مبارکباد خلوص اور محبت بھرے پیغام محفلین کے نام

السلام علیکم !
محترم محفلین ، اس لڑی کا اجراء کرنے کا مقصد ہم سب سے پہلے بیان کرنا ضروری سمجھتے ہیں ۔
محفلین کو جذبہ خیر سگالی کے طور پرمحفلین کی جانب سے مبارکباد دی جاتی ہے اور پر خلوص دعاؤں سے نوازا جاتاہے ۔اس سلسلے میں زیادہ تر باقاعدہ لڑی بنا کر مبارکباد پیش کی جاتی ہے ۔ اکثر وقت کی کمی اور ذاتی مصروفیات کی بناء پر محفلین کسی بھی لڑی میں یا کیفیت نامے پر مبارکبادی کا پیغام تحریر کر دیتے ہیں جو کہ ایک اچھی روایات ہے ۔
آج ہمیں خیال آیا کہ اس پر خلوص اور محبت بھرے سلسلے کے لیے باقاعدہ ایک لڑی ہونے چاہیے ،جہاں محفلین سہولت کے ساتھ اپنی محبت اور خلوص کا اظہار کر سکیں ۔
ہم نے لڑی بنائی ہے تو حسب روایات اس کی ابتدا کا ذمہ بھی ہمارے سر جاتا ہے ۔ہم اس کا آغاز کیے دیتے ہیں ۔
 
فرقان احمد

محفلین
فرقان احمد بھیا کو سات ہزاری منصب مبارک ہو ۔اللہ کریم سے دعاہے کہ آپ ہمیشہ ایسے ہی محفل کی زینت کو بڑھاتے رہیں۔آمین
ماشاءاللہ! آپ نے بہت عمدہ لڑی کا اجراء کیا ہے جس کی افادیت مسلمہ ہے۔ بہت شکریہ عدنان بھیا! :) سلامت رہیں ۔۔۔! :)
 
عرفان سعید

محفلین
آخری تدوین:
محمد تابش صدیقی بھیا اپ اگر ہماری اس لڑی کے مقصد سے متفق ہیں تو مہربانی فرمائیں اور اس لڑی کو تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات میں سر فہرست فرما دیں ۔
کوشش کریں کہ پیغامات ارسال کرتے رہیں، اس طرح اوپر ہی رہے گی۔
اگر کسی اور کا نام یاد نہ آ رہا ہو تو میرے نام سے ہی دعائیں بھیجتے رہیے۔
 
ابن توقیر

محفلین
ماشاءاللہ! آپ نے بہت عمدہ لڑی کا اجراء کیا ہے جس کی افادیت مسلمہ ہے۔ بہت شکریہ عدنان بھیا! :) سلامت رہیں ۔۔۔! :)
سات ہزار مراسلوں کی بہت مبارکباد بھیا۔
آپ کو خصوصی مبارکباد دینے کے لیے اسلام آباد راولپنڈی اور آس پاس کے محفلین کی اسی مہینے تیسری بیٹھک ہو سکتی ہے اگر آپ اپنی شرکت یقینی بنائیں تو۔
اس سے قبل بالا تکہ میں ہوئی ملاقات میں ہم کتنے ہی اجنبیوں پر آپ کا گمان کرتے رہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
قبلہ جناب نبیل از قبیلِ لاثانی و بانیِ اردو محفل کو محفل کی چودہویں سالگرہ مبارک ہو۔

ہم نے مانا جناب کہ آپ کو ہماری نظر لگ گئی ہے لیکن اب ایسی بھی کیا بے مروتی کہ رخِ انور پر مستقل "چِک" ہی تان لیں! :)
 
نبیل بھائی آپ کو محفل کی سالگرہ مبارک ہو ۔
 
فرقان احمد

محفلین
سات ہزار مراسلوں کی بہت مبارکباد بھیا۔
آپ کو خصوصی مبارکباد دینے کے لیے اسلام آباد راولپنڈی اور آس پاس کے محفلین کی اسی مہینے تیسری بیٹھک ہو سکتی ہے اگر آپ اپنی شرکت یقینی بنائیں تو۔
اس سے قبل بالا تکہ میں ہوئی ملاقات میں ہم کتنے ہی اجنبیوں پر آپ کا گمان کرتے رہے۔
آپ کی محبت ہے محترم! فیض یاد آ گئے ۔۔۔!
ہر اجنبی ہمیں محرم دکھائی دیتا ہے
جو اب بھی تیری گلی سے گزرنے لگتے ہیں
 
Top