خانہ کعبہ میں سعودی پولیس

محمد امین

لائبریرین
اگر آپ کو اس بات کی طرف اشارہ دیا جائے کہ ہر سال خانہ کعبہ کا غلاف بدلا جاتا ہے اس کو غسل دیا جاتا ہے اور اس کو کرنے کے لئے باقاعدہ ایک ٹیم ہوتی ہے وہ چھت پر بھی چڑے ہوتے ہیں اور اندر باہر سب جگہہ، پرانے وقتوں میں بہت بار ایسا ہوا کہ خانہ کعبہ کی چھت پر چڑھ آذان دی گئی،،
بس اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ نے کعبہ کو قبلہ بنایا ہے ،، خانہ کعبہ مسلمانوں کا ورشب آڈول نہیں ، غیر مسلم بہت سے سوالوں کے ساتھ کبھی کبھار یہ سوال بھی ڈال دیتے ہیں کہ ہم عیسی کو یہود عذیر کو، ہندو انکے بتوں کو ، سکھ انکے گروہ کی قبروں کو، مجوسی آگ کو، بد مت والے بدھا کو سجدہ کرتے ہیں اسی طرح تم لوگ
ایک کالے کمرے کو سجدہ کرتے ہو،، اس کا جواب آپ کے نزدیگ کیا ہوگا؟

یار آپ بات کو سیدھا سیدھا سمجھنے کے بجائے ادھر ادھر کیوں گھومتے رہتے ہیں؟ ہمیشہ ادھر ادھر کی تاویلیں :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
خانہ کعبہ سے مزاروں کی طرف چھلانگ۔۔۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔۔ یہ تو آپ نے خود ثابت کردیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا :)۔۔ یہاں تو کسی نے شاید حوالہ بھی نہیں دیا مزاروں کا۔۔۔ آپ نے لے کر حالی کی نظم ہی دے ماری جس کا موضوع اور اس تصویر سے کوئی تعلق نہیں بن رہا۔۔۔

اللہ مسلمانوں کو دور کی کوڑیاں لانے والوں سے بچائے۔۔۔
ہاہاہاہا ۔ ۔ جیتے رہیے، ان حضرت کی قلابازیوں کا بھی جواب نہیں :)
 
S. H. Naqvi

محفلین
وہ کیا کہتے ہیں کہ اندھے کو ملے اندھا۔۔۔۔۔۔! وہی بات ہے پوسٹ لگانے والے نے جس تعصب کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے روایتی انداز میں ایک خاص فرقے پر طعن کی طرف اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی ہے ویسے ہی اس کا جواب بھی اسے صیح ملا ہے الٹ پھیر، ادھر کا ادھر۔۔۔۔۔!
بندہ خدا سے اگر کوئی پوچھے کہ ایک بندے کی انفرادی غلطی کو ایک فرقے پر منطبق کر کے آپ کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں؟؟ بندہ بشر ہے، بے ادبی کی ہے اس نے اور اس کی سزا اسے ملنے چاہیے اور مل بھی گئی ہو گی اب تک تو مگراسلوب دیکھیں کہ بات کو ایک فرقے کی طرف موڑ کر، جیسا کہ صاحب دھاگہ کا وطیرہ رہا ہے، گڑ لگانے والی بات ہی ہے۔ اب بندہ پوچھے کہ مطعون شخص کیا لازمی ہے کہ وہابی ہی ہو؟ کیا سعودی عرب میں صرف وہابی ہی پائے جاتے ہیں؟
ویسے ان کی سعودی عرب اور خاص کر وہابیوں سے 'محبت' تو قابل قدر ہے اور کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، چن چن کر ایسی خبریں ڈھونڈ کر لاتےہیں جو ان کے اعصاب کو تسکین دیں۔;)
 
سید ذیشان

محفلین
یار آپ بات کو سیدھا سیدھا سمجھنے کے بجائے ادھر ادھر کیوں گھومتے رہتے ہیں؟ ہمیشہ ادھر ادھر کی تاویلیں :)
isreal_zps84974608.jpg
 
