حلقہ رندانِ خاکسار بیا (غیر رسمی گپ شپ)

عدیل منا

محفلین
خبردار!!!!
بھاگنے کی کوشش کی تو
ایک ہوٹل کے باہر لکھا تھا کہ کھانا آپ کھائیں، بل آپکا پوتا دیگا۔ایک صاحب کھانا کھاکر جب رخصت ہونے لگے تو ان سے یہ کہہ کر بل لیا گیا کہ آپ کے دادا یہاں سے کھانا کھا گئے تھے۔
حسیب صاحب سے بھی کوئی پرانا حساب چُکتا تو نہیں کرنا آپ نے، جو ان کو خبردار کر رہے ہیں۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
محترمہ سارہ خان ان کو یہ خطاب دے چکی ہیں۔(چچا ڈھکن ملاحظہ کریں) ہم کیا اور ہماری اوقات کیا۔
بہت اچھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی کہ آپ چچا ڈھکن سے مل آئے اور بدنامی کے ڈر سے پسند نا پسند کا اظہار تک نہیں کیا:shock:
یار منی نے بدنام ہونا تھا ہو گئی، کم از کم آپ تو یہ کنجوسی چھوڑ دو، ویسے بھی زبردست پر کلک کرنے کے کونسا 10 روپے پلس ٹیکس کٹتے ہیں:)
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک ہوٹل کے باہر لکھا تھا کہ کھانا آپ کھائیں، بل آپکا پوتا دیگا۔ایک صاحب کھانا کھاکر جب رخصت ہونے لگے تو ان سے یہ کہہ کر بل لیا گیا کہ آپ کے دادا یہاں سے کھانا کھا گئے تھے۔
حسیب صاحب سے بھی کوئی پرانا حساب چُکتا تو نہیں کرنا آپ نے، جو ان کو خبردار کر رہے ہیں۔
نہیں یار، اصل میں بات یہ ہے کہ
شروع شروع میں میں جس سے بھی بے تکلف ہونے کی ٹرائی مارتا تو وہ اپنے "بابے" ہونے کا اظہار فرمانے لگ جاتے
اس ڈر سے اب تو
لیکن یہ کنفرم "نوجوان" ہے
یہ ایسی کیفیت ہے جیسی کسی پردیسی کو دیارِ غیر میں گرائیں مل جانے پر ہوتی ہے

کہیں آپ بھی کوئی چھپے "بابے" تو نہیں؟؟؟؟؟؟
 
یوسف-2

محفلین
تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ہوں میں
تیرے نامعقول سوالوں سے پریشان ہوں میں

اب پوچھو بھلا کیوں حیران ہوں میں؟؟؟؟

شمشاد بھائی اور آپ کی زندگی؟ اماں کیا گھاس چر گئے ہو :D اگر شمشاد بھائی کے نقشِ زندگی پر چلے تو سیدھے سادے انسان بن جاؤگے، پھر یہ غالب والب اور ان کے جملہ مشاغل سے ناطہ توڑنا پڑے گا کیا سمجھے :D
 
یوسف-2

محفلین
بہت اچھے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
یعنی کہ آپ چچا ڈھکن سے مل آئے اور بدنامی کے ڈر سے پسند نا پسند کا اظہار تک نہیں کیا:shock:
یار منی نے بدنام ہونا تھا ہو گئی، کم از کم آپ تو یہ کنجوسی چھوڑ دو، ویسے بھی زبردست پر کلک کرنے کے کونسا 10 روپے پلس ٹیکس کٹتے ہیں:)
اگر صرف چچا سے ملنے سے بدنامی ہوتی ہے تو یہ جن کے اپنے ذاتی (تخلیق کردہ) چچا ہیں، اُن کا کیا حال ہوگا :grin:
 
نہیں یار، اصل میں بات یہ ہے کہ
شروع شروع میں میں جس سے بھی بے تکلف ہونے کی ٹرائی مارتا تو وہ اپنے "بابے" ہونے کا اظہار فرمانے لگ جاتے
اس ڈر سے اب تو
لیکن یہ کنفرم "نوجوان" ہے
یہ ایسی کیفیت ہے جیسی کسی پردیسی کو دیارِ غیر میں گرائیں مل جانے پر ہوتی ہے

کہیں آپ بھی کوئی چھپے "بابے" تو نہیں؟؟؟؟؟؟
چاچو تمہیں کیسے پتہ چلا کہ میں کنفرم نوجوان ہوں
 
عدیل منا

محفلین
نہیں یار، اصل میں بات یہ ہے کہ
شروع شروع میں میں جس سے بھی بے تکلف ہونے کی ٹرائی مارتا تو وہ اپنے "بابے" ہونے کا اظہار فرمانے لگ جاتے
اس ڈر سے اب تو
لیکن یہ کنفرم "نوجوان" ہے
یہ ایسی کیفیت ہے جیسی کسی پردیسی کو دیارِ غیر میں گرائیں مل جانے پر ہوتی ہے

کہیں آپ بھی کوئی چھپے "بابے" تو نہیں؟؟؟؟؟؟
جب نام چھوٹا رکھیں گے تو پھر سب ہی آپ کو بابے ہی نظر آئیں گے۔ بابا اور باجا چھپے نہیں چھپتا۔
 
عدیل منا

محفلین
بہت اچھے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
یار منی نے بدنام ہونا تھا ہو گئی، کم از کم آپ تو یہ کنجوسی چھوڑ دو، ویسے بھی زبردست پر کلک کرنے کے کونسا 10 روپے پلس ٹیکس کٹتے ہیں:)
اگر اس میں ہی آپ کی خوشی ہے تو یہ کڑوا گھونٹ بھی ہم بھر لیتے۔۔۔پر بقول آپ ہی کے اگر کچھ پسند نہیں کیا تو خاموشی سے چلے آئے (ناپسند کو کلک نہیں کیا) چچا ڈھکن کی اسٹوریز 8، 10 سال کے بچے سن کر ضرور خوش ہوتے ہونگے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی اور آپ کی زندگی؟ اماں کیا گھاس چر گئے ہو :D اگر شمشاد بھائی کے نقشِ زندگی پر چلے تو سیدھے سادے انسان بن جاؤگے، پھر یہ غالب والب اور ان کے جملہ مشاغل سے ناطہ توڑنا پڑے گا کیا سمجھے :D

یوسف بھائی آپ بھی عدو سے ملے ہوئے نظر آتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر اس میں ہی آپ کی خوشی ہے تو یہ کڑوا گھونٹ بھی ہم بھر لیتے۔۔۔ پر بقول آپ ہی کے اگر کچھ پسند نہیں کیا تو خاموشی سے چلے آئے (ناپسند کو کلک نہیں کیا) چچا ڈھکن کی اسٹوریز 8، 10 سال کے بچے سن کر ضرور خوش ہوتے ہونگے۔

منٹو کے دور میں جو کہ آج سے 60، 65 سال پہلے کا تھا، رضیہ 9 سال کی عمر میں بالغ ہو جاتی تھی۔
آج کل کے جدید دور میں، جس میں موبائیل، ٹی وی اور انٹرنیٹ کی سہولت قدم قدم پر موجود ہے، آٹھ، دس سال بہت ہوتے ہیں۔
 
Top