خواتین پردہ کریں ورنہ گھرماتم کدہ بنادینگے،چارسدہ میں طالبان کےخطوط

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ووٹنگ کی ضرورت نہیں کیونکہ تقریباً تمام احباب وہ مراسلے دیکھ چکے تھے جن کی وجہ سے مسئلہ ہوا :)
 

ساجد

محفلین
جی اس لیے کھولا تھا کہ آپ جو فرمانا چاہ رہے ہیں وہ فرما لیں کیونکہ میری پوسٹ کرنے کے بعد آپ کو یہ حق نہ دینا زیادتی ہوتا اور اس کے جواب میں کسی اور جگہ کسی اور تھریڈ میں یہ طعنہ اوہ سوری پھول مارا جاتا۔ سو یہیں فرما لیں۔
نہیں جناب ہم صرف اس کام کے لئے قفل ہٹانے کا مطالبہ ہرگز نہ کرتے :)۔ آپ سوئے ظن سے بچ کے چلیں ۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ ۔۔۔ مگر ووٹنگ سے میرا مطلب صرف اس موضوع میں حصہ لینے والے افراد تک نہیں تھا ۔۔ بلکہ جو مراسلات خذف کیے گئے ہیں انہیں سب ممبران کے سامنے پیش کر کے ووٹنگ کا تھا ۔ اور ایسا ممکن نہیں ۔ تو " فاتح "آپ ہی ٹھہرے
وااااؤ انتہائی معلوماتی۔۔۔ تین ساڑھے تین سال انتظار کریں۔۔۔ صرف ایک محفل ہی کیا، اگلے عام انتخابات میں سارے پاکستان سے ووٹنگ کروا لیں گے۔۔۔ بس ایک اضافی قسم کی پرچیاں ہی تو چھاپنا ہوں گی الیکشن کمیشن کو کہ فاتح کو بین کیا جائے یا امجد شاہ کو؟ رائے لینی ہے تو باقی ملک کے شہریوں نے کیا قصور کیا ہے ؟؟؟ :rollingonthefloor:
 

ساقی۔

محفلین
وااااؤ انتہائی معلوماتی۔۔۔ تین ساڑھے تین سال انتظار کریں۔۔۔ صرف ایک محفل ہی کیا، اگلے عام انتخابات میں سارے پاکستان سے ووٹنگ کروا لیں گے۔۔۔ بس ایک اضافی قسم کی پرچیاں ہی تو چھاپنا ہوں گی الیکشن کمیشن کو کہ فاتح کو بین کیا جائے یا امجد شاہ کو؟ رائے لینی ہے تو باقی ملک کے شہریوں نے کیا قصور کیا ہے ؟؟؟ :rollingonthefloor:

میرے نا چاہتے ہوئے بھی مجھے یہی کرنا پڑے گا ۔۔۔۔ تو میں خوشی سے ہی انتظار کر لیتا ہوں ۔۔ وقت تو اچھا کٹ جائے گا خوشی سے انتظار کرنے میں ۔:LOL:
 

x boy

محفلین
میں نے تو بہت مہذب انداز میں بیان کیا تھا پھر کیوں میری کشتی کو سوراخ کردیا،
ان سب باتوں کا خلاصہ یہی ہے کہ لوگ طالبان سے نہیں شریعت سے ڈرتے ہیں
یہ سب فانی ہے نہ طالبان رہنے والا ہے نہ سیکولر ، رہے گا تو صرف نام للہ رب العزت کا،
اگر مانے تو کامیاب نہ مانے تو خسارے میں ، ذندگی ہر مخلوق کو گزارنی ہے اور گزر ہی جائیگی۔
 

زیک

مسافر
شاید آپ سمجھے نہیں میرے بھائی۔۔۔ اس پورے دھاگے میں سوائے زیک کے کسی ایک نے بھی پردے کو غلط کہا ہو تو بتائیں۔۔۔ اعتراض تو صرف طالبان کی غنڈہ گردی پر تھا کہ خواتین پردہ کریں ورنہ گھر ماتم کدہ بنا دیں گے۔
اور بعینہ یہی بات فرحت کیانی نے کہی تھی جس پر یہ صاحب ان پر لٹھ لے کر چڑھ دوڑے
واؤ میرے یک لفظی تبصرے نے یہاں فساد مچا دیا اور میں اسے پڑھنے سے بھی محروم رہا
 

