حیرت انگیز خبر- فلسطینیوں نے اسرائیلی ایف سولہ مار گرایا

شمشاد

لائبریرین
آج وائس آف امریکہ، اردو سروس، سے خبر تھی کہ اسرائیل نے فلسطین پر 200 سے زائد ہوائی حملے کیے ہیں۔
وزیر اعظم کا دفتر اور حماس کا ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا گیا ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
غلط بات ۔ فلسطینی ملک نہیں پر ان کے پاس عسکری ونگ ہے وہ اگر ایک سوچ کے ساتھ اور ایک پلاننگ کے ساتھ آگے بڑھیں تو 5 سال میں حزب اللہ جیسی سمارٹ فورس بنا سکتے ہیں۔ سب سے پہلا مسئلہ فلسطینی جاسوس اور مخبر ہیں ان کو کلئیر کر کے آپس میں ایک ہو جائیں ۔پھر سٹیپ بائی سٹیپ ہتھیار چنیں جو ان کو سووٹ کریں ان کی سمگلنگ کرتے رہیں مستقل مذاجی سے بے شک پکڑے جائیں کئی بار ۔ پر راکٹ باری نا کریں بالکل بھی ۔ اینٹی آرمرڈ اینٹی پرسنل اور اینٹی ائیر کرافٹ سمیت اگر اینٹی شپ بھی ہو جائے تو کیا بات ۔ اسطرح ایک ہی ماڈل کے اور ایک ہی قسم کے کے ہتھیاروں سے لیس ہوں تاکہ بعد میں مشکل نا ہو ۔ اسرائیل خود بخود پیچے ہٹ جائے گا پھر 10 -12 سال بعد لڑے گا بالکل ویسے جیسے حزب اللہ نے کیا ۔ سب کو ٹریننگ دی جائے اور جیسے اب شوپیس پر پیسا ضائع کر رہے ہیں یونیفارمز اور دکھاوے کی گاڑیوں پر اس کو بند کریں ایک ایک پائی سمارٹ ہتھیاروں کی سمگلنگ پر صرف کریں مائنز کا بہت استمال کریں یہ 6 ڈالر کی بلا ٹینک اے پی سی کھا جاتی ہے ااس سے دشمن کو کم پیسے سے زچ کر دیا جاتا ہے ۔ اسی طرح کنٹرولڈ بلاسٹ ڈیوائیسز کا استمال کریں جیسے عراق نے ائی ای ڈیز لگا لگا کر امریکہ کی مت مار دی ہے۔ ایک ہی کلیپر کی گنز لیں تا کہ بالکل مشکل نا ہو ۔ ارے میرے بھائی درہ کے کاریگر کیا کیا چیزیں بنا سکتے ہیں بغیر کسی ہیوی مشین کے ۔جب 5 سال میں کم از کم اس قابل ہوں کے دشمن کو اتنا نا سہی سہی آدھا بلییڈ کر کے رکھ دیں تو جی جان سے لڑیں ایک بار اور بتا دیں کہ وہ لڑنا جانتے ہیں بالکل سمارٹ چھوٹی سی فوج کی طرح ۔موبیلیٹی - ہتھیاروں کا استمال اور جنگی مہارت ثابت کریں پھر ۔

تالیاااااااااااااااااااااااااااااااںںںںںں۔۔۔۔۔۔ ملنگِ اعظم آوے ہی آوے
 

وجی

لائبریرین
اور گولی پھر مجھے جلسے میں لگے گی ایسی تقاریر کے بعد :oops:
آپ جلسوں میں بلٹ پروف ویسٹ نہیں پہنتے :eek:
ہوش سے کام لے بھائی جوش سے نہیں o_O
چلوں فلسطینی سمجھدار ہیں مگر ہمارے لوگ کب سمجھیں گے ؟؟:idontknow:
اےسے واسطے فوج تو نکلیا گیا ہونا تو ۔ :waiting:
 

