خط میں نے تیرے نام لکھا

ماوراء

محفلین
اچھا، ویسے میں نے لکھ دیا تھا۔

باجو تو جھولے لے کر آ گئی ہیں، لیکن خط جانے کہاں رہ گیا۔ باجو خط اب پوسٹ کر دیں۔
 
ظفری

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
ظفری نے کہا:
میں بننے کے لیئے تیار ہوں ۔۔ خصوصاً بوچھی کا تو دادا ضرور بنوں گا ۔ :lol: ۔۔۔ تو پھر خط کا منتظر رہوں ۔
musik19.gif

care2.gif

animated087.gif

واؤ دادا جان ۔ :p قسم سے مزہ آئے گا اب میں تفصیل سے خط لکھ سکتی ہوں ۔ مجھے کوئی ایسا ہی دادا چاہیے تھا ۔ :p
میں مناہل کو گھما پھرا لاؤں تو شام کو خط لکھتی ہوں ۔

پوتی جی ۔۔ میں تو اب تک تمہارے خط کا انتظار کررہا ہوں ۔۔۔ میری عمر کا تو کچھ خیال کرو ۔۔۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے خط لکھنے لکھنے میں ۔۔۔میں پتلی گلی سے نکل جاؤں :lol: ۔
 
ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
ماوراء نے کہا:
نہیں، پھر مجھے دادی بننا قبول نہیں۔ جسے دادا بنانے گئی وہ تو مانا ہی نہیں۔lol۔

مگر میں تو برابری کے رشتے کی بات کر رہا ہوں ۔ :wink:
میں بھی برابری کے رشتے کی ہی بات کر رہی ہوں۔ برابری منظور نہیں، کیونکہ میں آپ کی پوتی کی بھی پوتی ہوں۔ :D
 
تیشہ

محفلین
ظفری نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ظفری نے کہا:
میں بننے کے لیئے تیار ہوں ۔۔ خصوصاً بوچھی کا تو دادا ضرور بنوں گا ۔ :lol: ۔۔۔ تو پھر خط کا منتظر رہوں ۔
musik19.gif

care2.gif

animated087.gif

واؤ دادا جان ۔ :p قسم سے مزہ آئے گا اب میں تفصیل سے خط لکھ سکتی ہوں ۔ مجھے کوئی ایسا ہی دادا چاہیے تھا ۔ :p
میں مناہل کو گھما پھرا لاؤں تو شام کو خط لکھتی ہوں ۔

پوتی جی ۔۔ میں تو اب تک تمہارے خط کا انتظار کررہا ہوں ۔۔۔ میری عمر کا تو کچھ خیال کرو ۔۔۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے خط لکھنے لکھنے میں ۔۔۔میں پتلی گلی سے نکل جاؤں :lol: ۔

میں ذرا دم تو لے لو نا جھولے لے کر چکر آرہے ہیں :cry: تھوڑی فریش تو ہو لوں ۔ لکھتی ہوں کچھ دیر میں ۔ روٹی بنا آؤں پہلے ۔ :p
 
تیشہ

محفلین
ظفری نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ظفری نے کہا:
میں بننے کے لیئے تیار ہوں ۔۔ خصوصاً بوچھی کا تو دادا ضرور بنوں گا ۔ :lol: ۔۔۔ تو پھر خط کا منتظر رہوں ۔
musik19.gif

care2.gif

animated087.gif

واؤ دادا جان ۔ :p قسم سے مزہ آئے گا اب میں تفصیل سے خط لکھ سکتی ہوں ۔ مجھے کوئی ایسا ہی دادا چاہیے تھا ۔ :p
میں مناہل کو گھما پھرا لاؤں تو شام کو خط لکھتی ہوں ۔

پوتی جی ۔۔ میں تو اب تک تمہارے خط کا انتظار کررہا ہوں ۔۔۔ میری عمر کا تو کچھ خیال کرو ۔۔۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے خط لکھنے لکھنے میں ۔۔۔میں پتلی گلی سے نکل جاؤں :lol: ۔

میرے پیارے اور اچھے دادا جی !
آداب و احترام ،
آپ کی دوسری شادی کا کارڈ ملا :D ۔،اسے پڑھکر قسمت بنانے والے پر رو دینے کو جی چاہا
animated041.gif

کسے نہیں معلوم ؟ شاید آپ کی ہونے والی سسرال کو ہی معلوم نہ ہو، کہ آپکی مارکیٹ ویلیو کچھ بھی نہیں رہی
mood-emoticons-smileys12.gif

