خدایا یہ تیری جنت

نور وجدان

لائبریرین
تو اللہ کہیں گے کہ اچھا آجاؤ میدانِ مزید میں۔۔۔ یہاں دیدار عام ہوگا۔۔۔ کوئی محروم نہ ہوگا۔۔۔ سب کشاں کشاں اس میدان کی جانب چلیں گے جس کانام ’’مزید‘‘ ہے۔۔۔ اعلان ہوگا منبر سجایا جائے۔۔۔داؤد علیہ السلام کو بٹھایا جائے۔۔۔ پھر داؤد ہوں گے اور زبور کے نغمے۔۔۔ خدا کی حمد کے ترانے۔۔۔ ایک سماں ہوگا۔۔۔ سب دم بخود ہوں گے۔۔۔ ایک زمانہ گذرے گا تو یہ سحر ٹوٹے گا۔۔۔ جب داؤد خاموش ہوں گے تو اعلان ہوگا۔۔۔ منبر سجایا اور محمد کو بٹھایا جائے۔۔۔ صلی اللہ علیہ و اٰلہ وسلم۔۔۔ آج وجد میں سارا جہاں ہے کہ رسول عربی کی زباں ہے اور تلاوتِ قرآں ہے۔۔۔
آپ خاموش ہوں گے تو عالم پہ سناٹا طاری ہو گا۔۔۔ اربوں کھربوں لوگ ہوں گے لیکن سانسوں کی بھی آواز نہ ہوگی۔۔۔ پھر خداوندِ عالم کہیں گے۔۔۔ اب مجھ سے بھی کچھ سنو۔۔۔ اب میں اپنے بندوں کو۔۔۔ جنت کے مہمانوں کو سناؤں گا۔۔۔ پھر ان کی کیا شان ہوگی۔۔۔ ناقابل بیان ہوگی۔۔۔ تعریف سے لغت حیران ہوگی۔۔۔ بلاغت پریشان ہوگی۔۔۔ پھر جب اللہ تعالیٰ خاموش ہوں گے۔۔۔ تب۔۔۔ نگاہ مشتاق ہوگی۔۔۔ روح بے تاب ہوگی۔۔۔ کہ کب وعدۂ خدا پورا ہوگا۔۔۔ جن کی خاطر دُکھ جھیلے ان کا وصل ہوگا۔۔۔ آخر جنت کے داروغہ رضوان کو حکم ہوگا۔۔۔ یا رضوان ارفع الحجب۔۔۔ اے رضوان ہمارے اور ہمارے بندوں کے درمیان سے پردے اٹھانا شروع کرو۔۔۔ حکم کی تعمیل ہوگی۔۔۔ ایک ایک کرکے حجاب اٹھتے جائیں گے۔۔۔ دل خاموش ۔۔۔ سانس خاموش۔۔۔ نگاہیں متجسس۔۔۔ کب دیدار عام ہوگا۔۔۔ جلوہ تام ہوگا۔۔۔ یہاں تک کہ سارے حجاب اٹھ جائیں گے۔۔۔ آج لوگ اپنے خدا کو دیکھیں گے۔۔۔ مسکراتا ہوا۔۔۔ راضی اور خوش۔۔۔ نور ہی نور۔۔۔اللہ نور السموات و الارض!!!
لذت و انبساط کا یہ عالم ہوگا کہ کسی کو یاد نہ ہوگا کہاں کی جنت، کون سی حوریں۔۔۔ محبوب رب سامنے ہے۔۔۔ حواس گم ہیں۔۔۔ رخِ جلوۂ جاناں کے سامنے جنت ہیچ۔۔۔ حوریں ہیچ۔۔۔ ہر نعمت ہیچ۔۔۔ مخلوق اور خالق کا کیا مقابلہ ۔۔۔ اللہ خالق ہے۔۔۔ اللہ اللہ ہے۔۔۔ اللہ لا مثل لہُ ہے۔۔۔ سب کہیں گے بس خدا ہو اور ہم ہوں۔۔۔ یہ منظر یوں ہی قائم رہے۔۔۔
ْْ

