ابن سعید
خادم
احباب کے علم میں یہ بات ہو گی کہ ان دنوں اردو محفل انتظامیہ محفل کے زمرہ جات کی فہرست میں پھر بدل کر رہی ہے۔ نئے سافٹوئیر کی بعض خصوصیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی زمرہ جات کو آپس میں ضم کیا جا رہا ہے، کچھ غیر ضروری ہو چلے زمروں کو آرکائیو کیا جا رہا ہے، کچھ بہت ہی گہرائی میں موجود ذیلی زمروں کو اوپر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کچھ کے پیغامات ادھر ادھر منتشر کر کے ان زمروں کو حذف کیا جا رہا ہے تاکہ محفلین کی خدمت میں ایک لائٹ ویٹ، تیز رفتار اور سہل الاستعمال محفل فورم پیش کیا جا سکے۔ اس آپریشن کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ نئے پیغامات پوسٹ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کرنا زیادہ آسان ہوگا کہ کس زمرے میں پوسٹ کیا جائے۔ ساتھ ہی نظامت و ادارت بھی سہل ہوگی۔
کچھ عرصہ قبل محفلین کی مانگ پر خواتین کارنر اور مردوں کی بیٹھک نام سے زمرے وجود میں آئے تھے جن کا مقصد یہ تھا کہ بعض دھاگوں میں جنس کے اعتبار سے مراسلوں پر قدغن لگائی جا سکے۔ توقع تھی کہ محفلین کو بعض موضوعات پر جنس مخالف کے تبصروں سے بچتے ہوئے کھل کر گفتگو کرنے میں مدد ملے گی۔ لیکن اس کے نتائج کچھ خاص حوصلہ افزا نہیں ثابت ہوئے اور کئی دفعہ محفلین نے اس کو ایک سہولت کے بجائے رکاوٹ سمجھا۔ نیز یہ کہ نئے سوفٹوئیر میں کلوز سرکل میں بات چیت کرنے کے بہتر ظریقے موجود ہیں اس لئے ان زمروں کی افادیت اور بھی ختم ہو جاتی ہے۔ لہٰذا اب ارادہ ہے کہ ان زمروں میں موجود دھاگوں کو متعلقہ زمروں میں منتقل کر کے ان کو سرے سے ختم کیا جائے۔
اس بابت محفلین کی رائے درکار ہے۔ ہم کوئی فیصلہ لینے سے پہلے جاننا چاہتے ہیں کہ احباب کیا سوچتے ہیں اس بابت؟