کباڑ خانے والوں کو بھی اگر دکھایا جائے تو وہ آپ کے جسم کے گھسے پٹے اجزا کو دیکھکر سودا کرنے کو قطعی تیار نہ ہوں گے ۔ دریں حالات صرف اتنا بتا دیجئے کہ آپ نے اپنی ہونے والی بیگم اور ہماری گرینڈ مدر کے عزیزوں کو کس چیز کا لشکارا مارا ہے اور ہم جو ابھی تک مارکیٹ میں بھی نہیں آئے اور بالکل نویں نکور ہیں ہیں تو آخر ہم میں کیا کمی ہے :( :? کہ ہماری پہلی شادی بھی نہیں ہوسکتی ، آخر کب تک ھم آپ کی یا قدرت کی ان ناا نصافیوں پر دم سادھے بیٹھے رہیں گے ۔ آخر کب تک ؟؟ :cry: :cry:

آپکی مصعوم پوتی ۔
animated0137.gif

میں 8)
 
سارہ خان

محفلین
دادا اس عمر میں شادی کریں گے تو ۔۔ پوتی کی مارکیٹ ویلیو تو ڈاؤن ہوگی نہ ۔۔ :) :p
بہت خوب باجو ۔۔۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں پھر اسی بات پر آپ بھی ایک عدد خط دادا جی کو لکھ دیں۔ کہ یہ کیا حرکت کرنے جا رہے‌ ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
پیارے دادا جی

السلام علیکم

مجھے اڑتی اڑتی خبر ملی ہے کہ آپ عنقریب اپنی تیرھیوں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ آپ مجھے شادی کارڈ بھیجیں یا نہ بھیجیں میں نے تو اس میں شرکت کرنی ہی کرنی ہے۔ آپ نے ہر دفعہ مجھے شہ بالا بنانے کا وعدہ کیا اور ہر دفعہ کسی اور کو بنا لیا۔ اب میں نہیں مانوں گا۔ اس دفعہ شہہ بالا میں نے ہی بننا ہے۔ اور ہاں میں نے سنا ہے کہ ہونے والی دادی بہت خوبصورت ہے اور آپ سے عمر میں بھی بہت چھوٹی ہے۔ اور ہر لحاظ ہے پہلی بارہ دادیوں سے بالاتر ہے۔ ویسے دادا ہیں آپ بھی قسمت کے دھنی۔

دادا یہ چکر خود ہی چلایا یا محفل شادی دفتر کے ذریعے چلایا۔
کارڈ بھی یہاں سے ہی چھپوا لیجیئے گا۔ خاصی رعایت مل جائے گی۔

تاریخ طے ہونے پر ضرور مطلع کیجیئے گا تاکہ شادی میں شرکت کے پروگرام کو آخری شکل دے سکوں۔

والسلام
آپ کا شہہ بالا
 
ایک خط۔ بی۔ٹی کے نام

قابل احترام، بی۔ٹی صاحب
آداب!
بعد از ہزار سوچ بچار، یہ ناہنجار آپ کو خط لکھنے بیٹھا ہے، اگرچہ دل دھڑکتا ہے کہ کہیں میری اس جسارت کا انجام خطرناک نہ نکلے۔ آپ نے تو اپنا نام بھی ایسا رکھا ہے کہ آپ کو مخاطب کرتے ہوئے بھی بے ادبی کا احساس ہوتا ہے۔ برادرم! تسلیم کہ آپ بڑے لائق فائق ہیں، بے شمار موضوعات پر آپ کا علم بحر بے کراں کی مانند ہے لیکن یہ ہر جگہ دوسرے ساتھیوں کی عزت نفس مجروح کرنا (بقول آپ کے، لتے لینا) آپ کی شان و شوکت کو مجروح کرتا ہے۔ محترم! مانا کہ دوسروں کا علم آپ کے سامنے کچھ نہیں لیکن یوں تحقیر کرنا بھی تو مناسب نہیں ہے۔ میری ہزار توبہ اگر میں یہ سب بطور نصیحت آپ کو کہوں۔ میں صرف آپ کی توجہ اس امر کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ نہ یہ آپ کو مشورہ ہے نہ مجھ ناچیز کی ایسی جسارت کہ آپ کو کوئی مشورہ دے سکے۔ ان چند سطور لکھنے کا مطلب صرف اتنا ہے کہ مابدولت اس جانب بھی توجہ فرمائیں کیونکہ اس سے محفل کے کافی صارفین پریشان ہوجاتے ہیں، آپ کا انداز انہیں جذباتی کردیتا ہے، ان کا حوصلہ ٹوٹ جاتا ہے، ہمت بکھر جاتی ہے۔
لائق صد احترام! مجھے آپ کی اعلی ذات سے امید ہے کہ آپ مجھ پر اپنی گرم مزاجی کا اظہار نہ فرمائیں گے اور میری ان معروضات پر ناراض ہوئے بنا غور کریں گے۔
والسلام
مخلص
عمار خاں
 