اسکا ملنا ہی جنت ہے ، اسکا نہ ملنا ہی دوذخ ہے
 

الشفاء

لائبریرین
سبحان اللہ۔ ماشاءاللہ۔۔۔ بہت خوب لکھا ہے عمران بھائی۔۔۔
اللہ عزوجل ہم سب کو اپنی جنت میں اپنے حبیب علیہ الصلاۃ والسلام کے ساتھ اکٹھا کر دے۔
اللہ کی رحمت سے تو جنت ہی ملے گی
اے کاش محلے میں جگہ ان کے ملی ہو۔
 
کہاں ہے پردہ کدھرہےمخفی کب اس کا مکھڑا نقاب میں ہے
قصور اپنی نگاہ کا ہے ورنہ وہ کب حجاب میں ہے
ماشاٰءاللہ عمدہ اور لاجواب، عشق کے رنگ میں ڈوبی اور ڈوبوتی لازوال تحریر۔
 

ربیع م

محفلین
اور مجھے ترس آتا ہے،ہمدردی محسوس ہوتی ہے ان لوگوں پہ جو اللہ کو نہیں مانتے۔
ابراہیم بن ادھم کہتے ہیں!
نحْنُ في سعادة لو عرفها الملوك لجالدونا عليها بسيوفهم
ہم ایمان کی ایسی سعادت و خوش بختی میں ہیں کہ اگر دنیا کے بادشاہ اور شہزادے اس کی لذت سے واقف ہو جائیں تو بزور تلوار ہم سے اس پر جھگڑا کریں.

باقی جنت!
جنت کے کیا کہنے!
امام ابن قيم رحمہ اللہ کہتے ہیں!
لولا أن الله كتب الخلود على أهل الجنة لماتوا من حسنها
اگر اللہ نے اہل جنت کیلئے خلود نہ لکھی ہوتی تو اس کے حسن کے نظارے دیکھ کر ہی ان کی روح پرواز کر جاتی!
 

حماد علی

محفلین
یا رضوان ارفع الحجب. . .
یہاں دل رک گیا. . . . . . . . . . سانس تھم گئی. . . . .