وہ کیا کہتے ہیں کہ اندھے کو ملے اندھا۔۔۔ ۔۔۔ ! وہی بات ہے پوسٹ لگانے والے نے جس تعصب کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے روایتی انداز میں ایک خاص فرقے پر طعن کی طرف اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی ہے ویسے ہی اس کا جواب بھی اسے صیح ملا ہے الٹ پھیر، ادھر کا ادھر۔۔۔ ۔۔!
بندہ خدا سے اگر کوئی پوچھے کہ ایک بندے کی انفرادی غلطی کو ایک فرقے پر منطبق کر کے آپ کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں؟؟ بندہ بشر ہے، بے ادبی کی ہے اس نے اور اس کی سزا اسے ملنے چاہیے اور مل بھی گئی ہو گی اب تک تو مگراسلوب دیکھیں کہ بات کو ایک فرقے کی طرف موڑ کر، جیسا کہ صاحب دھاگہ کا وطیرہ رہا ہے، گڑ لگانے والی بات ہی ہے۔ اب بندہ پوچھے کہ مطعون شخص کیا لازمی ہے کہ وہابی ہی ہو؟ کیا سعودی عرب میں صرف وہابی ہی پائے جاتے ہیں؟
ویسے ان کی سعودی عرب اور خاص کر وہابیوں سے 'محبت' تو قابل قدر ہے اور کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، چن چن کر ایسی خبریں ڈھونڈ کر لاتےہیں جو ان کے اعصاب کو تسکین دیں۔;)
جن صاحب نے یہ تصویر پوسٹ کی ہے انہوں نے تصویر کے ساتھ کوئی کمنٹ نہیں لکھا، کسی بھی فرقے کے حوالے سے۔۔۔۔۔۔ یہ تو بعد میں ایک صاحب کی کاپی پیسٹ پوسٹوں کے بعد وہابیت کا ذکر چلا ہے۔۔۔۔۔
 
x boy

محفلین
خانہ کعبہ سے مزاروں کی طرف چھلانگ۔۔۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔۔ یہ تو آپ نے خود ثابت کردیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا :)۔۔ یہاں تو کسی نے شاید حوالہ بھی نہیں دیا مزاروں کا۔۔۔ آپ نے لے کر حالی کی نظم ہی دے ماری جس کا موضوع اور اس تصویر سے کوئی تعلق نہیں بن رہا۔۔۔

اللہ مسلمانوں کو دور کی کوڑیاں لانے والوں سے بچائے۔۔۔

الحمدللہ ،، میں نے وہ حقیقت بیان کی ہے جو سب جانتے ہیں لیکن مانتے کم ہیں یعنی ہند و پاک کے اکثر مسلمان کا بیان کہ ٹارگٹ ہمیشہ یہ سعودی عرب ہی ہوتا ہے چاہے ان کے ملک میں پیروں کے ہاتھوں مریدوں کی بیٹیوں کو عزت سے جانا پڑے۔
 
arifkarim

معطل
میرے خیال میں یہ طنز یا satire ہے۔
نہیں یہ بات میں نے طنزً نہیں کہی۔ امر واقعہ یہی ہے کہ ان اسلامی دہشتگردوں نے اپنے ہی مسلمان بہن بھائیوں کا قتال غیر مسلمین سے بڑھ کر کیا ہے:
Surprising Study On Terrorism: Al-Qaida Kills Eight Times More Muslims Than Non-Muslims
http://www.spiegel.de/international...s-more-muslims-than-non-muslims-a-660619.html

اسی لئے تو میں ان سب جہادی فسادی اسلامی دہشت گردوں کو منافقین اول کی صف میں کھڑا کرتا ہوں جنکے قول اور فعل میں تضاد کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ ان اسلامی جہادیوں نے 50،000 پاکستانی مارے، امریکہ نے نہیں۔ شام کی خانہ جنگی کے دوران لاکھوں بے گناہ مرنے والوں میں بھی ان جہادیوں کا کردار نمایاں ہے۔ عراق میں امریکی انخلاء کے باوجود آجتک یہ جہادی سنی شیعہ فسادات کی وجہ سے انگنت نہتے شہریوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ حقیقت یہی ہے کہ مسلمان شہریوں کا قتال کوئی یہود و ہنود و نصاریٰ نہیں خود اپنے اسلامی برادرز کر رہے ہیں:
Afghanistan, Pakistan and Iraq account for the majority of terrorist attacks world-wide even as terror strikes in 2011 dropped as compared to 2010, a United States report has said, noting that victims of these attacks overwhelmingly are Muslims.
http://www.rediff.com/news/slide-sh...k-remain-overwhelmingly-muslim/20120801.htm#1
 