ام اریبہ

محفلین
اور مردوں کو بھی آنکھ کے پردے کا حکم دیا گیا ہے۔ طالبان سمیت بہت سوں کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ آپ خود اس حکم پر کتنے عمل پیرا ہیں۔
قرآن پاک میں جہاں پردہ کا حکم ہے وہاں عورتوں سے پہلے مردوں کو آنکھیں نیچی رکھنے کا حکم ہے ۔۔۔اگر مرد لوگ حیا کی عینک پہن لیں تو معاشرہ خود بخود سدھر جائے گا ۔۔۔۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
ارے جناب فاتح بھائی ، اب چھوڑیں جو ہوا سو ہوا ۔ میں تو انتطامیہ کے ریپڈ ایکشن پہ حیران ہوں ۔ کہاں ہم اپنے انہی افسروں کو درخواستیں کرتے کرتے تھک جاتے تھے کہ فلاں فلاں رکن حد سے گزر چکا ہے اسے بلا ک دیجئے تو ہماری شنوائی ہی نہیں ہوتی تھی :)
وہ ساجد بھائی در اصل جب سے میں محفل میں آیا آج زندگی میں پہلی بار میں نے بھی ایک مراسلہ ریپورٹ کردیا سو شاید میرے احترام میں کہ اس شخص نے پہلی بار کوئی ریپورٹ کی ہے انتظامیہ نے ایکشن لیا اب مجھے تھوڑا سا تو خوش فہمی میں خوش ہو لینے دیں
 

فاتح

لائبریرین
واؤ میرے یک لفظی تبصرے نے یہاں فساد مچا دیا اور میں اسے پڑھنے سے بھی محروم رہا
بلا شبہ یہ آپ کی بدقسمتی ہے کہ آپ وہ تبصرے نہیں پڑھ سکے۔۔۔ :laughing:
گو کہ آپ اپنی سابقہ خدمات کا حوالہ دے انتظامیہ سے خصوصی درخواست کر کے عارضی ہی سہی مگر پریویلیج ایسکیلیشن کے بعد پڑھ تو سکتے ہیں۔۔۔ مجھے بھی ای میل کر دیجیے گا تا کہ میری اتنی قیمتی تخلیقات کم از کم میرے پا س تو محفوظ رہیں اور بوقت ضرورت سند رہے۔۔۔ :rollingonthefloor:
 

نوشاب

محفلین
مردوں کو اپنی آخرت سے زیادہ عورتوں کی فکر لاحق ہے
اور عورتیں مردوں کی آخرت کی پریشانی میں مبتلا ہیں ۔
میرے خیال میں اگر قرآن پاک کے احکامات پر دونوں جنسیں نیک نیتی کے ساتھ عمل کریں اور اس کی تعلیمات اپنی زندگی میں لازمی اختیار کر لیں تو پھر کسی کو کسی دوسرے کو یہ کہنے کی نوبت ہی پیش نہیں آئے گی ۔
اور یہ مسئلہ اپنی موت اآپ مر جائے گا۔انشا اللہ
 

S. H. Naqvi

محفلین
شکر ہے ہمارے آنے تک ماحول دوبارہ خوشگوار ہو گیا، گو اس دوران مراسلے کو 'سروس' کے لیے اسٹیشن لے جایا گیا اور صاف ستھرا کر کے لایا گیا۔
عجیب بات ہے اگر کوئی طالبان کے اس بیان سے بھی اسلام اور اور کی حمایت نکالے۔ وہ یا تو جاہل ہے یا پھر 'حشیشن طالبان' ہے اور 'نشے' میں ایسے اقدامات کو اسلام کی سربلندی سے تعبیر کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔!
پردہ جہاں عورت کے لیے ہے وہی مرد کے لیے بھی، نوعیت الگ الگ ہے، نا طالبان اس کے ضامن ہیں نہ کسی بے دین کو اس کے جملہ حقوق حاصل ہیں کہ اپنی تعبیریں کرتا پھرے۔
 

x boy

محفلین
1511205_279819888839134_1437761858_n.jpg

گاڑی کو غلاف اس لئے چڑھایا ہوا ہے کہ موسم کے اثرات سے بچایا جائے
پاکستان میں تو ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول کو تک پردہ کرایا جاتا ہے
پھر یہ رونا کیسا۔۔
images
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top