مبارکباد خلوص اور محبت بھرے پیغام محفلین کے نام

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کو مبارک ہو۔ ویسے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھنا صرف اور صرف بیوی کا محبت بھرا فریضہ ہے جس کی نظر میں شوہر کی کوئی "سر گرمی" مثبت ہو ہی نہیں سکتی! :)
میری بس سرگرمی ہوتی ہے۔ اس کو منفی یا کم منفی قرار دینا نصف بہتر کا کام ہے۔ جانے نصف بہتر سے اس کو یہ یقین کس نے دلا دیا کہ جو نصف بہتر تھا وہ وہ خود ہے اور باقی میں ہوں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آمین!
مثبت بندے کو کثیر مثبت درجہ بندیوں پہ مثبت میدانوں میں مثبت کامیابیاں ملنے کی ڈھیروں دعائیں ۔
اللہ تعالیٰ آپ کی تمام دعائیں میرے حق میں قبول فرمائے۔ اور وہ جو حسن گماں آپ میرے بارے میں رکھتے ہیں مجھے ویسا بنا دے ۔ آمین
 

جاسمن

لائبریرین
جاسمن آپی آپ کو 29000 مثبت درجہ بندیاں مبارک ہوں ۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ ایسے ہی آپ کی یہ مثبت سرگرمیاں اردو محفل کے گلستان کو مہکتا اور پر رونق رکھیں ۔آمین

ہیں!!!
یہ کب ہؤا؟
بہرحال بہت شکریہ عدنان۔
آمین!
اللہ ہم سب کو ہمیشہ اپنی پسند کے مطابق مثبت سرگرمیوں میں ہی مصروف رکھے۔ آمین!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جاسمن آپی آپ کو 29000 مثبت درجہ بندیاں مبارک ہوں ۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ ایسے ہی آپ کی یہ مثبت سرگرمیاں اردو محفل کے گلستان کو مہکتا اور پر رونق رکھیں ۔آمین
کیا کریں گی جاسمن صاحبہ اتنی مثبت سرگرمیاں۔۔۔۔ ہم تو کہتے ہیں کہ کچھ کم کریں۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
Top