۲۰۰۴ کی بات ہے میں نے قرآن کو پڑھنا شروع کیا ..ایک دن کہیں اقبال کی ایک بات پڑھی کہ قرآن یوں پڑھو جیسے تمھارے دل پہ نازل ہو رہا ہے. بات کو پڑھنا اور بات ہے بات سمجھ آجانا اور ..اور بات کا سمجھ آجانا یہ اپنے اختیار میں بھی نہیں.
ہم نے بھی فقط پڑھا سمجھا نہیں. بھلا قرآن دل پہ کیسے نازل ہوسکتا ہے یہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم.کے قلب پہ نازل ہوا تھا ہماری کیا اوقات ہے.
سورہ فاتحہ سے سورہ النور تک سال بھر پڑھتے رہے سمجھتے بھی تھے اللہ کا.احسان تھا قرآن و خود اس کی زبان میں پڑھا قرآن کا ترجمہ پڑھنا اور چیز ہے قرآن کو عربی میں سمجھنا اور چیز. اس کا اندازہ کسی لسانیات کے ماہر استاد کو ہو سکتا ہے انگریزی سے اردو ترجمہ بالکل الگ کیفیت ہے. اسلوب بدل جاتا ہے زبان کا.
اللہ نے اپنے فضل سے تفسیر التحلیلی پڑھنے کا بھی موقع دیا.
لیکن بس ہم پڑھتے تھے اور گھر آجاتے تھے.
سورہ النور آیت النور آئی
.
پڑھتے پڑھتے کیفیت بدل گئی. سال بعد دل بدلنے کا عمل.آیا
اللہ نور السموات والارض
یہ آیت آتی ہے اور آنکھوں سے سیل رواں بہتا ہے. ہم شرمندہ لوگ کیا کہیں گے آنسو پونچھتے ہیں آنسو بہتے جاتے ہیں. ایسا لگتا دل پھٹ جائے گا. وحی کا بوجھ سہارنا مشکل. قرآن دل پہ نازل ہورہا ہے. اللہ نور ہے. . . اور بس دل بند. . . . مفسر پڑھتا ہے کیسا نور؟ . . کمشکوٰت. . . . ارے کو ئی چپ کرواؤ اسکو. آج کیا جان.لے کے ٹلے گا. . . . چراغ کی مانند. . . روشن چمکدار. . زیتون کے مبارک.تیل سے جلتا ہے. . نور علی نور. .
بس دل بند ہوگیا. . .
کلاس ادھوری چھوڑ کے گرتی پڑتی گھر آئی. . کتنے دن سنبھلنا مشکل. . . . اللہ نور ہے. . . آنکھیں نم آنسو رکتے نہیں. گھر والے دوست احباب پریشان ہو کیا گیا یے. بیان مشکل. . .
آج آپکی تحریر نے میرے دل کی وہ کیفیت تازہ کر دی. . . . کیا سماں ہوگا. . . . .
اللہ سے ملاقات ہوگی. .
جب میں چھوٹی تھی میں صحابہ کی نبی صلی اللہ عیلہ وسلم سےمحبت کے قصے پڑھتی سوچتی مجھے اتنی محبت کیوں نہیں. . . مجھے لگتا مجھے اللہ سے زیادہ محبت ہے اللہ کے ذکر پہ آنکھ نم.ہو جاتی. . . نبی صلی اللہ علیہ وسلم.کے ذکر پہ میں زبردستی کیفیت طاری کرتی. . . یہ بات مجھے دکھ دیتی تھی مجھے لگتا میرا ایمان خام ہے. .
بہت وقت میں ان کیفیات کا شکار رہی. جب پہلی بار ڈنمارک کا واقعہ ہو نعوذ باللہ ( یہ الفاظ کہنا میرے لئیے دنیا کا سب سے مشکل کام ہے. )
تب دل اداس تھا لیکن سمجھ نہ آتی میری کیفیت کیا ہے.
ایک دن میں محلے کی مسجد کے پاس سے گزر رہی تھی مولانا صاحب اس واقعے کا ذکر کر رہے تھے کیا کہہ رہے تھے میں نے سنا نہیں بس اتنا سنا کہ ڈنمارک نے. . . . . . . . کیا نعوذ باللہ. . . . گستاخی کے لفظ نے میرے تن بدن میں آگ لگا دی آنسو دکھ اور درد کی انتہا سے بہنے لگے. جی چاہتا مسجد جا کے مولوی سے کہوں چپ کر جائے. کیوں منبر پہ کہہے کہ میرے نبی میرے پیارے نبی کی شان میں کسی نے گستاخی کی. . . . ارے چاند کا تھوکا منہ پہ آتا ہے . . . اللہ دل پھٹتا ہے کیوں میرے نبی کو کوئی برا کہہے. اللہ ان کی سیرت میں کیا برا ہے. اٹھا کے دیکھو محمد کے منکرو کیسی پیاری شخصیت ہیں. بیٹی آتی ہے شفقت اور تعظیم سے کھڑے ہوتے ہیں. . . لاڈلی عائشہ سے ہنسی مذاق کرتے ہیں. . . طائف کے سنگدلوں کو دعا دیتے ہیں. اعلیٰ ظرفی بہترین اخلاق. اتنی پیاری ہستی. اور لوگوں کی اخلاقی گراوٹ. اس دن نبی کی محبت جاگ اٹھی. دل پہ ضرب لگ گئی.
پھر مجھے لگتا ایک دن محمد مجھ سے کہیں گے آؤسمیرا تم آئی ہو. میں کہوں گی سیدی اللہ میرا حساب کر رہے ہیں میرے پوشیدہ عیب ظاہر ہونے والے ہیں پیر کامل سخت مشکل میں ہوں. تمام عمر گناہ کئیے. پر آپ سے اور اللہ سے محبت بہت ہے. . پیارے حبیب محبت کا عملی ثبوت نہیں پاس خالی ہاتھ ہوں. آپ سفارش کر دیجیئے. دنیا میں بھی آپ کا فراق سہا ہے آج بھی سہا تو سب رائیگاں گیا.
محمد اٹھیں گے میرے ساتھ چلیں گے اللہ سے سفارش کریں گے اللہ سمیرا کی سفارش لایا ہوں اسے اپبی رحمت سے معاف کیجیئے جنت بھیج دیجیئے.
بس یہ واحد امید ہے
پھر میں اس جنت میں جاؤں گی. منظر پڑھ کے روح باغ باغ ہو گئی سب کثافتیں دھل گئیں.
اللہ آپ کو اجر دے آمین.
میں سورہ واقعہ پڑھتی ہو ں تو ولدان مخلدون پہ مسکراتی ہوں. ماء مسکوب پہ خوش ہوتی ہوں. ظل ممدود کی نعمت. .
اور جب جہنم کا ذکر آتا ہے تو پناہ مانگتی ہوں. دل.مطمئن رہتا ہے پیر کامل وہاں ہیں
اتنی.لمبی پوسٹ کر دی لفظ رکتے نہیں تھے روکنے پڑے اب.
بہت ہی اعلیٰ لکھا ہے آپ نے بھی پڑھ کر دل پسیج گیا ، آنکھیں نم ہو گئیں! الفاظوں میں جس قدر اثر ہے بیان سے باہر!
 

