شکریہ تابش بھائی ..میری tention دور کرنے کا کے میری اکثر بحر کی تقطیع یہ عروض انجن صحیح نہیں بتاتا . . .عروض انجن بعض اوقات درست تقطیع نہیں کر پاتا۔
مقصود اپنے سے خالی ہیں ارض و سما
کیسے سمجھے کوئی، کیا ہم ڈھونڈتے ہیں
ویسے کیا غزل میں بھی یہ تمام اوزان ملائے جا سکتے ہیں؟؟
رباعی کے حوالے سے میرا یہ مضمون ملاحظہ فرمائیں رباعی کے "دو" اوزان
مذکورہ بالا وزن کی وضاحت اپنے آپ ہو جائے گی۔
رباعی کی بحر کو غزل میں استعمال کرنا ممکن ہے۔ لیکن جیساکہ وارث صاحب نے کہا کہ روایتاً شعرا عام طور پر ایسا کرتے پائے نہیں گئے۔
مزید برآں، غزل کے حوالےسے عرض ہے وزن کی بحث کے علاوہ مندرجہ ذیل شعر کے مصرعِ ثانی میں لفظ "کیا" کا تلفظ بھی غلط باندھا ہے۔ کیا بر وزن "کا" ہے۔ لیکن یہاں کیا کو فعو پر باندھا ہے۔
جی جی۔ معذرت۔ غزل پڑھ کر جب تک تبصرے پر پہنچا تو ذہن میں یہی نہیں رہا کہ مصرع پر اعتراض کیا تھا۔بہت شکریہ آپ کی توجہ کا ."کا " کو یک حرفی کٙ باندھا ہے .
یہ صرف تھیورٹیکل بحث ہے، پریکٹیکل تو ہمیں رباعی کے کسی ایک وزن میں کوئی غزل تک نہ ملتی سو غزل میں رباعی کے اوزان کو جمع کرنے کی مثال کہاں سے ملے گی۔ ویسے اگر کسی غزل میں آٹھ وزن تک جمع ہو سکتے ہیں (یہ بھی تھیورٹیکل ہے کہ ایک غزل میں زیادہ سے زیادہ تین چار اوزان ہی کی مثالیں ملتی ہیں، آٹھ کو جمع کرنے کی مثالیں مختلف غزلوں سے ملتی ہیں) تو پھر تکنیکی طور پر چوبیس کو بھی جمع کیا جانا چاہیے۔ویسے کیا غزل میں بھی یہ تمام اوزان ملائے جا سکتے ہیں؟؟
درست .جی جی۔ معذرت۔ غزل پڑھ کر جب تک تبصرے پر پہنچا تو ذہن میں یہی نہیں رہا کہ مصرع پر اعتراض کیا تھا۔
مقصد یہی تھا کہ کیا کو یک حرفی کَ باندھنا انتہائی قبیح عمل ہے۔
یہ صرف تھیورٹیکل بحث ہے، پریکٹیکل تو ہمیں رباعی کے کسی ایک وزن میں کوئی غزل تک نہ ملتی سو غزل میں رباعی کے اوزان کو جمع کرنے کی مثال کہاں سے ملے گی۔ ویسے اگر کسی غزل میں آٹھ وزن تک جمع ہو سکتے ہیں (یہ بھی تھیورٹیکل ہے کہ ایک غزل میں زیادہ سے زیادہ تین چار اوزان ہی کی مثالیں ملتی ہیں، آٹھ کو جمع کرنے کی مثالیں مختلف غزلوں سے ملتی ہیں) تو پھر تکنیکی طور پر چوبیس کو بھی جمع کیا جانا چاہیے۔
صلائے عام ہے شاعروں کے لیے، کوئی ایک غزل کہے بارہ اشعار کی جس میں رباعی کے تمام چوبیس اوزان آ جائیں
یہ نظامِ ہضم کی بھی خرابی ہو سکتی ہے آپ فکر نہ کریں۔ کوشش کریں، بارہ ہی تو اشعار ہونگےسر ایک وزن ہضم نہیں ہو رہا آپ چوبیس کی بات کر رہے ہیں .
آئیڈیا برا نہیں .اچھی کاوش ہے ، عمدہ خیالات ہیں لیکن مصروں کا وزن جانچتے اور پورا کرتے آپ کا اپنا وزن کم ہو جائے گا۔ ناقدین کی سہولت کے لیے اسے نثری شاعری قرار دیں اور جان چھُڑائیں
بائیں ہاتھ کا کھیل ہے یہ تو ...یہ نظامِ ہضم کی بھی خرابی ہو سکتی ہے آپ فکر نہ کریں۔ کوشش کریں، بارہ ہی تو اشعار ہونگے
یہ شاعرہ کی خوش قسمتی ہے کہ ان کی بدولت بہت لوگوں کو سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ مجھے تنقید نظر نہیں آئی، بلکہ سیکھنے سکھانے کا عمل نظر آیا ہے۔اچھی کاوش ہے ، عمدہ خیالات ہیں لیکن مصروں کا وزن جانچتے اور پورا کرتے آپ کا اپنا وزن کم ہو جائے گا۔ ناقدین کی سہولت کے لیے اسے نثری شاعری قرار دیں اور جان چھُڑائیں
آپ بالکل بجا فرما رہے ہیں مگراس سے کیا مفر کہ اِس کم بخت لفظ "وزن" پر نظر پڑتے ہی ہمارے سارے مندمل زخم ہرے ہو جاتے ہیںیہ شاعرہ کی خوش قسمتی ہے کہ ان کی بدولت بہت لوگوں کو سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ مجھے تنقید نظر نہیں آئی، بلکہ سیکھنے سکھانے کا عمل نظر آیا ہے۔