خواتین کارنر اور مردوں کی بیٹھک کے بارے میں محفلین کی رائے

شمشاد

لائبریرین
وہ تو کچن کارنر ہے جہاں کھانے پکانے کی تراکیب لکھی جاتی ہیں، جہاں تم نے آج تک کچھ پکا کر نہیں دیا۔
 
مقدس

لائبریرین
تو پھر وہ خواتین کارنر تھوڑی ہوا
ہی ہی ہی ہی

اس کو متفرقات میں یا گپ شپ میں ہی شامل کر دیں تو زیادہ بہتر نہیں ہے کیا
 
زونی

محفلین
کہنے کا مطلب تھا خواتین کارنر میں خواتین سے متعلقہ زمرہ جات شامل ہو جائیں جیسے کچن کارنر ، ملبوسات ،،میک اپ وغیرہ۔۔۔۔۔ باقی جو آپ سب کی رائے ہو۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
اگر خواتین کارنر کو برقرار رکھا جا سکتا ہے تو ضرور رہنا چاہئیے۔ زونی سے اتفاق کروں گی کہ ان کی دلچسپی کے امور اس میں اکٹھے کر دیئے جائیں تو اور بھی اچھا ہو۔ اگر کچن کارنر میں بھائی لوگوں کی دلچسپی زیادہ ہے تو اس کو بے شک الگ رہنے دیں لیکن فیشن اور ملبوسات وغیرہ جیسے زمرے خواتین کارنر میں شامل کر دیں۔
 
ناعمہ عزیز

ہاں یہ ٹھیک رہے گا (y)
 
ایک بار پھر موضوع کی یاد دہانی کرا دیں کہ یہاں یہ رائے طلب کی جا رہی ہے کہ کیا ایسا زمرہ قائم رکھنا چاہئے جہاں سبھی کو رسائی ہو لیکن جوابات محض خواتین دے سکیں؟ :)
 
زیک

مسافر
میرے خیال سے خواتین کے فورم کو ختم کر دینا چاہیئے. یہ ممکن نہیں ہے کہ ایسے فورم تک رسائی خواتین تک محدود رہے کہ یہ انٹرنیٹ ہے جہاں کسی کو علم نہیں کہ میں ایک کتا ہوں

دوسرے اگر مرد خواتین فورم پڑھ سکتے ہیں تو پھر وہاں لکھ کیوں نہیں سکتے؟ لہذا ایسے فورم کا فائدہ سمجھ نہیں آتا.

اگر اس کا مقصد خواتین کی دلچسپی کے موضوعات ہیں تو اس طرح کے محفل پر کئی زمرے پہلے ہی سے موجود ہیں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایک بار پھر موضوع کی یاد دہانی کرا دیں کہ یہاں یہ رائے طلب کی جا رہی ہے کہ کیا ایسا زمرہ قائم رکھنا چاہئے جہاں سبھی کو رسائی ہو لیکن جوابات محض خواتین دے سکیں؟ :)
میرے خیال میں تو سب کے جوابات دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس لئے میری رائے" سبھی کی رسائی اور صرف خواتین کے جوابات" کے لئے نو نو ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
محفل پر تو فیشن اور ملبوسات کے دھاگوں میں بھی مردوں نے بھی کافی کچھ پوسٹ کیا ہوا ہے ۔۔ اس لئےمیرا خیال ہے اسے صرف خواتین تک محدود کرنا صحیح نہیں ہوگا ۔۔۔ اور جب مرد حضرات پڑھ سکتے ہیں تو پھر ظاہر ہے خواتین وہاں جنرل ٹاپکس پر ہی ڈسکس کریں گی جو کہ گپ شپ کے زمرے میں بھی کیا جا سکتا ہے جہاں سب ہی پوسٹ کر سکیں ۔۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
3 صفحے پڑھنے کے بعد ایک چیز ثابت ہوگئی
کہ سب بابا لوگ کثیر تعداد میں ہونے کے باوجود تقریباً ایک بات پر متفق ہیں
مگر بی بی لوگ بمشکل ایک درجن ہونے کے باوجود (آپس میں بھی) متفق نہیں ہو پا رہیں
حیف اس بے چار ےزمرے کی قسمت غالبؔ
جس کی قسمت میں ہوا خواتین کا میداں ہونا:cry2:
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
جب خواتین کو اتنے تحفظات ہیں تو پھر سیدھا سادا حل یہی ہے کہ خواتین کارنر تحلیل کر دیا جائے
مستورات اپنی مرضی سے جس کو چاہیں مکالمے میں شریک کر سکتی ہیں، اس طرح وہ بھی مطمئن ، اور صنفِ وجاہت کی تاک جھانک سے بھی محفوظ
ریکمینڈڈ بی بی والا مسئلہ مکالمے میں بہتر طور حل ہو سکتا ہے، کیوں کہ وہاں یہ اپنی مرضی سے تصدیق شدہ ممبر کو شریکِ مکاملہ کر سکتی ہیں
 
