عیشل تیسرے مصرعے میں " پر کٹے " نہیں " پر کیئے " ہے۔
ع عیشل محفلین جنوری 12، 2008 #163 شمشاد نے کہا: عیشل تیسرے مصرعے میں " پر کٹے " نہیں " پر کیئے " ہے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ہاں جی،جلدی میں غلطی ہو گئی،بتانے کا شکریہ۔
شمشاد نے کہا: عیشل تیسرے مصرعے میں " پر کٹے " نہیں " پر کیئے " ہے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ہاں جی،جلدی میں غلطی ہو گئی،بتانے کا شکریہ۔
ع عیشل محفلین جنوری 12، 2008 #164 سحر کے بعد چراغوں کو بھولنے والو! خدا کے واسطے کچھ تو خیالِ شام کرو
شمشاد لائبریرین جنوری 13، 2008 #165 "کسے گواہ کروں کس سے منصفی چاہوں" بجُز خدا کے میرا کوئی رازداں بھی نہیں (نزہب عباسی)
فرحت کیانی لائبریرین جنوری 13، 2008 #166 خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے خدا ایسے احساس کا نام ہے رہے سامنے اور دکھائی نہ دے
خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے خدا ایسے احساس کا نام ہے رہے سامنے اور دکھائی نہ دے
شمشاد لائبریرین جنوری 13، 2008 #167 نجانے کتنے خداؤں کے درمیاں ہوں، لیکن ابھی میں اپنے ہی حال میں ہوں، خدا نہیں ہوں (قاسم)
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 23، 2008 #170 خدا نہ کردہ، کسی قوم پر یہ وقت آئے کہ خواب دفن رہیں شاعروں کے سینوں میں
شمشاد لائبریرین جنوری 23، 2008 #171 مرے خدا مجھے وہ تابِ نے نوائی دے مَیں چپ رہوں بھی تو نغمہ مرا سنائی دے
ع عیشل محفلین مارچ 24، 2008 #172 یارو خدا کا خوف کرو،خوش رہا کرو دشمن کی دوستی سے ڈرو، خوش رہا کرو یہ بھی نہیں ضرور کہ بے حد ہنسو مگر رو رو کے میکدہ نہ بھرو،خوش رہا کرو۔
یارو خدا کا خوف کرو،خوش رہا کرو دشمن کی دوستی سے ڈرو، خوش رہا کرو یہ بھی نہیں ضرور کہ بے حد ہنسو مگر رو رو کے میکدہ نہ بھرو،خوش رہا کرو۔
شمشاد لائبریرین مارچ 24، 2008 #173 اس رشتہء لطیف کے اسرار کیا کھلیں تو سامنے تھا اور تصور خدا کا تھا (احمد ندیم قاسمی)
ت تیشہ محفلین اپریل 14، 2008 #174 بڑا مزہ ہو کہ محشر میں ہم کریں شکوہ وہ منتوں سے کہیں چپ رہو خدُا کے لئے ۔
نوید صادق محفلین اپریل 20، 2008 #176 لوگ آوازے کس رہے ہیں نوید خوب، گویا خدا نہیں میرا شاعر: نوید صادق
شمشاد لائبریرین اپریل 20، 2008 #177 حرم میں میر جنتا بُت پرستی پر ہے تو مائل خدا ہی ہو تو اتنا بت کدے میں برہمن نکلے
نوید صادق محفلین اپریل 21، 2008 #178 وہ خدا ہے کہ صنم ہاتھ لگا کر دیکھیں آج اس شوخ کو نزدیک بلا کر دیکھیں شاعر: عرفان صدیقی
شمشاد لائبریرین اپریل 23، 2008 #179 مِلاتا ہے یہ لَے اُس کے نفَس کے زیر و بم سے خدارا دل کی میرے طرزِ گویائی تو دیکھو (ناہید ورک)
ش شعیب خالق محفلین اپریل 23، 2008 #180 یہی دعا ہے خدا ئے بزرگ و برتر سے کہ نامُراد کی پوری کوئی مراد کریں جمیل عظیم آبادی