خواتین کارنر اور مردوں کی بیٹھک کے بارے میں محفلین کی رائے

مقدس

لائبریرین
لیکن اگر ایسا نہیں ہو گا تو نور سس خواتین سیکشن کا پھر کوئی فائدہ نہیں
کیونکہ اس طرح اوپنلی کچھ ڈسکس نہیں کیا جا سکتا

شكريہ سيدہ شگفتہ ،میرے خیال میں خواتين كارنر رہنا چاہیے۔
مقدس كى تجاويز بہت اچھی ہيں ، ليكن مقدس نظر نہ آنے والے سيكشن كا معاملہ درست نہيں ۔ اوپن ہی ٹھيك ہے ۔ريكمنڈيشن والى شرط لگا كر بھی اس بات كى ضمانت ممكن نہيں کہ سب خواتين ہيں ۔

کلوز فرينڈز كے ليے کلوز سرکل ہے نا ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یوں معلوم ہوتا ہےکہ مرد حضرات کی بیٹھک ختم پر سب متفق ہیں جبکہ خواتین کے لیے علیحدہ زمرہ رکھنے کی مختلف تراکیب پر غور ہو رہا ہے۔ ایک مرتبہ پہلے بھی عندلیب نے ایسا زمرہ سیٹ اپ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جہاں صرف خواتین پوسٹ کر سکیں۔ اس وقت بھی تکنیکی طور پر ایسا ممکن نہیں تھا۔ نئے نظام میں بھی اس کی قریب ترین صورت مکالموں کے ذریعے ممکن ہے۔
 
لیکن اگر ایسا نہیں ہو گا تو نور سس خواتین سیکشن کا پھر کوئی فائدہ نہیں
کیونکہ اس طرح اوپنلی کچھ ڈسکس نہیں کیا جا سکتا
ہممم مقدس ميرى رائے ميں اس كا حل يہ ہے كہ ايشوز كو جنرلى ڈسكس كر ليا جائے پرسنل ايكسپيرئنس كا ريفرنس زيادہ نہ ديا جائے ۔ريكمنڈيشن ميں سركل بہت محدود ہو جائے گا۔
بہرحال يہ تو ميرى رائے تھی صرف باقى سب كى رائے ديكھ كر انتظاميہ خود بہتر حل نكال سكتى ہے۔
 

عثمان

محفلین
خواتین کارنر میں کھولے گئے دھاگوں کی تعداد گذشتہ چار سال میں اب تک دو درجن بھی نہیں پہنچ سکی۔ کھولے گئے دھاگوں کی اکثریت موضوع کے اعتبار سے کئی دوسرے زمرہ جات میں کھپائی جا سکتی ہے۔ :)
 

تبسم

محفلین
لیکن اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ کوئی حضرت اپنی شناخت بدل کر ادھر نہیں جائیں گے؟
آپ کی اس بات کے لیے میں بس اتنا کہوں گی کے آپ لوگ پہلے یقین کر لیں کے وہ لڑکی ہے کے نہیں اُس کے باد اُس کو خواتیں کر نار میں جا نے کی اجازت دئیں
 

مقدس

لائبریرین
خواتین کارنر میں کھولے گئے دھاگوں کی تعداد گذشتہ چار سال میں اب تک دو درجن بھی نہیں پہنچ سکی۔ کھولے گئے دھاگوں کی اکثریت موضوع کے اعتبار سے کئی دوسرے زمرہ جات میں کھپائی جا سکتی ہے۔ :)
عثمان بھیا
ایگری

کیونکہ وہاں ابھی تک کے جو تھریڈز ہیں وہ واقعی میں دوسرے سیکشنز میں منتقل کیے جا سکتے ہیں
میرا کہنا بس یہ تھا کہ اگر خواتین سیکشن الگ ہونا چاہیے تو وہاں پر میل ایکسیس ہونا ہی نہیں چاہیے
چاہے وہ ایڈمنز ہوں یا مدیر
 

تبسم

محفلین
تبسم ایسا تو شاید ممکن نہیں ہو سکتا
کیوں نہیں ہو سکتا ہے بہن آپ نے جیسا کہ کہاہے مردوں کو نظر نہیں آنا چاہیے اس ہی طرح سے نئی آنے والی آرکین کو بھی نظر نا ئے جب آپ کو لگے کے وہ لڑکی ہی ہے تب آپ اجازت دیں تب تک نا دئیں نا
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس کے لیے ذاتی گفتگو شروع کی جا سکتی ہے، اس میں من چاہے اراکین کو شمولیت مل سکتی ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
ذاتی پیغامات سے وہ انفو صرف انہی لوگوں تک محدود رہے گی جن کو وہاں شامل کیا گیا ہے لیکن اگر تھریڈز میں ہو تو اس کا فائدہ آئندہ آنے والوں کو بھی ہو سکتا ہے
کچھ لوگ سوال کرنا پسند نہیں کرتے یا جھجکتے ہیں وہ اس سے بنا سوال کیے مدد حاصل کر سکتے ہیں
یہاں پر ینگ گرلز بھی ہیں اور جبین آنٹی جیسی میچور بھی
اگر کوئی مسئلہ اوپنلی فیمیل تھریڈ میں ڈسکس ہو تو اس کا فائدہ باقیوں کو بھی ہو سکتا ہے
لیکن بقول نبیل بھیا ایسا اس سسٹم میں ممکن ہی نہیں تو یہ بات ہی ختم :)
 

شمشاد

لائبریرین
چونکہ خواتین نے اکثر مردوں کے برابر حقوق حاصل کرنے کا شور مچایا ہوتا ہے، اس لیے دونوں دھاگوں کو ختم کر کے ایک ہی دھاگہ بنایا جائے، جہاں جو چاہے آئے جائے۔
 

زونی

محفلین
میرے خیال میں خواتین کا الگ سیکشن قائم کر کے اگر صرف خواتین کو ہی اپروچ دی جائے گی تو ایک تو وہ سرکل بھی بہت محدود ہو جائے گا جبکہ اس تقسیم سے دوسرے زمروں میں بھی دلچسپی اور رونق کم ہو جائے گی اس لیے بہتر یہی لگتا ھے کہ ان سیکشنز کو ختم کر دیا جائے لیکن خواتین کارنر کو برقرار رکھا جائے تاکہ خواتین اپنی دلچسپی سے متعلقہ امور وہاں ڈسکس کر سکیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
خواتین کارنر برقرار تو رہے گا لیکن کیا اس میں حضرات کو آنے کی اجازت ہونی چاہیے یا نہیں؟
 
Top