صرف علی

محفلین
وہ کیا کہتے ہیں کہ اندھے کو ملے اندھا۔۔۔ ۔۔۔ ! وہی بات ہے پوسٹ لگانے والے نے جس تعصب کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے روایتی انداز میں ایک خاص فرقے پر طعن کی طرف اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی ہے ویسے ہی اس کا جواب بھی اسے صیح ملا ہے الٹ پھیر، ادھر کا ادھر۔۔۔ ۔۔!
بندہ خدا سے اگر کوئی پوچھے کہ ایک بندے کی انفرادی غلطی کو ایک فرقے پر منطبق کر کے آپ کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں؟؟ بندہ بشر ہے، بے ادبی کی ہے اس نے اور اس کی سزا اسے ملنے چاہیے اور مل بھی گئی ہو گی اب تک تو مگراسلوب دیکھیں کہ بات کو ایک فرقے کی طرف موڑ کر، جیسا کہ صاحب دھاگہ کا وطیرہ رہا ہے، گڑ لگانے والی بات ہی ہے۔ اب بندہ پوچھے کہ مطعون شخص کیا لازمی ہے کہ وہابی ہی ہو؟ کیا سعودی عرب میں صرف وہابی ہی پائے جاتے ہیں؟
ویسے ان کی سعودی عرب اور خاص کر وہابیوں سے 'محبت' تو قابل قدر ہے اور کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، چن چن کر ایسی خبریں ڈھونڈ کر لاتےہیں جو ان کے اعصاب کو تسکین دیں۔;)
ھم یہ صرف اس لئے ہے کہ ایک صاحب کو بڑا شوق ہے کے وہ ایسی باتیں لے کر آتے ہیں جو خبر ہی نہیں ہوتی مگر اس کو خبر کے لڑی میں پوسٹ کرتے ہیں مگر کوئی کچھ نہیں بولتے میں تو پھر بھی خبر پوسٹ کرتا ہوں ۔یہاں کچھ لوگ ہیں جو اپنے اصل نام سے کبھی سامنے نہیں آتے میرا تو سب کو پتا ہے اور اعلان بھئ کرتا ہوں میں کون ہوں کچھ لوگ تو جو ہیں وہ کسی اور چیز کے سائے میں اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں ۔
 
صرف علی

محفلین
۔
جی بجا مگر میں نے اسی لیے اندھے والی مثال دی۔
اور یہ بھی ان صاحب کو جواب دیا ہے جو عذر بتر از گناہ کے مصداق بنے ہوئے تھے انھوں نے جو حدیث پیش کی تھی اس کا جواب ان ہی کی فرقے میں سے دی جاسکتی تھی کیوں کہ حدیث انھوں نے پیش کی تھی
 
صرف علی

محفلین
پولیس اہل کار کی جانب سے توہین کعبہ ، گورنر مکہ کا اظہار ناراضگی
28 مئی 2014 (14:34)
news-1401269086-6998.jpg

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی اس تصویر کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں خانہ کعبہ کی پولیس فورس کا ایک نامعلوم اہل کا ر حجر اسود کی قریبی دیوار سے ٹیک لگائے کھڑا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورنر مکہ نے اس صورتحال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہل کار کو کعبہ اللہ کے نزدیک ڈیوٹی سے فوری طور پر واپس بلوانے کا حکم دیا ہے۔ شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے پولیس اہلکار کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کعبہ اللہ کے تقدس کا خیال رکھنا تمام مسلمانوں کا فرض ہے، پولیس اہلکار کا تصرف نہ صرف پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے متعین ضوابط سے میل نہیں کھاتا بلکہ اس کے غیر ذمہ دارنہ فعل سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،گور نر مکہ نے اس واقعہ کے بعد مکہ کی پولیس کے سربراہ جنرل عبدالعزیز الصولی کو بھی اپنے دفتر میں ایک اہم اجلاس کے لیے طلب کیا۔ ملاقات میں شہزادہ مشعل نے حرم شریف میں خدمات سرانجام دینے والے تمام سول اور فوجی اہلکاروں کے لیے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کی تاکہ ڈیوٹی پر آنے سے پہلے انہیں مقدس مقام کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے اور انہیں سکھایا جائے کہ وہ اللہ کے مہمانوں سے بھی حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ وہ مناسک سکون قلب اور اطمینان کے ساتھ انجام دے سکیں۔
http://www.dailypakistan.com.pk/international/28-May-2014/106933
 