با ادب

محفلین
نیٹ سے سرچ کیجئے!
کچھ جگہ پر قاتلونا اور کچھ جگہ پر جالدونا کے الفاظ ہیں.
جالدونا اور جادلونا قریبا ہم معنی ہی ہیں لیکن جالدونا میں سزا اور بزور سیف یا بزور قوت کا معنی زیادہ پایا جاتا ہے.
جالدونا کا لفظ جَلَدَ . . یجلِدُ سے ہے. مائة جلدة. سو کوڑے
اور جادلونا کو. . . جَدَلَ. . . یَجدِلُ سے ہے. . یعنی جنگ و جدل
 

سین خے

محفلین
بے انتہا خوبصورت تحریر! خدا بے حساب اجرعنایت فرمائے۔ آمین۔

مجھے اس تحریر کی جو سب سے اچھی بات لگی وہ یہ کہ آپ نے تخیل سے کام لیا ہے پر وہ حدود کے اندر ہے۔ کچھ مصنف حضرات تخیل میں اتنے آگے نکل جاتے ہیں کہ یا تو بے ادبی ان سے سرزد ہو رہی ہوتی ہے یا پھر وہ بہت کچھ غیر حقیقی کہہ جاتے ہیں۔ آپ کی تحریر میں ایسا نہیں ہے جس کے لئے آپ کو داد دینا بنتی ہے۔

لکھتے رہئیے!
 
سبحان اللہ شاہ جی کیا کہنے.
شاہ جی کہاں ہم ایسوں کو یاد فرما لیا. اس پر فقیر کیا رائے یا داد دے. دعا ہے باری تعالٰی اجر عظیم عطا فرمائے اور خاتمہ بالخیر کرے. جو یہ نظارے میسر آ جائیں.
سبحان اللہ سبحان اللہ... واہ...
 
بے انتہا خوبصورت تحریر! خدا بے حساب اجرعنایت فرمائے۔ آمین۔

مجھے اس تحریر کی جو سب سے اچھی بات لگی وہ یہ کہ آپ نے تخیل سے کام لیا ہے پر وہ حدود کے اندر ہے۔ کچھ مصنف حضرات تخیل میں اتنے آگے نکل جاتے ہیں کہ یا تو بے ادبی ان سے سرزد ہو رہی ہوتی ہے یا پھر وہ بہت کچھ غیر حقیقی کہہ جاتے ہیں۔ آپ کی تحریر میں ایسا نہیں ہے جس کے لئے آپ کو داد دینا بنتی ہے۔

لکھتے رہئیے!
میری رائے میں اس تحریر کی سب سے بڑی خوبی یہی رہی ۔ مذہبی معاملات میں حد درجہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اگر مناسب معلومات نہ ہوں تو ان معاملات پر قلم نہیں اٹھانا چاہئے۔
 