عسکری

معطل
آپ جلسوں میں بلٹ پروف ویسٹ نہیں پہنتے :eek:
ہوش سے کام لے بھائی جوش سے نہیں o_O
چلوں فلسطینی سمجھدار ہیں مگر ہمارے لوگ کب سمجھیں گے ؟؟:idontknow:
اےسے واسطے فوج تو نکلیا گیا ہونا تو ۔ :waiting:
پیسے نہیں ہیں واسٹ خریدنے کے جب فرصت ہوئی خرید کر پین لیں گے اس وقت تک سادی جیکٹ سے گزارہ کر رہے ہیں :p
 

وجی

لائبریرین
پیسے نہیں ہیں واسٹ خریدنے کے جب فرصت ہوئی خرید کر پین لیں گے اس وقت تک سادی جیکٹ سے گزارہ کر رہے ہیں :p
جو بندوقیں خرید رکھیں ہونگی انکو بیچوں اور خرید لو
:wasntme:او بھائی اپنا پینٹ ہاوس بھی کبھی استعمال کرلیا کرو
گولی جان نہیں بچاتی ۔ :raisedeyebrow:
 

عسکری

معطل
جو بندوقیں خرید رکھیں ہونگی انکو بیچوں اور خرید لو
:wasntme:او بھائی اپنا پینٹ ہاوس بھی کبھی استعمال کرلیا کرو
گولی جان نہیں بچاتی ۔ :raisedeyebrow:
اس پر ایک گندہ فوجی جوک ہے جو کہ ارشاد نہیں کیا جا سکتا یہان :D پینٹ ہاؤس؟ سرکار 2 یونیفارمز دیتی ہے ہر سال اور الاؤنس میں تھوڑے سے پیسے :rolleyes:
 

وجی

لائبریرین
اس پر ایک گندہ فوجی جوک ہے جو کہ ارشاد نہیں کیا جا سکتا یہان :D پینٹ ہاؤس؟ سرکار 2 یونیفارمز دیتی ہے ہر سال اور الاؤنس میں تھوڑے سے پیسے :rolleyes:
ساڈی فوج دا کچھ نہیں ہوسگدا
بندا پیٹ ہاؤس دا مطلب ہی نہیں سمجھیا تے اگے کی گل کریئے اسی ۔
 

حسان خان

لائبریرین
189777_377630408989818_1228828712_n.jpg
 
خبر اچھی ہے لیکن اس کا ردعمل بہت سخت ہوگا۔
یہودی کمینے جانے کتنوں کی جان لیں گے اس کے بدلے۔
ٹی وی پر سنا تھا غزہ کی آبادی میں 60 فیصد تو بچے ہیں۔
اللہ فلسطینیوں کو امان میں رکھے۔
اور ان بےغیرت مسلم حکمرانوں کو کچھ غیرت عطا کرے۔
 

arifkarim

معطل
آج وائس آف امریکہ، اردو سروس، سے خبر تھی کہ اسرائیل نے فلسطین پر 200 سے زائد ہوائی حملے کیے ہیں۔
وزیر اعظم کا دفتر اور حماس کا ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا گیا ہے۔
دہشت گرد جو ناحق خواتین، بچوں اور جوانوں پر راکٹ برساتے ہیں کیساتھ یہی اسلوک ہونا چاہئے۔ کیمپ ڈیوڈ 2000 سمیٹ میں فلسطینیوں کے پاس ایک بہترین موقع تھا کہ وہ صیہونی ریاست کیساتھ امن معاہدہ کرکے 90 فیصد مغربی کنارہ اور 100 فیصد غزہ کی پٹی پر اپنی فلسطینی ریاست قائم کر لیتے لیکن انہوں نے یہ آخری موقع بھی جانے دیا اور 1948 کی نہ نہ سے لیکر ابھی تک بضد ہیں کہ وہ صیہونی ریاست کو کہیں بھی تسلیم نہیں کرتے بے شک اس ریاست کے 20 فیصد لوگ عرب ہی کیوں نہ ہوں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Arab_citizens_of_Israel
http://en.wikipedia.org/wiki/2000_Camp_David_Summit
 

arifkarim

معطل
اور یوں ثابت ہوا کہ یہ ’’خبر‘‘ بھی باقی پالی وڈ میڈیا کی طرح جھوٹی ہے۔ پالی وڈ میڈیا ان ایکشن:
ویڈیو میں ایک ”زخمی“ فلسطینی کو کچھ لوگ اٹھا کر کہیں لیجا رہے ہیں۔ اگلے کلپ میں وہی فلسطینی بالکل صحیح سلامت دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو بی بی سی کی ہے۔
 