3 صفحے پڑھنے کے بعد ایک چیز ثابت ہوگئی
کہ سب بابا لوگ کثیر تعداد میں ہونے کے باوجود تقریباً ایک بات پر متفق ہیں
مگر بی بی لوگ بمشکل ایک درجن ہونے کے باوجود (آپس میں بھی) متفق نہیں ہو پا رہیں
حیف اس بے چار ےزمرے کی قسمت غالبؔ
جس کی قسمت میں ہوا خواتین کا میداں ہونا:cry2:

برادر محترم! آپ نے اپنی رائے دینے کے بجائے ایک غیر ضروری تجزیہ پیش کرنا زیادہ اہم گردانا۔ اگر ایسی کوئی بات گپ شپ کے زمرے میں کی ہوتی تہ بخدا ہم بہت محظوظ ہوتے۔ :) :) :)

ویسے آپ کا تجزیہ اس حد تک درست نہیں ہے جتنا آپ نے اس کو دکھانے کی کوشش کی ہے۔ اس دھاگے کا جو بنیادی سوال تھا اس پر کم و بیش سبھی متفق ہیں۔ ہاں کچھ لوگوں نے فروعی باتیں ضرور کی ہیں لیکن اس سے بنیادی سوال کے بارے میں ان کی اتفاق رائے متاثر نہیں ہوتی۔ مثلاً نہ صرف خواتین بلکہ مردوں میں سے بھی کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ایک ایسا زمرہ ہونا چاہئے جو مردوں کے لئے پوری طرح نا قابل رسائی ہو یعنی جواب دینا تو دور وہ وہاں کے مراسلے دیکھ بھی نہ سکیں۔ لیکن یہ اس دھاگے کا سوال ہی نہیں تھا۔ :) :) :)
 
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
بہت بے آبرو ہو کر اس دھاگے سے ہم نکلے

مداخلت کیلئے معذرت، وہ دراصل میری رائے کی تمہید تھی، ایک بار پھر معذرت
 
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
بہت بے آبرو ہو کر اس دھاگے سے ہم نکلے

مداخلت کیلئے معذرت، وہ دراصل میری رائے کی تمہید تھی، ایک بار پھر معذرت

آپ بالکل خیال نہ فرمائیں برادرم۔ ہم نے پوسٹ کرنے کے بعد آپ کی دوسری پوسٹ دیکھی تھی۔ اگر دل آزاری ہوئی ہو تو ہم سراپا معذرت ہیں۔ ہم نے بہت ہی خوشگوار موڈ میں لکھا تھا جو کچھ بھی لکھا تھا۔ :) :) :)

ویسے آپ اس شعر کے بجائے درج ذیل غیر غالبی شعر لکھ دیتے تو بھی ہمیں کوئی اعتراض نہ تھا:

نہ کہنا مانیے زن کا اگر چہ حور پیکر ہو
کہ پھٹکارا گیا بلعم زن مکار کے باعث
 
ھاھاھاھاھاھا شعر آپ نے سنایا ہے مگر توپوں کا رخ میری طرف ہو جائے گا،
"آہ غیر نے کی ، وہ خفا مجھ پر ہوا" والا معاملہ ہوتا نظر آتا ہے
دل آزاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بڑے بھائی ، اتنی سی بات بھی دل دل پر لینے لگے تو بس پھر جی لیے ہم بھی
خاطر جمع رکھیے ، ہم اچھے خاصے ڈھیٹ واقع ہوئے ہیں
 
Top