بہت ہی خوبصورت اور پُر اثر تحریر ۔
جو پہلے ہی لفظ سے قاری کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے ۔ لفظ نہیں ہیں ۔ صرف کیفیت ہے اور کیفیت کو کیسے بیان کریں یہ سمجھ نہیں آ رہا ۔
صرف اتنی دُعا ہے کہ اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور ہمیں اپنے پیارے محبوب حضرت مُحمد مُصطفیٰ ﷺ کے صدقے اُس روز شرمسار ہونے سے بچا لے ۔ آمین
 

سید عمران

محفلین
بے انتہا خوبصورت تحریر! خدا بے حساب اجرعنایت فرمائے۔ آمین۔

مجھے اس تحریر کی جو سب سے اچھی بات لگی وہ یہ کہ آپ نے تخیل سے کام لیا ہے پر وہ حدود کے اندر ہے۔ کچھ مصنف حضرات تخیل میں اتنے آگے نکل جاتے ہیں کہ یا تو بے ادبی ان سے سرزد ہو رہی ہوتی ہے یا پھر وہ بہت کچھ غیر حقیقی کہہ جاتے ہیں۔ آپ کی تحریر میں ایسا نہیں ہے جس کے لئے آپ کو داد دینا بنتی ہے۔

لکھتے رہئیے!
محترمہ شروع سے آخر تک تخیل سے کام نہیں لیا۔۔۔
یہ سارے واقعات قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں موجود ہیں۔۔۔
بس ان کا مفہوم اور تشریح بیان کرنے کی ادنیٰ ترین کوشش کی ہے۔۔۔
مثلاً گروہ در گروہ جنت میں داخلہ کا ذکر قرآن پاک میں ہے۔۔۔
وَ سِیقَ الَّذِینَ اتَّقَوْاْ رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَراً
اللہ سے ڈرنے والے لوگ گروہ در گروہ جنت کی طرف جارہے ہوں گے۔۔۔
اور جہاں دیکھے گا جنت کی نعمتیں مثلاً باغات، انہار، محلات وغیرہ نظر آئیں گے۔۔۔
قرآن پاک میں اس طرح ہے۔۔۔
وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا
جدھر دیکھے گا نعمتیں ہی نعمتیں اور عظیم الشان ملک نظر آئے گا۔۔۔
اسی طرح جنت کے باہر کی نہر اور جنت میں داخلے کے وقت رش کا ذکر احادیث مبارکہ میں ہے۔۔۔
فرشتوں کا خوش آمدید مبارک سلامت کہنا قرآن پاک میں ہے۔۔۔
وغیرہ!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
سبحان اللہ شاہ جی کیا کہنے.
شاہ جی کہاں ہم ایسوں کو یاد فرما لیا. اس پر فقیر کیا رائے یا داد دے. دعا ہے باری تعالٰی اجر عظیم عطا فرمائے اور خاتمہ بالخیر کرے. جو یہ نظارے میسر آ جائیں.
سبحان اللہ سبحان اللہ... واہ...
اسی بہانے آپ کی زیارت ہوگئی۔۔۔
تحریر کے ذریعے ہی سہی!!!
 

squarened

معطل
جالدونا کا لفظ جَلَدَ . . یجلِدُ سے ہے. مائة جلدة. سو کوڑے
اور جادلونا کو. . . جَدَلَ. . . یَجدِلُ سے ہے. . یعنی جنگ و جدل

ثلاثی مجرد تو یقینا جَلَدَ اور جَدَلَ ہی ہیں، مگر یہاں ثلاثی مزید فیہ جالَدَ اور جادَلَ باب مفاعلہ استعمال ہوئے ہیں

تعريف و معنى جالد في معجم المعاني الجامع، المعجم الوسيط ،اللغة العربية المعاصر - معجم عربي عربي - صفحة 1

تعريف و معنى جادل في معجم المعاني الجامع، المعجم الوسيط ،اللغة العربية المعاصر - معجم عربي عربي - صفحة 1
 

squarened

معطل
Top