تیشہ

محفلین
سارہ خان نے کہا:
اب کیا فائدہ ۔۔ اب تو وہ حرکت کر گزرے نہ ۔۔ :) ۔۔ ویسے باجو ہی بہت ہین ان کو سنانے کے لئے ۔۔۔ :wink: :)

:p اب تو عرصہ دراز ہوا میں نے سنانا چھوڑا ہوا ہے :D اب دادا جی کو بھی کافی آرام سکون ہے ۔ :p
پہلے والے دادا اور اب والے دادا میں کافی فرق پڑا ہے سارہ ۔ :wink:
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
پیارے دادا جی

السلام علیکم

مجھے اڑتی اڑتی خبر ملی ہے کہ آپ عنقریب اپنی تیرھیوں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ آپ مجھے شادی کارڈ بھیجیں یا نہ بھیجیں میں نے تو اس میں شرکت کرنی ہی کرنی ہے۔ آپ نے ہر دفعہ مجھے شہ بالا بنانے کا وعدہ کیا اور ہر دفعہ کسی اور کو بنا لیا۔ اب میں نہیں مانوں گا۔ اس دفعہ شہہ بالا میں نے ہی بننا ہے۔ اور ہاں میں نے سنا ہے کہ ہونے والی دادی بہت خوبصورت ہے اور آپ سے عمر میں بھی بہت چھوٹی ہے۔ اور ہر لحاظ ہے پہلی بارہ دادیوں سے بالاتر ہے۔ ویسے دادا ہیں آپ بھی قسمت کے دھنی۔

دادا یہ چکر خود ہی چلایا یا محفل شادی دفتر کے ذریعے چلایا۔
کارڈ بھی یہاں سے ہی چھپوا لیجیئے گا۔ خاصی رعایت مل جائے گی۔

تاریخ طے ہونے پر ضرور مطلع کیجیئے گا تاکہ شادی میں شرکت کے پروگرام کو آخری شکل دے سکوں۔

والسلام
آپ کا شہہ بالا

:D :D
 
ظفری

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
ع میرے پیارے اور اچھے دادا جی !
آداب و احترام ،
آپ کی دوسری شادی کا کارڈ ملا :D ۔،اسے پڑھکر قسمت بنانے والے پر رو دینے کو جی چاہا
animated041.gif

کسے نہیں معلوم ؟ شاید آپ کی ہونے والی سسرال کو ہی معلوم نہ ہو، کہ آپکی مارکیٹ ویلیو کچھ بھی نہیں رہی
mood-emoticons-smileys12.gif

کباڑ خانے والوں کو بھی اگر دکھایا جائے تو وہ آپ کے جسم کے گھسے پٹے اجزا کو دیکھکر سودا کرنے کو قطعی تیار نہ ہوں گے ۔ دریں حالات صرف اتنا بتا دیجئے کہ آپ نے اپنی ہونے والی بیگم اور ہماری گرینڈ مدر کے عزیزوں کو کس چیز کا لشکارا مارا ہے اور ہم جو ابھی تک مارکیٹ میں بھی نہیں آئے اور بالکل نویں نکور ہیں ہیں تو آخر ہم میں کیا کمی ہے :( :? کہ ہماری پہلی شادی بھی نہیں ہوسکتی ، آخر کب تک ھم آپ کی یا قدرت کی ان ناا نصافیوں پر دم سادھے بیٹھے رہیں گے ۔ آخر کب تک ؟؟ :cry: :cry:

آپکی مصعوم پوتی ۔
animated0137.gif

میں 8)

