خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عدنان عمر

محفلین
مسلم نیشنل ازم یعنی دو قومی نظریہ یعنی تحریک پاکستان یعنی موجودہ پاکستان کی اساس۔ اب اور کتنا سمجھائیں کہ مسلم نیشنل ازم کیا ہے؟
کسی آزادی کی تحریک کا کسی 'ازم' سے کیا تعلق؟
خیر آپ مصر ہیں تو مستند حوالوں کے ساتھ سمجھائیے کہ 'ازم' اور 'تھیوری (نظریہ) میں کیا فرق ہوتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
خیر آپ مصر ہیں تو مستند حوالوں کے ساتھ سمجھائیے کہ 'ازم' اور 'تھیوری (نظریہ) میں کیا فرق ہوتا ہے۔
یار۔۔۔ اب اپنی ضد پر اڑنے کے لیے اتنی دور تلک جائیں گے؟ حد ہے۔ :ROFLMAO:

یہ لیں۔ مریم ویبسٹر ڈکشنری سے پیش خدمت ہے۔

ism
noun
\ ˈi-zəm\
1 : a distinctive doctrine, cause, or theory

-ism
noun suffix
3 a : doctrine : theory : religion
3 b : adherence to a system or a class of principles
 
آپ شاید یہ تاثر دینے پر مصر ہیں کہ آپ جن چیزوں کے متعلق بات کر رہے ہیں، ان کے متعلق کچھ خاص جانتے نہیں۔ :p
بہت خوب۔ آپ میرا محاسبہ بعد میں کر لیجیے گا، پہلے اپنا موقف ثابت کیجیے ۔
اگر آپ جاسم محمد کی شروع کی گئی بحث کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو بتائیے تا کہ اس موضوع پر بات کی جائے۔
 
محمد سعد

محفلین
بہت خوب۔ آپ میرا محاسبہ بعد میں کر لیجیے گا، پہلے اپنا موقف ثابت کیجیے ۔
میرا موقف تو ثابت ہو گیا، کیا ہر وہ شے جو مذہبی سورسز سے نہ پہنچی ہو، خواہ جتنی بھی بے ضرر یا معتدل ہو، اسلام کے خلاف اور اسلام کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔ پہلے عورت مارچ کے موضوع پر "اسلام" اور "کفر" کے معرکے ۔ اب تو سوشلزم بلکہ ہر ازم ہی کفر ہو گیا۔ ۔ حد ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

عدنان عمر

محفلین
میرا موقف تو ثابت ہو گیا۔ کیا ہروہ شے جو مذہبی سورسز سے نہ پہنچی ہو، خواہ جتنی بھی بے ضرر یا معتدل ہو، اسلام کے خلاف اور اسلام کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔
ایک ایک 'ازم' کو پکڑ کر اسے اسلامی ثابت کرنے کے بجائے آپ اسلام کا مطالعہ کیوں نہیں کرتے، تاکہ آپ اسلام کی روشنی میں کسی بھی نظریے کو جانچ سکیں۔

