل کر دھاندلی کی ہے۔ جبکہ مجھے یقین ہے کہ اگر دھاندلی نہ بھی کی ہوتی تو اس الیکشن میں پیپلز پارٹی اتنی ہی اکثریت سے جیتتی اور سوائے ایک آدھ سیٹ کے کچھ زیادہ فرق نہ پڑتا۔
///////////////////////////////
طاقت کا نشہ خراب چیز ہے اور اگر کم ظرف انسانوں کے ہاتھ میں آ جائے تو بہت جلدی خرابی پیش آ جاتی ہے۔
متحدہ میں بھی ایسے کم ظرف انتہا پسند موجود ہیں جنہوں نے طاقت آنے کے بعد اسکا غلط استعمال کیا ہے۔
مگر صرف ایک متحدہ ہی کیا، ہر کسی پر یہی الزام صادق آتا ہے۔ کیا پڑھے لکھے وکلاء نے طاقت آتے ہیں سب سے پہلے نعیم بخاری پر حملہ نہیں کر دیا؟ کیا پھر قصوری پر حملہ نہیں کیا گیا؟ کیا وکلاء اس سے قبل اُن وکلاء پر حملہ آور نہیں ہوئے تھے جو صدر مشرف کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور الزام یہ لگایا تھا کہ یہ وکلاء نہیں بلکہ ایجنسیز کے آدمی تھے؟ کیا پھر شیر افگن پر حملہ نہیں کیا گیا۔ جمہوریت کا مطلب کیا ہے؟ کیا جمہوریت کا مطلب یہ نہیں کہ انسان اپنے خیالات کا کھل کر پرچار کر سکے چاہے وہ آپکے خیالات کے کتنے ہی مخالف کیوں نہ ہو۔ تو کیا یہ بات وکلاء کے لیے کافی تھی کہ وہ ان پر حملہ کر دیتے ؟
پھر یہی وکلاء ہیں جنہوں نے متحدہ کی لیگل کمیٹی کے اراکین پر پہلے حملہ کیا تھا۔ اور اگر ان وکلاء کو مزید قوت ہوتی تو یقینا یہ اس سے کہیں بڑھ چڑھ کر تباہی پھیلاتے۔
مسئلہ یہ ہے کہ یہ سب کچھ ہمارے سامنے ہے اور قوم متحدہ کے علاوہ ہر دوسری قوم کے گناہوں کو بخشنے کے لیے تیار ہے اور دل وسیع رکھتی ہے، مگر متحدہ کے معاملے دل بہت تنگ ہیں۔ ابھی تک میڈیا نے سڈل اور اس کے دور میں جو ماورائے عدالت قتل ہوئے اس پر کچھ بھی حقائق لوگوں کے سامنے پیش نہیں کیے ہیں۔ نہ ہی حکمرانوں سے اسکا جواب طلب کیا ہے۔ نہ ہی حقیقی کا ڈرامہ عوام کے سامنے صحیح رخ کے ساتھ پیش کیا ہے۔
مجھے ڈر ہے کہ صرف متحدہ کو دہشت گرد کہتے رہ جانے سے مسائل حل نہیں ہو پائیں گے۔ زرداری چاہے بندہ غلط ہو مگر اس معاملے میں اسکی ہی پالیسی بہتر تھی کہ معاف مانگو اور معاف کرو۔ مجھے یقین ہے کہ اگر متحدہ کو گلے لگایا جائے تو اہل کراچی پاکستان کی ترقی میں بہت مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں، اور انہوں نے پچھلے آٹھ سال میں منفی کے مقابلے میں بہت زیادہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اور انشاءاللہ یہ منفی کردار بھی آہستہ آہستہ ختم ہوتا جائے گا کیونکہ مجھے تو امید کی کرنیں نظر آ رہی ہیں کہ متحدہ اپنے ماضی کے مقابلے میں آج زیادہ مثبت راہ پر کھڑی ہے۔