عثمانی شاعر 'حُسین حُسام فُتُوحی' حضرتِ عثمانِ غنی (رض) کی مدح میں کہی گئی تُرکی منقبت کے مطلع میں کہتے ہیں:
سالارسا نورِ ذیالنّورین پرتو
گۆنش اۏلماز فلک تختېنده خسرو
(حُسین حُسام فُتُوحی)
اگر [حضرتِ عثمانِ] ذی النّورین (رض) کا نور [اپنا] پرتَو ڈال دے گا تو تختِ فلک پر خورشید پادشاہ نہیں رہے گا۔
(یعنی حضرتِ عثمان کے نور کے مقابلے میں نورِ خورشید بھی کمتر ہے، اور جب حضرتِ عثمان کا نور اپنی تابندگی دکھائے گا تو خورشیدِ درخشاں کو بھی تختِ شاہی ترک کرنا پڑ جائے گا۔)
Salarsa nûr-ı zi'n-nûreyn pertev
Güneş olmaz felek tahtında husrev