اس پر زیادہ زور نہ دیا اور جانے دیا تو سوشلزم بلکہ ہر ازم ہی کفر ہو گیا۔ حد ہے۔
آپ سوشلزم کے اسلامی ہونے کے دعویدار ہیں، لیکن آپ نے اپنا دعویٰ ہنوز ثابت نہیں کیا۔ کیا صرف سوشلزم کو جان کر اسے اسلامی ثابت کیا جا سکتا ہے؟ یا آپ دین کو سیکھے بغیر کسی بھی نظریے کو اسلامی قرار دیں گے؟
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
آپ سوشلزم کے اسلامی ہونے کے دعویدار ہیں، لیکن آپ نے اپنا دعویٰ ہنوز ثابت نہیں کیا۔
کبھی false dilemma کی اصطلاح سنی ہے؟
کوئی شے اپنی ذات میں معتدل بھی ہو سکتی ہے کہ نہ اس کی بنیادیں مذہب میں ہوں اور نہ ہی وہ مذہب مخالف ہو۔
سوشلزم کا مختصر تعارف پیش کر چکا ہوں۔ صاف نظر آتا ہے کہ اس کا مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، نہ ہی یہ مذہب کے لیے کسی طرح کا خطرہ ہے۔
جو کتابیں آپ نے پیش کی ہیں، ان میں سے پہلی کو تھوڑا پڑھا۔ بدقسمتی سے ان صاحب کو بھی کچھ نہیں پتہ کہ سوشلزم ہے کیا۔ کئی جگہ کمیونزم کے ساتھ خلط ملط کرتے نظر آئے۔ بدقسمتی سے میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ ایسی کتابوں کا رد لکھنے بیٹھ جاؤں جو سامنے کی شے کو نظر انداز کر کے بلاوجہ بات کو گھما پھرا کر چیزوں کو اسلام کے دائرے سے نکال رہی ہوں۔ سامنے کی جو بات ہے، وہ فضول میں کچھ گھمائے پھرائے بغیر ہی واضح پتہ چل جاتی ہے۔ اگر آپ نہیں ماننا چاہتے اور آپ کے نزدیک صرف وہی بات مستند ہے جو کسی مولوی نے کہی ہو تو میں آپ سے زبردستی منوا نہیں سکتا۔

یا صرف سوشلزم کو جان کر اسے اسلامی ثابت کیا جا سکتا ہے؟
جان کر اسلامی ثابت نہیں کیا جا سکتا لیکن جانے بغیر ہی غیر اسلامی ثابت کیا جا سکتا ہے۔ نائیس۔ :rolleyes:
 
محمد سعد

محفلین
ایک ایک 'ازم' کو پکڑ کر اسے اسلامی ثابت کرنے کے بجائے آپ اسلام کا مطالعہ کیوں نہیں کرتے، تاکہ آپ اسلام کی روشنی میں کسی بھی نظریے کو جانچ سکیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ دوسرا شخص اسلام کا جتنا بھی مطالعہ کر لے، آپ لوگوں کی نظر میں ہمیشہ کفار کا دست و بازو ہی رہے گا جب تک وہ آپ کی ہاں میں ہاں ملانے کی عادت نہ ڈال لے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کسی آزادی کی تحریک کا کسی 'ازم' سے کیا تعلق؟
اگر تقسیم ہند سے قبل ہندوؤں کے معاشرے سے مسلمانوں کی آزادی کا دو قومی نظریہ عین اسلام تھا۔ تو اب پاکستانی مردوں کے معاشرہ سے عورتوں کی آزادی کا نظریہ فیمین ازم خلاف اسلام کیوں؟
 
عدنان عمر

محفلین
کبھی false dilemma کی اصطلاح سنی ہے؟
کوئی شے اپنی ذات میں معتدل بھی ہو سکتی ہے کہ نہ اس کی بنیادیں مذہب میں ہوں اور نہ ہی وہ مذہب مخالف ہو۔
سوشلزم کا مختصر تعارف پیش کر چکا ہوں۔ صاف نظر آتا ہے کہ اس کا مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، نہ ہی یہ مذہب کے لیے کسی طرح کا خطرہ ہے۔
جو کتابیں آپ نے پیش کی ہیں، ان میں سے پہلی کو تھوڑا پڑھا۔ بدقسمتی سے ان صاحب کو بھی کچھ نہیں پتہ کہ سوشلزم ہے کیا۔ کئی جگہ کمیونزم کے ساتھ خلط ملط کرتے نظر آئے۔ بدقسمتی سے میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ ایسی کتابوں کا رد لکھنے بیٹھ جاؤں جو سامنے کی شے کو نظر انداز کر کے بلاوجہ بات کو گھما پھرا کر چیزوں کو اسلام کے دائرے سے نکال رہی ہوں۔ سامنے کی جو بات ہے، وہ فضول میں کچھ گھمائے پھرائے بغیر ہی واضح پتہ چل جاتی ہے۔ اگر آپ نہیں ماننا چاہتے اور آپ کے نزدیک صرف وہی بات مستند ہے جو کسی مولوی نے کہی ہو تو میں آپ سے زبردستی منوا نہیں سکتا۔