میری پیاری اور اچھی پوتی جی !
وعلیکم آداب

بہت عرصے بعد تمہارا خط ملا ۔۔ دیکھ کر خوشی تو ہوئی مگر یہ دیکھ کر افسوس بھی ہوا کہ تم نے اپنے دل کی بھڑاس کسی اور کے لیئے میرے نام پر نکال دی ۔ میں تو تمہارا دادا تھا ۔۔ مگر جس طرح تم نے اپنے دل کے بھبکُولے میرے لیے نکالے ہیں اس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ تمہاری پہلی والی شادی جیسے میں نے ہی کروائی تھی ۔ پُتر ۔۔۔ یہ سب قسمت کے کھیل ہوتے ہیں ۔۔ اور ۔۔ اپنا اپنا نصیب ہوتا ہے ۔ دیکھ ۔۔۔ اب تو میری دوسری شادی پر نہ پریشان مت ہو ۔ کسی بیچاری کا بھلا ہی ہوجائے گا کہ وہ بھی تیرے جیسی ہی ہے نا ۔۔ اور مجھ بابے کا بھی اس بڑھاپے میں کوئی آسرا ہوجائے گا کہ کوئی روٹی شوٹی بنا کر دے دیا کرے گا ۔

اب پُتر۔۔ ! تو یہ نہ کہہ کہ تیرا دادا بوڑھا ہوگیا ہے ۔ تجھے کیا پتا کہ ابھی کچھ دن پہلے سلمان خان ایک شوٹنگ میں زخمی ہو‌گیا تھا ۔۔ تیرے دادا کی جوانی اور حسن دیکھ کر انہوں نے مجھے سلمان خان کی جگہ کاسٹ کر لیا ۔۔ ہاں اس میں ہیروئین ذرا مجھ سے بڑی تھی کیا نام تھا اس چھلیئے کا ۔۔ ہاں ایاد آیا ۔۔ کوئی ماہیما چوہدری تھا۔۔ شاید یہی تھا ۔ اگر فلم فلاپ ہوئی تو اس کی وجہ سے ہی ہوگی ۔

اور پُتر تُو آج کل یہ کیا رہی ہے ۔۔۔ کہ کل ہی میرا بڑا پوتا مجھے نیٹ پر رشتے دکھا رہا تھا تو میں نے ایک سائیٹ پر تیری تصویر دیکھی ۔۔ جو بیس سال پرانی تھی ، جب تُو اٹھائیس سال کی تھی ۔۔ پُتر ۔۔ ایسے تو تیری شادی نہیں ہونے کی نا ۔۔ کہ شوکیس میں رکھا ہوا مال کچھ اور دکھائے اور گودام سے کچھ اور ۔۔ اس طرح تو نویں نکور میں ہی کیا کسی آثارِ قدیمہ میں بھی تیری جگہ نہیں بن سکتی ۔ اپنی حالیہ تصویر لگا دے ۔۔ کسی کا دل اگر مضبوط ہوا تو شاید تیرا بھی کوئی بَر آ ہی جائے ۔۔۔ مگر مجھے تو اس کی اُمید کم ہی لگتی ہے ۔۔۔ کہ تو اپنے دادا سے پوری 10 سال بڑی ہے ۔

خیر ۔۔ پُتر ہمت نہ ہار ۔۔ اسی طرح کوشش کرتے ر‌ے ۔۔ شاید کسی ایسے کو تجھ پر رحم آجائے جس کو کبھی خود پر بھی رحم نہ آیا ہو ۔۔ نہ کر قدرت کا ناانصافیوں کا گلہ ۔۔ یہ سب نصیب نصیب کی بات ہے ۔ ویسے عنقریب میں تجھ کو تیری گرینڈ ماں سے ملاؤں گا ۔۔ بس اس کو تھوڑا سا حوصلہ دے دوں کہ وہ تجھے دیکھنے کی ہمت کر سکے ۔۔۔ باقی اللہ کی مرضی ۔

پُتر ۔۔ میں اب چلا ۔۔۔ میری ایکسرسائز کا وقت ہو رہا ہے ۔ تیرے خط کا انتظار رہے گا ۔

فقط
تیرا گھبرو دادا
 
سارہ خان

محفلین
بوچھی نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
اب کیا فائدہ ۔۔ اب تو وہ حرکت کر گزرے نہ ۔۔ :) ۔۔ ویسے باجو ہی بہت ہین ان کو سنانے کے لئے ۔۔۔ :wink: :)

:p اب تو عرصہ دراز ہوا میں نے سنانا چھوڑا ہوا ہے :D اب دادا جی کو بھی کافی آرام سکون ہے ۔ :p
پہلے والے دادا اور اب والے دادا میں کافی فرق پڑا ہے سارہ ۔ :wink:

:p ۔۔ اچھی بات ہے نہ باجو ۔۔ اس عمرمین بھی سکوں نہ اتا تو کب آتا پھر دادا جی کو۔۔۔ :wink: :p
 
Top