خسارہ

فہیم

لائبریرین
بہت واقعات ہیں ایسے کہ کہیں لالچ میں آکر اور کہیں سنہرے سپنوں میں کھو کر لوگ بیوقوف بن جاتے ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ ٹیگ نامہ ہے کہ خبرنامہ؟
بس تیس ہی منٹ تھے۔۔۔ تو خبر نامہ ہی سمجھیئے :p

یاد رہے کہ میں آپ کا سب سے بڑا پنکھا ہوں:)
دل بڑھا دیا یارا :)

نین جی، آپ نے معاشرے کے ایک ایسے ناسور پر سے بہت اچھے انداز میں پردہ اٹھایا ہے، جو گذشتہ کئی دہائیوں سے ہماری نوجوان نسل کو اپنے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہے۔ نوسر بازی کی کئی مثالیں سامنے آنے کے باوجود اس کام میں جو کشش ہےاس کی وجہ سےان نوجوانوں پر کوئی نصیحت اثر نہیں کرتی۔ بیرون ملک جا کر رزق تلاش کرنے میں قطعا کوئی ہرج نہیں لیکن اس کے لئے مناسب تعلیم و ہنر کے ساتھ لیس ہو کر قانونی طریقہ اپنانا چاہئے۔ پھر یقینا باری تعالے کی طرف سے مددبھی شامل ہوجاتی ہے۔
ٹیگ کرنے کا شکریہ۔
جی سر۔۔۔ بالکل :)

اگّوں دھیان رکھیا جائے...............:ROFLMAO:
آہو۔۔۔ پچھلی گلاں دب دتیاں جانڑ۔۔۔۔:devil:

بہت واقعات ہیں ایسے کہ کہیں لالچ میں آکر اور کہیں سنہرے سپنوں میں کھو کر لوگ بیوقوف بن جاتے ہیں۔
بالکل فہیم بھائی :)
 
عاطف بٹ

محفلین
واہ نین بھائی، بہت خوب لکھا ہے مگر افسوس کہ ہمارے ہاں عقل کے اندھے لوگوں کو ہزارہا واقعات کے سامنے آچکنے کے باوجود سمجھ نہیں آتی اور وہ مسلسل ایسے نوسربازوں کی چالوں کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔
 
شکریہ عاطف بھائی :)
 
زبیر مرزا

محفلین
رُکھی مِسی دی
ہندی گھر اپنے سرداری
میاں ہم پہ طنز ہورہے اور ہم کو ٹیگ بھی کیا جارہا ہے - ریٹینگ واپس کرو
مذاق برطرف :) ایک عمدہ تحریر جو موجودہ دور کے اہم مسئلے بلکہ المیے پرروشنی ڈالتی ہے
رہی بات اعتبار کے تو کسی اعتبار ایک رسک ہوتا یہ سوچ لینا چاہیے - اگردھوکا دینے والا قصوروار تو کچھ قصور
دھوکا کھانے والے کا بھی ہوتاہے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ذوالقرنین (y) ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
ہمارے یہاں مذہب کے نام پر بیوقوف بننا اور بنانا اب کوئی نئی بات نہیں رہی ہے۔ اور ہم ایک بار نہیں بار بار ایک ہی سوراخ سے ڈسوانے کے عادی بھی ہو چلے ہیں۔
ملک سے باہر جانے کا شوق ان بہت سارے جنونوں میں سے ایک ہے جہاں دوسرے کا لال چہرہ دیکھ کر ہم اپنا منہ پر اپنے ہی تھپڑوں سے سرخ کر لیتے ہیں۔
 
وسائل کے ساتھ جانے کا میں مخالف نہیں۔ اور اگر مکمل تحقیق ہو تو سونے پر سہاگہ۔۔۔ میں تو اندھے اعتماد اور خاص طور پر ظاہراً نیکیوں کو دیکھ کر کیئے گئے اعتماد کا مخالف ہوں۔ :) اور یہ اعتماد کرنے والے کا ہی قصور ہے۔ ٹھگ کا کام تو ٹھگی ہے۔ راہگیر کا کام بچاؤ ہے۔ :)

سب سے آسان کام اس قوم کو مذہب کے نام پر بیوقوف بنانا ہے۔

ایک زبردست تحریر نیرنگ بھائی
شکریہ منے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ذوالقرنین (y) ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
ہمارے یہاں مذہب کے نام پر بیوقوف بننا اور بنانا اب کوئی نئی بات نہیں رہی ہے۔ اور ہم ایک بار نہیں بار بار ایک ہی سوراخ سے ڈسوانے کے عادی بھی ہو چلے ہیں۔
ملک سے باہر جانے کا شوق ان بہت سارے جنونوں میں سے ایک ہے جہاں دوسرے کا لال چہرہ دیکھ کر ہم اپنا منہ پر اپنے ہی تھپڑوں سے سرخ کر لیتے ہیں۔
جی بالکل کیانی۔۔ یہ بات درست ہے۔ اور اس میں دلچسپ امر یہ ہے کہ جس طبقے کو ایسی چیزوں کے مطالعہ کی اشد ضرورت ہے۔ وہ اس قسم کی چیزوں سے کوسوں دور ہیں۔ :(
 
باباجی

محفلین
اس میں ایک چھوٹا سا اضافہ میں اور کردوں کہ تالی دونوں ہاتھوں سے نہیں بجتی
ملک سے باہر جانے کا بخار ایسا چڑھتا ہے کہ پھر اچھا خاصا نقصان کرنے کے بعد ہی اترتا ہے
ابھی حال ہی میں میرے دفتر میں کام کرنے والا لڑ کے کو ملک سے باہر جانے کا بخار چڑھا اور اس نے بناء کسی سے مشورہ کیئے
دبئی کی تیاری کی اور اب وہاں پر پھنسا ہوا ہے اسے آفس ورک کا کہہ کر لے گئے تھے اور اچھے خاصے پیسے بھی لیئے
اور اس کو وہاں مزدوری پر لگادیا
 