جان کر اسلامی ثابت نہیں کیا جا سکتا لیکن جانے بغیر ہی غیر اسلامی ثابت کیا جا سکتا ہے۔ نائیس۔ :rolleyes:
آپ کی مجبوری اور وقت کی قلت کے پیشِ نظر یہ مختصر مضمون نقل کر رہا ہوں۔ اسے پڑھ لیجیے، پھر اس پر بات ہوگی، ان شاء اللہ۔

اشتراکیت(Socialism)
سوشلزم جسے اردومیں”اشتراکیت“اورعربی میں ”الاشتراکیة“ کہتے ہیں،درحقیقت سرمایہ دارانہ نظام کے ردعمل کے طور پر وجود میں آیا، جیسا کہ اس کے نام سے ظاہرہے،اس نے سرمایہ دارانہ نظام کے بنیادی فلسفے کوچیلنج کرتے ہوئے یہ ماننے سے انکارکیاکہ معیشت کے بنیادی مسائل محض ذاتی منافع کے محرک،شخصی ملکیت اوررسدوطلب کی قوتوں کی بنیادپرحل کیے جاسکتے ہیں۔

اشتراکیت ان تمام خرابیوں کے سدباب کادعوی لے کرمیدان میں آئی،جوسرمایہ دارانہ نظام کے مرہون منت تھے،اشتراکیت نے سرمایہ داریت کے بنیادی فلسفے ”انفرادیت“کوردکرتے ہوئے اجتماعیت اور جماعت کانظریہ پیش کیااورکہاکہ جماعت ہی سب کچھ ہے،فردکچھ نہیں، لہٰذاوسائل پیداوار کو فرد کی ملکیت قرار دینا درست نہیں،بلکہ حکومت ہی تمام وسائل پیداوارکی مالک ہے،اس کویہ علم ہوگاکہ کل وسائل کتنے ہیں؟ معاشرے کی ضروریات کیاکیاہیں؟لہٰذاوہی تمام زرعی،صنعتی اورتجارتی پالیسیاں بنانے اورنافذکرنے کی مجازہے،وہی افرادکے پیشے معین کرنے کاحق رکھتی ہے گویاوسائل کی تخصیص،ترجیحات کاتعین اورترقی کے تینوں کام حکومت کی منصوبہ بندی کے تحت انجام پائیں گے،جہاں تک آمدنی کی تقسیم کامعاملہ ہے،تواشتراکیت کاکہناہے کہ حقیقت میں عامل پیداوارصرف زمین اورمحنت ہیں،زمین انفرادی ملکیت نہیں،بلکہ حکومت کی ملکیت ہے،تواس کالگان دینے کی ضرورت نہیں،رہی محنت تواس کی اجرت کاتعین بھی حکومت اپنی منصوبہ بندی کے تحت کرے گی،گویاان کے نزدیک بھی معاشی مسائل کاایک ہی حل ہے اوروہ حکومتی منصوبہ بندی ہے،اسی وجہ سے اسے منصوبہ بند معیشت (Planned Economy)بھی کہاجاتاہے۔

اشتراکیت سے بحث کرنے والے حضرات نے اس کی تین بڑی قسمیں بیان کی ہیں:
1... قدیم اشتراکی نظریات
2... ارتقائی،یامعاشی اشتراکیت
3... مارکس کی انقلابی اشتراکیت
(یورپ کے تین معاشی نظام،ص:48،اداراة المعارف کراچی)

