السلام علیکم خواتین وحضرات!
خطاطی میرا من پسند مشغلہ ہے۔اس کا شوق اس وقت پیدا ہوا جب ایک دن میں کلاس میں بیٹھا پڑھ رہا تھا کہ ایک طالب علم رجسٹر اٹھائے ہمارے مشفق استاد جی کے سامنے مودب ہو کر بیٹھ گیا اور اپنے تھیلے سے قلم دوات نکال کر سامنے کردی،ہماری استاد محترم نے اصلاح کرنی شروع کی اور میرا انہماک دیکھ کر بعد میں مجھے کہنے لگے: "بیٹا! اگر سیکھنے کا شوق ہے تو تم بھی کل قلم دوات لیتے آنا۔" بس پھر کیا تھا! خوب مشق کی اور اس سلسلے میں کئی ایک اساتذہ فن سے بھی شرف تلمذ حاصل کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سلسلے کی پہلی غلطی ملاحظہ کیجیئے۔تصویر دیکھ کر آپ باسانی اندازہ کرسکتے ہیں جلدی میں کیا گیا کام ایسا ہی ہوتا ہے۔ خیر! بغیر نوک پلک سنوارے آپ کے سامنے ہے اور میں آپ کی تنقید کا منتظر رہوں گا: