سید رافع
محفلین
زمین گھوم رہی ہے اپنے محور کے گرد بھی اور سورج کے گرد اپنے مدار میں بھی۔ پھر کیا وجہ ہے کہ امام احمد رضا خان رحمہ اللہ تعالیٰ نے آج سے قریباً 100 برس قبل زمین کی حرکت کا رد کیا؟ انہوں نے کتاب فوز المبین در رد حرکت زمین میں 105 دلائل زمین کے ساکن ہونے کے لیے دیے۔ زمین کا ساکن ثابت کرنا ان کے نزدیک کھلی کامیابی یا فوز المبین تھی۔ امام احمد رضا رح وسیع اطلاع انسان تھے۔ انہیں قدیم فلاسفہ سے لے کر گلیلیو و نیوٹن کے زمینی حرکت کے قوانین کا علم تھا۔ قرآن و حدیث پر ان کی گرفت ظاہر و باہر ہے جو اعلان کر رہا ہے کہ كُلٌّ فِىۡ فَلَكٍ يَّسۡبَحُوۡنَ ۞ تمام (آسمانی کرّے) اپنے اپنے مدار کے اندر تیزی سے تیرتے چلے جاتے ہیں۔ سورۃ نمبر 21 الأنبياء آیت نمبر 33۔ پھر کیا وجہ ہے کہ انہوں نے زمین کا ساکن ہونا ناصرف ثابت کیا بلکہ اسے "کسی" کے خلاف کھلی کامیابی قرار دیا۔
یہ کتاب دراصل علی گڑھ کی سائنس نما مذہبی تحریک پر ایک سیاسی بند تھا۔ جو لوگ حکمت امام احمد رضا رحمہ اللہ تعالیٰ سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ کتاب نہ ہی سائنسی ہے اور نہ ہی دینی بلکہ یہ ایک سیاسی کتاب ہے جس کا مقصد دشمن کو الجھائے رکھنا ہے۔ دشمن بھی ایسا جو اپنوں کے روپ میں سر سید بن کر روز جزا و سزا، میدان حشر و نشر ، شیطان و جن الغرض اسلام کی عمارت کی ایک ایک اینٹ زمین پر پٹخ دینا چاہتا ہو۔
جس طرح سرسید نے واضح اسلامی تعلیمات کا انکار کر کے سائنس کے لیے راہ ہموار کی اسی طرح سے اعلی حضرت رحمہ اللہ تعالیٰ نے واضح سائنسی انکشافات کا انکار کر کےایک مسلمانوں میں مباحثے کی فضاء پیدا کرکے مسلمان کے ایمان بچانے میں کھلی کامیابی حاصل کی۔ یہ کامیابی بغیر کسی اسلامی حکومت اور افواج کے محض قلم کے ذریعے حاصل کی گئی۔ جوں جوں انسانیت اسلام سے متعلق دجل سے آگاہ ہوتی جائے گی اور سچ کی راہ پر گامزن ہو گی توں توں مذہب کی طرف سے باندھے گئے سیاسی بند بھی کھلتے چلے جائیں گے۔
دعا ہے کہ انسانیت دجل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہو۔ آمین۔

آخری تدوین: