مبارکباد خلوص اور محبت بھرے پیغام محفلین کے نام

محفل کی سالگرہ سے یاد آیا کہ اس بار سالگرہ کا جشن برپا نہیں ہوا۔
کہیں انتظامیہ بہت زیادہ مذہبی تو نہیں ہو گئی!
پچھلی سالگرہ کے جشن کے اثرات ابھی ختم نہیں ہوئے۔ :D
تفنن برطرف
داراصل مصروفیات نے اکٹھے ہی حملہ کیا ہے منتظمین پر۔ جلد ہی کچھ نہ کچھ ہلچل پلان کرتے ہیں۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
پچھلی سالگرہ کے جشن کے اثرات ابھی ختم نہیں ہوئے۔ :D
تفنن برطرف
داراصل مصروفیات نے اکٹھے ہی حملہ کیا ہے منتظمین پر۔ جلد ہی کچھ نہ کچھ ہلچل پلان کرتے ہیں۔ :)
جن محفلین نے گزشتہ برس بڑھ چڑھ کر سالگرہ کی تقریبات میں حصہ لیا تھا، ان کی اکثریت اس مرتبہ مدیران کی فہرست میں شامل ہے۔ اب شاید یہ ہمارا ہی فرض بنتا ہے کہ پہلے سے زیادہ سرگرم ہو جائیں ۔۔۔! تاہم ہمارے پیارے مدیران کو بھی ایک ماہ کے لیے رہا کیا جائے ۔۔۔! ہم جن مدیران و محفلین کے مراسلات پڑھنے کو ترس گئے ہیں، اُن میں یاز صاحب کے علاوہ محترمہ حمیرا صاحبہ اور نور صاحبہ بھی شامل ہیں ۔۔۔! اور ہاں، ظہیر صاحب بھی ۔۔۔! :waiting:
 

محمد وارث

لائبریرین
جن محفلین نے گزشتہ برس بڑھ چڑھ کر سالگرہ کی تقریبات میں حصہ لیا تھا، ان کی اکثریت اس مرتبہ مدیران کی فہرست میں شامل ہے۔ اب شاید یہ ہمارا ہی فرض بنتا ہے کہ پہلے سے زیادہ سرگرم ہو جائیں ۔۔۔! تاہم ہمارے پیارے مدیران کو بھی ایک ماہ کے لیے رہا کیا جائے ۔۔۔! ہم جن مدیران و محفلین کے مراسلات پڑھنے کو ترس گئے ہیں، اُن میں یاز صاحب کے علاوہ محترم حمیرا صاحب اور نور صاحبہ بھی شامل ہیں ۔۔۔!
جب کہ میرا خیال کہ سب مدیران کو معطل کر دیا جائے، کوئی ہلچل تو ہو:

ع - نہیں جو بادہ و ساغر تو ہاو ہو ہی سہی :)
 
Top