سیما علی
لائبریرین
یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
ان میں کچھ صاحب اسرار نظر آتے ہیں
ہم نے کچھ آڑھا ٹیڑھا لکھنا شروع کیا تو اُردو محفل میں تو چند لوگوں سے بات چیت کے دوران وہ اپنے لفظوں میں نظر آئے اُن میں ایک عبدالقدیر 786 بھیا بھی ہیں !ہمیشہ اپنے لفظوں میں سادہ دل اور سادہ لوح نظر آئے اور شاید یہی وجہ بات چیت کا باعث بنی ۔۔۔آج ہماری پہلی ملاقات ہوئی ۔۔بالکل من و عن ویسے ہی ہیں جیسے اپنے لفظوں میں نظر آتے ہیں ۔۔۔لوگ جسطرح اپنے سگنچرز میں نظر آتے اور لکھائی بولتی ہے بالکل اسی طرح لفظ بولتے ہیں ۔۔۔اللّہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ زندگی میں کامیابیاں حاصل کریں ۔اور دوسری بڑی بات کہ جو روزمرہ زندگی میں بہت کم نظر آتی ہے ہمسفر بھی جیسے یہ خود ہیں وہ بھی اتنی ہی سادہ لوح ہیں اللّہ شاد و باد رکھے ۔ہمارے سب سے چھوٹے بھائی سے بھی چار پانچ سال چھوٹے ہیں مگر ان میں ہمیں اپنے سب سے چھوٹے بھائی نظر آئے ۔۔شکریہ اُردو محفل کا جس نے ہمیں ایک خاندان کی طرح جوڑ دیا ہے ۔۔۔۔ اب آپ لوگوں کو تجسس ہوگا کہ ملاقات کہاں ہوئی تو یہ ہماری اپنی بھیا اور بھاوج سے اپنے گھر پر ہوئی ۔۔۔۔انکی ذرہ نوازی کہ یہ ہم سے ملنے آئے ۔۔۔۔اور ہمارے گھر کو رونق بخشی اللّہ انکے لئے آسانیاں کرے ۔۔
ان سے ملکر یہ محسوس ہوا کہ جسطرح لوگ اس شہر کے لوگوں کے بارے میں اکثر یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ یہ شہر تیز و طرار لوگوں کا شہر ہے ۔۔۔۔۔وہیں اتنے سادہ مزاج بے ریا ،سادہ دل بندے بھی ہیں ۔۔۔جن سے ملکر یہ احسا س ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ابھی کچھ لوگ باقی ہیں ۔۔۔
افسوس صد افسوس یہ شہر روشنیوں کا شہر تو نہ رہا پر روشن دل لوگوں کا شہر اب بھی ہے اس کے لئے جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے اور سلامت رہیں ایسے روشن دل لوگ جن کے دم سے یہ شہر روشن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آخری تدوین: