خبر کی قبر بنائیں ----- محفل کے گورکن

مغزل

محفلین
خبر کی قبر بنائیں --- محفل کے گورکن
(قبر کا تلفظ عوامی لیا گیا ہے )

سلسلہ بہت آسان ہے ایک خبر لیجے اور پھر۔۔۔۔۔ :noxxx:
آج کی خبر ہے :
لاپتہ افرادکا معاملہ وزیرِ انسانی حقوق دیکھیں گے ، گیلانی
(حوالہ / ربط)
اور خبر کی قبر ہے:
جی ہاں انسانی حقوق کے وزیر کو ہی روا ہے ، آپ جناوروں ( جانوروں) کے حقوق کی بات تو بھی نہ کریں :rollingonthefloor:

تو ہوجائیں شروع ایک خبر اور ایک قبر۔۔۔:biggrin:
 
موجو

لائبریرین
لاپتہ افرادکا معاملہ وزیرِ انسانی حقوق دیکھیں گے ، گیلانی
میں اگر کبھی دیکھتا ہوں‌تو دکھ سے میری آواز بھرا جاتی اور آنکھوں سے آنسو رواں ہوجاتے ہیں اور اس وجہ سے میری نظر بھی کمزور ہوچکی ہے۔ انہوں‌نے مزید کہا کہ
وزیر انسانی حقوق کے پاس قومی خزانے کے بہت وافر حقوق موجود ہیں اس کو استعمال میں‌لاتے ہوئے وہ لاپتہ افراد کوکھپےکی خوردبین سے تلاشیں گے۔
 
راشد احمد

محفلین
لاپتہ افرادکا معاملہ وزیرِ انسانی حقوق دیکھیں گے ، گیلانی
وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا معاملہ وزیرانسانی حقوق ہی دیکھیں گے۔ میرے پاس اور آصف زرداری کے پاس بالکل وقت نہیں‌ہے۔ میں ملتان میں‌گندانالہ صاف کرارہاہوں جبکہ زرداری آج کل امریکہ، آئی ایم ایف، برطانیہ، فرینڈز آف پاکستان سے بھیک مانگ رہے ہیں۔

قبرستان نیوز۔۔۔۔۔ ہرخبر پر قبر
 
گرائیں

محفلین
بجلی اگر خرید کر دینی ہوتی تو آج دے دیتے ، بجلی جیسے مسائل نعرے بازی یا احتجاج سے حل نہیں ہوسکتے۔۔۔ وزیر اعظم گیلانی ۔۔

عقل مندوں کے لئے اشارہ کافی ہے۔ اب بھی بجلی نہیں ملی ہے تو جان جاؤ نا کہ ہم نے بجلی دینی ہی نہیں۔ جاؤ ڈھونڈو اپنی لالٹین۔
 
مغزل

محفلین
محفل کے گورکن اجرت پر قبر کھودیں گے یا فی سبیل اللہ
فی سبیل اللہ
فی سبیل اللہ کام اچھا چلتا ہے۔۔
جی ہاں فی سبیل اللہ
بجلی اگر خرید کر دینی ہوتی تو آج دے دیتے ، بجلی جیسے مسائل نعرے بازی یا احتجاج سے حل نہیں ہوسکتے۔۔۔ وزیر اعظم گیلانی ۔۔
عقل مندوں کے لئے اشارہ کافی ہے۔ اب بھی بجلی نہیں ملی ہے تو جان جاؤ نا کہ ہم نے بجلی دینی ہی نہیں۔ جاؤ ڈھونڈو اپنی لالٹین۔

ہاہاہ ،۔۔۔ صاحب آپ نے تو مزار بنادیا قبر کی بجائے :biggrin:
 
مغزل

محفلین
خبر:
لوڈ شیڈنگ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے ۔ صدرِ‌مملکت
(حوالہ روزنامہ ایکسپریس)

قبر:
’’ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا ‘‘
نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی سب کو معلوم ہے کہ موصوف 74 فیصد ی شراکت دار ہیں اس ادارے کے
 
راشد احمد

محفلین
لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنیوالے لوگ بجلی چور ہیں سید خورشید شاہ
حوالہ روزنامہ جنگ

گورکن نیوز - ہرخبر پر قبر
 
خبر:
لوڈ شیڈنگ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے ۔ صدرِ‌مملکت
(حوالہ روزنامہ ایکسپریس)

قبر:
’’ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا ‘‘
نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی سب کو معلوم ہے کہ موصوف 74 فیصد ی شراکت دار ہیں اس ادارے کے

جو سب سے بڑا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے وہ صدر پاکستا ن ہے۔
 
83030501.png
 
راشد احمد

محفلین
بجلی اگر خرید کر دینی ہوتی تو آج دے دیتے ، بجلی جیسے مسائل نعرے بازی یا احتجاج سے حل نہیں ہوسکتے۔۔۔ وزیر اعظم گیلانی ۔۔

عقل مندوں کے لئے اشارہ کافی ہے۔ اب بھی بجلی نہیں ملی ہے تو جان جاؤ نا کہ ہم نے بجلی دینی ہی نہیں۔ جاؤ ڈھونڈو اپنی لالٹین۔

بجلی بے شک خرید کر نہ دیں۔ آپ زمیندار ہیں گندم تو مفت میں مل سکتی ہے
 
صحافت کا شوق رکھنے والے ، الیکڑونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا سے دلچسپی رکھنے والے دوستوں کا تو حق بنتا ہے کہ وہ اس میں حصہ لیں۔
 
گرائیں

محفلین
lahore: Prime minister yousuf raza gilani has said nothing has been finalised between the pakistan people’s party and the pakistan muslim league-n about pervez musharraf’s trial as yet.

the premier said both parties had the same views on the trial issue; however, there might be a difference of opinion over the procedure to be adopted for the purpose. he was talking to journalists at the residence of planning commission deputy chairman sardar aseff ahmed ali in lahore where he had gone to express condolence over the death of the host’s mother.

نشان زد جملے کو پڑھیں تو یاد آتا ہے کہ یہی بات حکومتی ارکان ججوں کی بحالی کے معاملے میں بھی کہتے چلے آئے تھے۔

قبر یہ ہے:

میاں صاحب ایک بار پھر لانگ مارچ کر کے تو دیکھو!!!!

---------------------------
خبر کا ربط
 
مغزل

محفلین
شکریہ عمران قادری صاحب ، گرائیں انکل کوئی تازاہ خبر بھی فراہم کیجے گا، ہم نے گت بنانی ہے ۔ ہاہاہ
 
Top