صرف علی

محفلین
گور نر مکہ نے اس واقعہ کے بعد مکہ کی پولیس کے سربراہ جنرل عبدالعزیز الصولی کو بھی اپنے دفتر میں ایک اہم اجلاس کے لیے طلب کیا۔ ملاقات میں شہزادہ مشعل نے حرم شریف میں خدمات سرانجام دینے والے تمام سول اور فوجی اہلکاروں کے لیے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کی تاکہ ڈیوٹی پر آنے سے پہلے انہیں مقدس مقام کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے اور انہیں سکھایا جائے کہ وہ اللہ کے مہمانوں سے بھی حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ وہ مناسک سکون قلب اور اطمینان کے ساتھ انجام دے سکیں۔
اگر اس بارے میں کچھ بولے گے تو پھر کچھ لوگوں کو نارضگی ہو گی یہ باتیں خود عیاں ہے کہ وہاں کسے لوگ ہوتے ہیں
 
arifkarim

معطل
خانہ کعبہ سے مزاروں کی طرف چھلانگ۔۔۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔۔ یہ تو آپ نے خود ثابت کردیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا :)۔۔ یہاں تو کسی نے شاید حوالہ بھی نہیں دیا مزاروں کا۔۔۔ آپ نے لے کر حالی کی نظم ہی دے ماری جس کا موضوع اور اس تصویر سے کوئی تعلق نہیں بن رہا۔۔۔

اللہ مسلمانوں کو دور کی کوڑیاں لانے والوں سے بچائے۔۔۔

انکی داڑھی میں تنکا تو کیا پورا مولا بخش سما سکتا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر آپ کو اس بات کی طرف اشارہ دیا جائے کہ ہر سال خانہ کعبہ کا غلاف بدلا جاتا ہے اس کو غسل دیا جاتا ہے اور اس کو کرنے کے لئے باقاعدہ ایک ٹیم ہوتی ہے وہ چھت پر بھی چڑے ہوتے ہیں اور اندر باہر سب جگہہ، پرانے وقتوں میں بہت بار ایسا ہوا کہ خانہ کعبہ کی چھت پر چڑھ آذان دی گئی،،
بس اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ نے کعبہ کو قبلہ بنایا ہے ،، خانہ کعبہ مسلمانوں کا ورشب آڈول نہیں ، غیر مسلم بہت سے سوالوں کے ساتھ کبھی کبھار یہ سوال بھی ڈال دیتے ہیں کہ ہم عیسی کو یہود عذیر کو، ہندو انکے بتوں کو ، سکھ انکے گروہ کی قبروں کو، مجوسی آگ کو، بد مت والے بدھا کو سجدہ کرتے ہیں اسی طرح تم لوگ
ایک کالے کمرے کو سجدہ کرتے ہو،، اس کا جواب آپ کے نزدیگ کیا ہوگا؟
آپ کو اتنا بھی نہیں معلوم کہ کعبہ کی طرف رخ کر کے اللہ کو سجدہ کیا جاتا ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
الحمدللہ ،، میں نے وہ حقیقت بیان کی ہے جو سب جانتے ہیں لیکن مانتے کم ہیں یعنی ہند و پاک کے اکثر مسلمان کا بیان کہ ٹارگٹ ہمیشہ یہ سعودی عرب ہی ہوتا ہے چاہے ان کے ملک میں پیروں کے ہاتھوں مریدوں کی بیٹیوں کو عزت سے جانا پڑے۔
واقعی، عربیوں کے ہاتھوں تو جو کچھ بھی ہو کم ہے کہ وہ تو ثواب کا کام ہوتا ہے نا؟
 
محمد امین

لائبریرین
الحمدللہ ،، میں نے وہ حقیقت بیان کی ہے جو سب جانتے ہیں لیکن مانتے کم ہیں یعنی ہند و پاک کے اکثر مسلمان کا بیان کہ ٹارگٹ ہمیشہ یہ سعودی عرب ہی ہوتا ہے چاہے ان کے ملک میں پیروں کے ہاتھوں مریدوں کی بیٹیوں کو عزت سے جانا پڑے۔

بھائی صاحب ۔۔ جاہل اجڈ دھوکے باز عامل جعلی پروفیسروں کو پیروں سے ملا کر آپ ایک دفعہ پھر بد دیانتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔۔۔ پیری مریدی ویسے صرف ہند و پاک ہی میں نہیں عرب میں بھی ہے بلکہ پہلے عرب سے ہی شروع ہوئی۔

صرف ہند و پاک ہی کے مسلمان سعودی عرب کو ٹارگٹ نہیں کرتے، غلط بات کی مذمت دنیا کے ہر گوشے کے مسلمان کرتے ہیں۔

ویسے آپ کی بات کے آخری جملے کا ایک دفعہ پھر آپ کے مراسلے سے اور اس موضوع سے کوئی ربط ثابت نہیں ہورہا۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top