بالکل باباجی۔۔۔ ایسا ہی ہے۔۔۔ میرے اپنے کئی دوست اپنی کل جمع پونجی لٹا کر انسانیت کے جامے میں واپس آئے ہیں۔۔۔ (n)
 
باباجی

محفلین
بالکل باباجی۔۔۔ ایسا ہی ہے۔۔۔ میرے اپنے کئی دوست اپنی کل جمع پونجی لٹا کر انسانیت کے جامے میں واپس آئے ہیں۔۔۔ (n)
ظاہر ہے جب تک بیوقوف ہیں تب تک شاطر کی روزی روٹی چلے گی
یہ ایک سرکل ہے جو چلتا رہے گا میرے بھائی
اچھائی کو برائی کھائے گی پھر اس برائی کو اچھائی کھائے گی
اس کا بہترین حل ہے لوگوں میں شعور بیدار کرنا
آپ اپنی سی کریں
باقی ہونی تو ہو کر رہتی ہے
 
سید زبیر

محفلین
نیرنگ خیال ! بہت بڑی بات اتنے خوبصورت انداز میں تحریر کردی ۔ میں نے تو ہمیشہ یہی دیکھا مسجد میں اسی کو معتبر مقام ملتا ہے جو چندہ زیادہ دیتا ہے خواہ ہو رشوت اور حرام کے ذرائع ہی سے حاصل کی گئی ہو ۔ اسی مذہب کو یہ مفاد پرست عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔
آپ کا انداز تحریر بہت موثر کن ہے ۔
 
سر اس پذیرائی پر تہہ دل سے ممنون ہوں ۔۔۔ :)
بالکل سر۔۔ اسی لیئے اس بات کو موضوع سخن بنایا کہ ہر فیاض سخی نہیں ہوتا۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
منصور بھائی.........بجا فرمایا آپ نے........ لیکن ہمارا تھکا ہوا نظامِ تعلیم اتنی تیزی سے unskillful graduatesپیدا کرتا جارہا ہے، کہ اُن کی کھپت کا کوئی رستہ نظر نہیں آتا.......اور والدین ، خاص طور پہ مڈل کلاس کے لوگ اُن پہ اتنی بھاریinvestmentکر چکے ہوتے ہیں، کہ اب اُنہیں یہی سوجھتا ہے کہ ’’منڈے نوں باہر گھل دیو‘‘........... نوکری تو ملنی نہیں.........
مسئلہ بنیادی یہی ہے کہ ہم اولاد پیدا کرتے ہیں لیکن یہ سوچ کر کہ رزق اللہ نے دینا ہے۔ کبھی ہم یہ بھی سوچ لیں کہ رزق کے ساتھ ساتھ انہیں پیار، توجہ اور تعلیم و تربیت، صحت کی سہولیات وغیرہ بھی کیا اللہ نے آسمان سے اتار کر دینی ہے کہ یہیں زمین پر رہتے ہوئے انہی محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ہم خود انہیں یہ سہولیات دیں گے؟ اسی سوچ کی وجہ سے ہی ساری گڑبڑ پیدا ہوتی ہے نا۔ دوسرا جب ہم پاکستان سے باہر جاتے ہیں تو ہمارے پاس اسی تھکے ہوئے نظامِ تعلیم کی سند ہوتی ہے جس کی پاکستان میں بھی کوئی ویلیو نہیں۔ باہر جا کر اب وہ براہ راست ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ یا ڈائریکٹر ٹائپ کی پوسٹ پر ہی بھرتی ہو سکتے ہیں (اگر وہ ادارہ اپنا ذاتی ہو تو)
 
ذوالقرنین

لائبریرین
بہت خوب نین بھائی! کچھ اسی طرح کی ایک کہانی کافی عرصہ پہلے میں نے کہیں پڑھا تھا۔ دوبارہ پڑھ کر اچھا لگا۔ شاید وہ بھی آپ نے لکھا ہوگا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ دنیا ایسی ہی ہے صرف تکلیف دیتی ہے۔۔۔ ۔۔۔ اور یہاں کے لوگ بےحس ہیں:(
بالکل ملائکہ

بہت خوب نین بھائی! کچھ اسی طرح کی ایک کہانی کافی عرصہ پہلے میں نے کہیں پڑھا تھا۔ دوبارہ پڑھ کر اچھا لگا۔ شاید وہ بھی آپ نے لکھا ہوگا۔
یعنی انجانے میں ہم سے سرقہ جیسی قبیح حرکت سرانجام پائی ہے۔ میں نے یہ تحریر نہیں پڑھ رکھی۔ وگرنہ نہ لکھتا۔ آپ کو اگر اصل تحریر ملے تو ضرور شامل محفل کیجیئے۔ ہم اس پر سے اپنا نام مٹا دیں گے۔ کیوں کہ میں نے ایسی تحریر نہ پہلے پڑھی اور نہ لکھی۔ ہمارے علاقے میں ہونے والا جعلسازی کا اک واقعہ اس تحریر کا باعث بنا۔
 
میرا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا۔ بلکہ میں نے لکھا ہے کہ "اسی طرح کی" یعنی ملتا جلتا۔
تدوین: اچھا، یہ کتنا عرصہ پہلے کی بات ہے؟
 
Top