تمام مراسلات بغور پڑھے متفق ہوئے بنا کوئی جائے مفر نہیں کہ ہر دو اعتبار سے بہترین گفتگو رہی ۔ ۔بہر کیف و بہر حال محفل کے لطیف واسطے (سافٹ ویئر) کی مجبوری مجھے سب سے زیادہ اچھی لگی ۔۔

کہ نساد ( صنفِ نازک) کے لیے سب سے محفوظ ترین گفتگو کی جگہ ذاتی مکالمہ ہے ، اور خواتین کے دیگر شعبہ جات جن میں صنفِ آہن ( بقول
چھوٹاغالبؔ صنفِ وجیہہ ) کی عمومی دلچسپی (بغیر کسی قدغن کے

) کا سامان ہوتا ہے اسے مراسلت کے لیے یکساں رکھا جائے ۔

بہر کیف و بہر حال جو نتیجہ اس لڑی کے مراسلات کا ممکن ہو ہم (
غزل مغزل ) اس میں خوش ہیں ۔۔ رہے نام اللہ کا
