خواتین پردہ کریں ورنہ گھرماتم کدہ بنادینگے،چارسدہ میں طالبان کےخطوط

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
کیوں کہ پھر لوگ "یہ پردہ ہٹا دو" یا "پردہ ہے پردہ" جیسے گیت سنیں گے۔۔۔
اس کے لیے ٹیپ کا استعمال ہوگا۔۔ گھر کی تو خیر ہے کار میں اگر ٹیپ لگا تو طالبان کار کو بم سے اڑا دیں گے۔۔۔
آگے کنواں پیچھے کھائی۔۔۔:idontknow:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
صحیح کہا آپ نے اور اسلام نے کچھ فرائض بھی دے ہیں عورتوں کو کہ خود کی خوبصورتی دوسروں کے سامنے مت لو ، پردہ کرو ،
اور مردوں کو بھی آنکھ کے پردے کا حکم دیا گیا ہے۔ طالبان سمیت بہت سوں کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ آپ خود اس حکم پر کتنے عمل پیرا ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرا خیال ہے اگر آپ کو غیر عورتوں اور ان کے اٹھنے بیٹھنے پر اعتراض کرنے کا حق ہے تو آپ کو دوسروں کی بات سننے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہئیے۔
دوسری بات یہ کہ یہاں کسی نے بھی پردہ نہ کرنے کی حمایت نہیں کی لیکن 'نیکو کاروں' کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اگر کوئی دوسروں کو ان کے فرائض یاد دلانا چاہے تو آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہئیے۔
آپ ماشاءاللہ بہت باشرع معلوم ہوتے ہیں۔ امید ہے آپ کے اردگرد موجود تمام لوگوں کو ایسا دفاع کرنے یا دوسروں کو ان کے فرائض یاد دلانے کی ضرورت نہیں پیش آتی ہو گی۔
 
آپ نے بہت عجیب بات کر دی ، گستاخی معاف ! اگر پردہ کی پابندی پر لوگوں کو کوئی اعتراض نہیں ہے تو کس بات پر ہے ؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ نے بہت عجیب بات کر دی ، گستاخی معاف ! اگر پردہ کی پابندی پر لوگوں کو کوئی اعتراض نہیں ہے تو کس بات پر ہے ؟
بالکل میں نے بہت عجیب بات کر دی کیونکہ مردوں پر مذہب نے شاید کوئی پابندی لگائی ہی نہیں نہ آنکھ کے پردے کی اور نہ ہی زبان کی حفاظت کی۔ اور میری مجال کیسے ہوئی بھلا کہ میں نے اردو محفل کے مبلغین و ناصحین کی بات پر اعتراض کردیا۔ معلوم نہیں میری بحشش ہو گی بھی یا نہیں۔
اب اگر میں نے اس بات کا ذکر کر دیا کہ اعتراض کس بات پر ہے؟ تو کہیں آپ کو پھر میری بات بہت عجیب نہ لگے۔ اور آپ کو پھر گستاخی معاف نہ کہنا پڑ جائے۔ اس لیے رہنے ہی دیں۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
السلام نے عورت کے لیے پردہ لازم قرار دیا ہے مگر یہ خبیث طالبان کو کس نے حق دیا ہے کہ وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کہ اسلامی ریاستی حق کو اپنے لیے مختص کریں اور استعمال کریں ان کے پاس کیا اتھارٹی ہے ؟؟؟ آخر ہیں کون وہ دین اسلام کہ ؟؟؟ کیا نام نہاد ٹھیکے دار؟؟؟
 
تو آپ ہی بتا دیں کہ کون کہے گا ؟ کون روکے گا برائی سے ؟ یہ اپنے حکمران ؟
 
آبی ٹوکول

محفلین
آبی ٹوکول سن لیا آپ نے۔۔۔ ؟ اب بتائیں کون روکے گا بھلا؟ دسو اینوں نئیں تے اینے تنخواہ نئیں دینی تہاڈی
فاتح بھائی میرا آپ سے بھی بہت سارے معاملات میں بلکہ اکثر مسائل میں اختلاف رہتا ہے اور کبھی کبھی تند و تیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوہی جاتا ہے مگر کبھی بھی اپنے دل میں آپ کے لیے کوئی بھی برائی نہیں رہتی آپ سے لاکھ اختلاف کہ باوجود آپکی علمی حیثیت کا میں قدردان ہوں اورآپکو علمی اعتبارسے خود پر فائق سمجھتا ہوں اسی لیے دل میں احترام و عزت کا رشتہ ہمیشہ سے قائم ہے اور سب سے بڑی وجہ رشتہ اخوت اسلام بھی ہے ۔۔ اس ساری تمہید کا مقصد یہ بتلانا تھا کہ میں علم والے لوگوں کی ہی باتوں کا جواب دیا کرتا ہوں چاہے اتفاق کے ساتھ دوں یا اختلاف کے ساتھ چاہے تندو تیز جملوں میں گرمی سردی کے ساتھ مگر بنیادی انسانی اخلاقیات کو ملحوظ رکھتے ہوئے دوں ، یا پھر حسین و جمیل پیرائے میں طنز و مزاح کے طور پر دوں اور یہ سب چیزیں میں نے بتدریج اپنی زندگی میں سیکھی ہیں اب ایسے کسی بندے کی کسی بات کا کیا جواب کہ جسکو بنیادی اسلامی تو دور انسانی اخلاقیات کا ہی پاس نہ ہو سو ایسوں کے لیے قرآنی اصول قولوا سلاما کا قائل ہوں ۔۔والسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top