مارا دیار غیر میں مجھ کو وطن سے دور رکھ لی میرے خُدا نے میری بے کسی کی شرم۔۔۔!
عرفان سرور محفلین دسمبر 16، 2011 #201 مارا دیار غیر میں مجھ کو وطن سے دور رکھ لی میرے خُدا نے میری بے کسی کی شرم۔۔۔!
ر راجہ صاحب محفلین دسمبر 16، 2011 #202 بصارت کُچھ نہیں کرتی بصیرت کام آتی ہے نظر آتا نہیں لیکن خُدا محسوس ہوتا ہے
عرفان سرور محفلین دسمبر 18، 2011 #204 عمر بھر کی نواح گری کا صلہ اے خدا کوئی ہمنوا ہی دے۔۔۔! ناصر کاظمی
شمشاد لائبریرین دسمبر 19، 2011 #205 خدا کرے کہ مرے اک بھی ہم وطن کےلیےحیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو(احمد ندیم قاسمی)
شمشاد لائبریرین دسمبر 19، 2011 #207 تنگ آیا ہوں یا خدا توبہ دل کا کہنا کروں میں یا توبہ (نظام رامپوری)
مغزل محفلین دسمبر 19، 2011 #208 خدا آباد رکھے میکدہ یہ تو سمجھ ساقی ہزاروں بادہ کش ہیں ایک پیمانے سے کیا ہوگا استاد قمر جلالوی
شمشاد لائبریرین دسمبر 20، 2011 #209 تُو وہ بُت ہے کہ دیکھتے ہی تجھےلوگ کہتے ہیں، یا خدا توبہ(نظام رامپوری)
کاشفی محفلین دسمبر 22، 2011 #210 بیخودی میں ہم تو تیرا در سمجھ کر جُھک گئے اب خدا معلوم کعبہ تھا کہ وہ بتخانہ تھا (طالب جے پوری)
محمدظہیر محفلین دسمبر 22، 2011 #212 گئے دونوں جہان کے کام سے ہم، نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے نہ خدا ہی مِلا نہ وصالِ صنم، نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے شاعر: مرزا صادق شرر
گئے دونوں جہان کے کام سے ہم، نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے نہ خدا ہی مِلا نہ وصالِ صنم، نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے شاعر: مرزا صادق شرر
عرفان سرور محفلین دسمبر 23، 2011 #215 کسی رئیس کی محفل کا ذکر ہی کیا امیر خُدا کے گھر بھی نہ جائیں گے بن بلائے ہوئے۔۔۔! امیر مینائی
مغزل محفلین دسمبر 23، 2011 #217 خدا ، خدا کے لیے مجھ کو مت کہو لوگو کسی نے بھی نہ سنا احتجاج پتھر کا !!!!!! نفیس علی آزر
جاسمن لائبریرین فروری 18، 2017 #219 خُدا کرے، وہ حقیقت میں ہم کو ہوں حاصل جنھیں ہم اپنا تصوّر میں مان بیٹھے ہیں شفیق خلؔش