اس سارے دھاگے میں عسکری نے عسکری لحاظ سے کافی معلومات میں اضافہ کیا گو اور بھائیوں نے بھی اپنا اپنا حصہ خوب ڈالا۔۔۔۔۔۔۔ عارف کریم آپ کی باتیں درست لیکن انداز یا لہجہ درست نہیں ہے دیکھیں اسرائیل کا وجود ہی غلط ہے تو پھر ظاہری بات ہے کہ فلسطینی اس کو ٹھنڈے پیٹوں کیسے برداشت کرجائیں۔۔۔۔۔۔
دوسری بات یہ ہے کہ یہ لوگ بہت عصبیت پسند ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اسلام کا تو صرف ایک نام ہے ۔۔۔۔ یہ لوگ کس منہ سے اسلام کا نام لیتے ہیں۔۔۔کیا ترک کافر تھے جن کو عصبیت کی وجہ سے ان لوگوں نے مارا اور سرزمین عرب سے باہر کیا ۔۔۔۔۔۔ کم از کم فلسطینیوں کی ٹھکائی اور پٹائی مکافات عمل ہے۔
ہم لوگوں کا دل میانمار کے غریب بے کس اور گجرات کے مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خون کے آنسو نہیں روتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
۔۔۔ ۔۔۔ ۔ عارف کریم آپ کی باتیں درست لیکن انداز یا لہجہ درست نہیں ہے دیکھیں اسرائیل کا وجود ہی غلط ہے تو پھر ظاہری بات ہے کہ فلسطینی اس کو ٹھنڈے پیٹوں کیسے برداشت کرجائیں۔۔۔ ۔۔۔
جی ہاں۔ صیہونی ریاست کا وجود ہی"غلط" تھا بالکل ویسے ہی جیسے بھارتیوں کیلئے پاکستان کا وجود "غلط" تھا! مختلف اقوام کے لوگ تہذیب و تاریخ کو اپنی ذاتی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ یقینا فلسطینیوں کیلئے صیہونی ریاست کا وجود ایک معمہ تھا جسکے جھٹکے سے وہ لوگ آج 60+ سال گزر جانے کے بعد بھی باہر نہیں نکلے ہیں۔ لیکن صیہونیوں کیلیے صیہونی ریاست کا وجود انکی مقدس کتب کی پیشگوئیوں کے مطابق 100 فیصد درست تھا۔ دنیا میں آج 57 کے قریب مسلمان اکثریت یا اسلامی ممالک موجود ہیں۔ 99 فیصد مشرق وسطیٰ پر عرب مسلمانوں کا تسلط ہے۔ اگر باقی ماندہ ایک فیصد پر یہودی سوار ہیں تو ہمیں کیا تکلیف ہے؟ آخر کو یہود اور عیسائی مذہب نے اسی علاقہ میں جنم لیا اور یہ زمین یقینا یہود و نصاریٰ کیلئے مسلمانوں سے زیادہ درجہ رکھتی ہے۔ القدس یعنی یروشلم کا درجہ اسلام میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد آتا ہے جبکہ یہودیت اور عیسائیت میں یروشلم اور بیت الحم کو مقدس ترین مقام تصور کیا جاتا ہے۔ جب انہیں مسلمانوں کے مکہ اور مدینہ پر مکمل کنٹرول پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو پھر ہم مسلمانوں کو کیوں یہود و نصاریٰ کے ہزاروں سال بعد اپنے مقدس ترین مقامات پر جزوی کنٹرول پر اختلاف ہے؟ ہمنے تو یہاں تک دیکھا ہے کہ مکہ مکرمہ میں کسی بھی غیر مسلم کی اینٹری ناجائز ہے جبکہ یہودیوں اور عیسائیوں کے مقدس ترین مقامات پر صدیوں سے مسلمان مسلسل قابض رہے ہیں، صلیبی جنگوں کے علاوہ!؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Holy_places
 
Top