ہم یہاں ان کی تفصیلات سے تعرض نہیں کریں گے ،البتہ اشتراکیت کے بنیادی اصولوں پرایک نگاہ ضرورڈالیں گے،تاکہ اس کی پوری حقیقت کوسمجھنے میں آسانی ہو۔

اشتراکیت کے بنیادی اصول
اشتراکیت کے فلسفے کاجائزہ لینے سے اس کے مندرجہ ذیل چار بنیادی اصول سامنے آتے ہیں:

اجتماعی ملکیت(Collective Property)
اس اصل کاحاصل یہ ہے کہ وسائل پیداوارقومی ملکیت میں ہوں گے اورحکومت کی منصوبہ بندی کے تحت استعمال ہوں گے،ذاتی استعمال کے علاوہ وسائل پیداوارپرکوئی ذاتی ملکیت نہیں ہوگی،حکومت وقت ہی قومی نمائندہ کی حیثیت سے ان کی مالک ہوگی۔

منصوبہ بندی(Planning)
اس نقطہ نظرکاخاصہ یہ ہے کہ تمام معاشی مسائل کاحل اورفیصلے حکومتی منصوبہ بندی کے تحت کیے جائیں گے،حکومت ہی یہ فیصلہ کرے گی کہ کون سے وسائل کہاں اورکتنی مقدارمیں لگائے جائیں؟اورمحنت کرنے والوں کی کیااجرت مقررکی جائے؟غرض اس میں ہرمعاشی فیصلہ سرکاری منصوبہ بندی کے تابع ہوتاہے۔

اجتماعی مفاد(Collective interest)
اس نظام میں حکومتی منصوبہ بندی کے تحت اجتماعی مفادکومرکزی اور کلیدی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔

آمدنی کی منصفانہ تقسیم(Equitable Distributian of Income)
امیراورغریب کے درمیان موجودفاصلوں کوکم کرنے کے لیے یہ اصول پیش کیاکہ جوکچھ بھی آمدنی حاصل ہووہ افراد کے درمیان منصفانہ طورپرتقسیم ہو،عملاًایساہوایانہیں؟،یہ ایک الگ بحث ہے،البتہ اشتراکیت میں کم ازکم یہ دعوی ضرورکیاگیاکہ اس نظام میں تنخواہوں اوراجرتوں کے درمیان تفاوت بہت زیادہ نہیں ہے۔

اشتراکیت اورمعاشرے پراس کے اثرات
اشتراکیت صرف معاشی یاسیاسی نظام نہیں،بلکہ یہ ایک مستقل فلسفہ، مرتب،مربوط اورتمام مذاہب سے مختلف ایک الگ نظریہ حیا ت ہے، جوسیاست ومعیشت ،اخلاق ومعاشرت،مابعدالطبیعی تخیلات وعقائد اور انسانی زندگی کے ہرشعبے میں رہنمائی کامدعی ہے۔

کارل مارکس(Karl Marx)نے، جوایک ٹھیٹھ یہودی خاندان سے تعلق رکھتاتھااورساری عمراحساس محرومی کاشکاررہا،اپنے ساتھی فریڈرک اینجلزکے ساتھ مل کراشتراکیت کے نام سے جوفلسفہ مرتب کیااس میں دوچیزیں نمایاں ہیں:
1... سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نفرت وبغاوت
2... دین ومذہب کی حقارت،بیزاری اورعداوت

اس فلسفے کی روسے”اشتراکی حکومت“ایک ایسی آمریت اور ڈکٹیڑشپ ہے،جونہ خداکے سامنے جواب دہ سمجھی جائے،نہ عوام کے سامنے،جوکسی مذہب کی پابندہونہ اخلاق کی،آئین کی پابندہو نہ قانون کی،اس مطلق العنان ڈکٹیٹرشپ نے فردکے ساتھ وہ سلوک کیاجوکسی مشین کے بے جان پرزے کے ساتھ کیاجاتاہے۔پیشے اوراظہاررائے کی آزادی اورانفرادی ملکیت چھین کراس کواتناگھونٹ دیاکہ اس کی فطری آزادی بھی سلب ہوکررہ گئی۔

