وجی
لائبریرین
بھائی وجی کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ کس اصول کے تحت دال کو رے اور واؤ سے اوپر ہونا چاہیے؟
اردو محفل
کیا اس میں د اوپر نہیں
بھائی وجی کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ کس اصول کے تحت دال کو رے اور واؤ سے اوپر ہونا چاہیے؟
واہ۔ ییاں تو ایک سے ایک چھپے رستم برامد ہو رہے ہیں گدڑی سے۔۔۔۔
محمود مغل بھی۔۔۔۔ واہ!!! اچھی خطاطی ہے تمہاری بھی۔
اردو محفل
کیا اس میں د اوپر نہیں
قبلہ یہ رسم الخط نسخ ہے اور مذکورہ کتبہ نستعلیق میں ہے ۔۔۔ دونوں میں نشت و کرسی کا واضح فرق ہوتا ہے۔۔
السلام علیکم خواتین وحضرات!
خطاطی میرا من پسند مشغلہ ہے۔اس کا شوق اس وقت پیدا ہوا جب ایک دن میں کلاس میں بیٹھا پڑھ رہا تھا کہ ایک طالب علم رجسٹر اٹھائے ہمارے مشفق استاد جی کے سامنے مودب ہو کر بیٹھ گیا اور اپنے تھیلے سے قلم دوات نکال کر سامنے کردی،ہماری استاد محترم نے اصلاح کرنی شروع کی اور میرا انہماک دیکھ کر بعد میں مجھے کہنے لگے: "بیٹا! اگر سیکھنے کا شوق ہے تو تم بھی کل قلم دوات لیتے آنا۔" بس پھر کیا تھا! خوب مشق کی اور اس سلسلے میں کئی ایک اساتذہ فن سے بھی شرف تلمذ حاصل کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سلسلے کی پہلی غلطی ملاحظہ کیجیئے۔تصویر دیکھ کر آپ باسانی اندازہ کرسکتے ہیں جلدی میں کیا گیا کام ایسا ہی ہوتا ہے۔ خیر! بغیر نوک پلک سنوارے آپ کے سامنے ہے اور میں آپ کی تنقید کا منتظر رہوں گا:
بھائی ماشااللہ بہت اچھا کام ہے جی
مسٹر درگزرلی! ماشاللہ آپ کا کام بہت ہی پیارا ہے۔
اور جناب مغل صاحب آپ کے کام پر کچھ کہنے کے لئے الفاظ نہیں ہے بس بے ساختہ دل سے یہ صدا نکل رہی ہے
واہ واہ واہ
میرے بھائی میں کچھ کتابوں کے نام بتا تا ہوں ۔ ایک کتاب یہاں اسکین کرکے لگاتا ہوں ۔ ابتدائی کام سیکھ سکتے ہیں۔