سترھویں سالگرہ خبردار! تبصرہ کرنا منع ہے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
انٹرنیشل مجرموں کے لیے تو ڈالر میں ہی ہونا چاہیے۔ اور پاکستانیوں کو معاف کردینا چاہیے۔ کیونکہ اُن کے لیے اتنا ہی کافی ہے جو وہ بھگت رہے ہیں۔
میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے
یعنی کہ معافیاں ہی معافیاں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جو کوئی دوسرا ہو اس کی سپاری لے لی جاتی ہے بس فرمیش کے مطابق کام ہونا چاہیئے ۔ بس ایک مسئلہ ہے جس کی سپاری لی گئی ہو اس کی کوئی دھی یا وہ کسی دھی کا نہ ہو
اس طرح تو کسی کی بھی سپاری نہیں لی جا سکے گی۔۔۔
قانون تھوڑے ہلکے کیجئیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
معزز محفلین
خیال رہے کہ یہاں تبصرہ کرنے سے علی وقار بھائی نے سختی سے مبع کر رکھا ہے۔ ہم بھی ابھی کے لئے چُپ۔
کڑی میں داخلہ بند نہ کیا گیا تو نئے دن کا سورج طلوع ہونے کے بعد حاضری لگائیں گے ان شاءاللہ۔
جب منع کرنے کے باوجود ایک دن میں لڑی دس صفحے پر جا پہنچی تو سوچئیے کہ اجازت ہونے پر کتنی تیزی سے آگے بڑھے گی۔ ہے نا لمحہ ء فکریہ :unsure:
 
علی وقار

محفلین
جب منع کرنے کے باوجود ایک دن میں لڑی دس صفحے پر جا پہنچی تو سوچئیے کہ اجازت ہونے پر کتنی تیزی سے آگے بڑھے گی۔ :unsure:
یہ لڑی گیارہویں صفحے تک پہنچنے کی اصل وجہ یہی ہے۔ اجازت ملنے پر نخریلے محفلین شاید تبصرہ کرنا بھی پسند نہ فرمائیں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ لڑی گیارہویں صفحے تک پہنچنے کی اصل وجہ یہی ہے۔ اجازت ملنے پر نخریلے محفلین شاید تبصرہ کرنا بھی پسند نہ فرمائیں گے۔
بالکل۔۔ ہم تو اسی لئے نہ نخرہ کرتے ہیں نہ کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ ہر لڑی کو اپنی سمجھ کر پورا انصاف کرتے ہیں۔
 
نئیں ۔ اسی رسے ہوئے آں۔
لا۔ نحن زعلانین
نہیں ۔ ہم روٹھے ہوئے ہیں
نه اما من عصبانی هستم

وقارصیب پچھے بیٹھ کر مزے لیتے رہے
اور ہم اگا دوڑ پچھا چوڑ
 
علی وقار

محفلین
اردو محفل میں ہلچل رہنی چاہیے۔ یہ مل بیٹھنے کا ایک بہانہ ہے۔ ہر مراسلہ اک یاد ہے، ڈائری کا اک ورق ہے اور تاریخ وار یادداشت ہے۔ کوشش کریں کہ اچھی یادیں چھوڑ کر جائیں۔ مراسلہ سنجیدگی کی طرف بڑھ رہا ہے اس لیے بریک لگانا پڑے گی۔ :)
 
سو فیصد متفق۔
ہم پردیسیوں کے لئے تو جیسے تازہ ہوا کا جھونکا ٹہری ہے محفل۔ خالص آکسیجن والا جھونکا۔
سنجیدہ ترین معاملات سے نبرد آزما ہوتے ہیں ، تھکن کے احساس کے ساتھ کبھی کبھار تو باقاعدہ نم آنکھوں کے ساتھ محفل میں حاضر ہوتے ہیں مگر لوٹتے وقت ہونٹوں پہ مسکراہٹ ہوتی ہے۔ اللہ پاک کا شکر کہ جس نے محفل کا راستہ دکھایا اور تازہ دم ہونے کو ایک سایہ دار شجر مہیا فرمایا۔
کہنے کی حد تک نہیں بلکہ حقیقت میں بہت اپنائیت کا احساس رہتا ہے۔ آپ سب کا بہت شکریہ جن کی وجہ سے خلوص و محبت اس دور میں بھی زندہ ہے۔
اور بس۔
آج کا سنجیدگی کا کوٹہ ختم۔
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
معزز محفلین
خیال رہے کہ یہاں تبصرہ کرنے سے علی وقار بھائی نے سختی سے مبع کر رکھا ہے۔ ہم بھی ابھی کے لئے چُپ۔
کڑی میں داخلہ بند نہ کیا گیا تو نئے دن کا سورج طلوع ہونے کے بعد حاضری لگائیں گے ان شاءاللہ۔
جب منع کرنے کے باوجود ایک دن میں لڑی دس صفحے پر جا پہنچی تو سوچئیے کہ اجازت ہونے پر کتنی تیزی سے آگے بڑھے گی۔ ہے نا لمحہ ء فکریہ :unsure:
تو ہم نے کونسا اُن کی بات کی خلاف ورزی کی ہے۔ بتائیں بھلا ہم نے کوئی تبصرہ کیا ہے۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
سو فیصد متفق۔
ہم پردیسیوں کے لئے تو جیسے تازہ ہوا کا جھونکا ٹہری ہے محفل۔ خالص آکسیجن والا جھونکا۔
سنجیدہ ترین معاملات سے نبرد آزما ہوتے ہیں ، تھکن کے احساس کے ساتھ کبھی کبھار تو باقاعدہ نم آنکھوں کے ساتھ محفل میں حاضر ہوتے ہیں مگر لوٹتے وقت ہونٹوں پہ مسکراہٹ ہوتی ہے۔ اللہ پاک کا شکر کہ جس نے محفل کا راستہ دکھایا اور تازہ دم ہونے کو ایک سایہ دار شجر مہیا فرمایا۔
کہنے کی حد تک نہیں بلکہ حقیقت میں بہت اپنائیت کا احساس رہتا ہے۔ آپ سب کا بہت شکریہ جن کی وجہ سے خلوص و محبت اس دور میں بھی زندہ ہے۔
اور بس۔
آج کا سنجیدگی کا کوٹہ ختم۔
بجا فرمایا!
اردو محفل بارونق اور پرامن محبتوں کا گہوارہ ہے سلامت رہے تاقیامت رہے۔
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
کل سے اس لڑی میں کسی نے جھانکا نہیں۔۔۔ کہیں وقار بھئی کے تبصرہ نہ کرنے والی بات کو سیریس تو نہیں لے لیا گیا؟
میرے خیال میں زیادہ تر قیدی آپ کا پکایا ہوا کھانا کھا کر بیمار ہوگئے ہیں میری طرح۔ اس لیے خاموشی ہے۔
 
Top