رسدوطلب کے قدرتی قوانین کاانکارکرکے اس کی جگہ حکومتی منصوبہ بندی کوہرمرض کاعلاج قراردیا،حالاں کہ انسانی زندگی اورمعاشرے کوسینکڑوں ایسے مسائل درپیش رہتے ہیں،جس میں انسان کی وضع کی ہوئی منصوبہ بندی ناکام ہوجاتی ہے اوراس منصوبہ بندی کے نتیجے میں فردومعاشرہ ایک غیرفطری اورمصنوعی نظام کے جال میں پھنستاچلاجاتاہے اوروسائل چندبرسراقتدارافرادکے قبضے میں چلے جاتے ہیں،ذاتی منافع کے محرک کوختم کردینے سے فکروعمل دونوں میں سستی اورکاہلی کے جراثیم پیداہوجاتے ہیں اورلوگ ظالم وجابرحکومتوں کے ایسے شکنجوں میں پھنستے ہیں جہاں کسی کوپھڑپھڑانے اورچیخنے چلانے کی آزادی بھی حاصل نہیں ہوتی۔

اشتراکیت نے دنیاکوکیادیا؟
اشتراکیت نے دنیاکوکیادیا؟خوداس کے سب سے بڑے داعی اورمرکزروس، جوسویت یونین کہلاتاتھا،کے خاتمے کے موقع پرروس کے صدریلسن نے کہا:”کاش اشتراکیت (UTOPAIN)نظریے کاتجربہ روس جیسے عظیم ملک میں کرنے کے بجائے افریقہ کے کسی چھوٹے رقبے میں کرلیاگیاہوتا،تاکہ اس کی تباہ کاریوں کوجاننے کے لیے چوہتر (74)سال نہ لگتے۔“اسی طرح مشرقی جرمنی میں لوگوں نے دیواربرلن کوتوڑکراشتراکیت کی ناکامی کاعملاًاعتراف کیا۔
 
محمد سعد

محفلین
خاصے توہین آمیز کلمات ہیں۔ میرا یہ مزاج نہیں، ورنہ میں بھی آپ کا مضحکہ اڑانے کی کوشش کرتا۔
ہاں بالکل۔ کسی کو انتہائی معتدل نوعیت کے اختلاف پر کفار کا دست و بازو قرار دے دینا تو بالکل توہین آمیز نہیں ہے۔ آپ کا مزاج واقعی توہین کرنے والا نہیں ہے۔
 
عدنان عمر

محفلین
اگر تقسیم ہند سے قبل ہندوؤں کے معاشرے سے مسلمانوں کی آزادی کا دو قومی نظریہ عین اسلام تھا۔ تو اب پاکستانی مردوں کے معاشرہ سے عورتوں کی آزادی کا نظریہ فیمین ازم خلاف اسلام کیوں؟
فیمنزم پر اسی لڑی میں اپنے پرانے مراسلے دیکھیے اور اپنا یہ مراسلہ دیکھیے۔
معاف کیجیے گا، میں آپ کے 'یو ٹرنز' کو جھیلتے جھیلتے تنگ آگیا ہوں، اس لیے مزید بحث سے قاصر ہوں۔
 
عدنان عمر

محفلین
ہاں بالکل۔ کسی کو انتہائی معتدل نوعیت کے اختلاف پر کفار کا دست و بازو قرار دے دینا تو بالکل توہین آمیز نہیں ہے۔ آپ کا مزاج واقعی توہین کرنے والا نہیں ہے۔
کیا آپ صحافی ہیں؟
سنا ہے وہ بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے میں ماہر ہوتے ہیں؟
 
IMG-20200311-230710.png

مدیر مراسلے پبلش کردیں تو شراکت کی جائے۔ اب تک صرف ایک ہی مراسلہ منظور کیا گیا ہے۔

نئے ممبران کو اپروول سے گزرنا پڑتا ہے۔ امید ہے جلد ٹھیک ہو جائے گا۔
 
محمد سعد

محفلین
اشتراکیت صرف معاشی یاسیاسی نظام نہیں،بلکہ یہ ایک مستقل فلسفہ، مرتب،مربوط اورتمام مذاہب سے مختلف ایک الگ نظریہ حیا ت ہے، جوسیاست ومعیشت ،اخلاق ومعاشرت،مابعدالطبیعی تخیلات وعقائد اور انسانی زندگی کے ہرشعبے میں رہنمائی کامدعی ہے۔
صاف پتہ چل رہا ہے کہ مضمون نگار اور اس کو سنجیدہ لینے والے اپنے زیر بحث موضوع سے کس حد تک واقف ہیں۔
I rest my case!
 
عدنان عمر

محفلین
صاف پتہ چل رہا ہے کہ مضمون نگار اور اس کو سنجیدہ لینے والے اپنے زیر بحث موضوع سے کس حد تک واقف ہیں۔
I rest my case!
مثبت پیرائے میں علمی بحث کرنی ہے تو میں حاضر ہوں۔
علمی بحث سے کنی کترانے ہوئے جملے بازی کرنی ہے تو میں قاصر ہوں۔
ہر دو صورتوں میں، مَیں آپ کے لیے دعا گو ہوں۔
 
بحث سے پہلے باہم متفقہ نظریات کا ایک ہونا ضروری ہے۔ جب مباحثین دو مختلف پیرائے میں بات کر رہے ہوں تو وہ مضحکہ خیز ہی ہوتی ہے، جیسا کہ اس وقت ہو رہی ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
مثبت پیرائے میں علمی بحث کرنی ہے تو میں حاضر ہوں۔
علمی بحث سے کنی کترانے ہوئے جملے بازی کرنی ہے تو میں قاصر ہوں۔
ہر دو صورتوں میں، مَیں آپ کے لیے دعا گو ہوں۔
چونکہ آپ سے یہ تو اب توقع رکھنا ممکن نہیں رہا کہ آپ سوشلزم کو مذہب کی طرح "اخلاق ومعاشرت،مابعدالطبیعی تخیلات وعقائد اور انسانی زندگی کے ہرشعبے میں رہنمائی کامدعی" قرار دینے سے پہلے اس پر کوئی ایسا لٹریچر پڑھیں گے جو کسی مولوی نے نہ لکھا ہو، تو آپ کو ایک آسان نسخہ بتاتا ہوں جس سے آپ اپنے دعوے کو چیک کر سکتے ہیں۔
یہ ویکیپیڈیا پر سوشلزم کا تعارفی مضمون ہے، لگ بھگ ساڑھے انیس ہزار سے بیس ہزار الفاظ کا۔
Socialism - Wikipedia
ذرا چیک کر کے بتا دیجیے گا کہ ان ساڑھے انیس ہزار الفاظ میں مذہب، اخلاقیات اور مابعد الطبیعی معاملات پر راہنمائی کے حوالے سے کتنے الفاظ پائے جاتے ہیں۔ (اشارہ: ان میں سے ایک سے زائد کے لیے یہ جواب صفر ہے)
نیز لگے ہاتھوں کہیں سے یہ بھی چیک کر لیجیے گا کہ سوشلزم اور کمیونزم میں کون کون سا بنیادی فرق ہے جس سے مضمون نگار یکسر ناواقف نظر آتا ہے۔

جب اس ناپسندیدہ مشق سے گزر چکیں، تو خود سے پوچھ لیجیے گا کہ کیا اس طرح کے مصنفین کو محض ان کے مذہبی پس منظر کی بنیاد پر سنجیدہ لینے کا طرز عمل درست ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top