مبارکباد خواتین کاعالمی دن تمام خواتین کو مبارک :)

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم

اردو محفل پر تمام خواتین و خواتاں ، حاضرین و حاضرات ، پوتری و پوتراز کو خواتین کا عالمی دن دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔
اور اقبال کیا خوب کہتے ہیں
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوزِدروں
شرف میں بڑھ کے ثریا سے مشت خاک اس کی
کہ ہر شرف ہے اسی درج کا درِمکنوں
مکالماتِ فلاطوں نہ لکھ سکی لیکن
اسی کے شعلے سے ٹوٹا شرارِافلاطوں د

اور ساغر صدیقی نے بھی کمال کر دیا کہ

اگر بزم ِ انساں میں عورت نہ ہوتی
خیالوں کی رنگین جنت نہ ہوتی

ستاروں کے دل کش فسانے نہ ہوتے
بہاروں کی نازک حقیقت نہ ہوتی

جبینوں پہ نور مسرت نہ ہوتی
نگاہوں میں شانِ مروت نہ ہوتی

گھٹاؤں کی آمد کو ساون ترستے
فضاؤں میں بہکی بغاوت نہ ہوتی

فقیروں کو عرفان ہستی نہ ملتا
عطا زاہدوں کو عبادت نہ ہوتی

مسافر سدا منزلوں پر بھٹکتے
سفینوں کو ساحل کی قربت نہ ہوتی

ہر اک پھول کا رنگ پھیکا سا ہوتا
نسیم بہاراں میں نکہت نہ ہوتی

خدائی کا انصاف خاموش رہتا
سنا ہے کسی کی شفاعت نہ ہوتی
 
اس موقع پر میں اپنا ہی ایک پرانا مقولہ دہرانا چاہتا ہوں کہ "جب رات کے پچھلے پہر میری والدہ اٹھ کر میرے لئے دعا مانگتی ہیں، اور میری بہن ہم بھائیوں میں صلح کراتی ہے، میری ام خیر (زوجہ) میرے گھر کو سنوارتی ہے اور میرے گھر پہنچنے پر میری چھوٹی سی بیٹی میری ٹانگوں سے چمٹ کر مجھے خوش آمدید کہتی ہے تو دل بے اختیار کہ اٹھتا ہے کہ
"وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ"​
 
ام اریبہ

محفلین

شکر ہے کہ مرد نے اعتراف کیا
 
ام اریبہ

محفلین
16i5oog.jpg
 
فاتح

لائبریرین
خواتین کاعالمی دن تمام خواتین کو مبارک :)
دھاگے کا عنوان پڑھ کر بے انتہا حیرت و رنج کے عالم میں ہوں کہ یہ مبارکباد صرف خواتین کو کیوں دی جا رہی ہے اور اسی حیرت و رنج کے باعث عنوان سے آگے کچھ پڑھ ہی نہ سکا
بلکہ میں تو سوچ رہا ہوں کہ ایک اور دھاگا کھولا جائے جس میں ضواتین کے عالمی دن کی مبارک باد مردوں کو بھی دی جائے اور ان سے مبارکباد لی بھی جائے :laughing:
 
آپ کی حیرت و رنج پر حیران ہوں کہ یا حیرت یہ آج فاتح لالہ کو کیا ہو گیا ! اسقدر دکھ کا مظاہرہ ! وہ بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو مبارک باد دینے کی وجہ سے ! مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے بخار کےعالم میں ہیں ؟ آپ کے حال و احواال تو ٹھیک ہیں نا ؟
اور جہاں تک رہی یہ بات کہ مردوں کو مبارک باد کے لئے دھاگہ کھولنا ہے تو اس نیک کام میں کاہے کی دیر بسم اللہ کیجیے ؟
 
اسے کہتے ہیں جینڈر ڈسکریمینیشن جسے فی زمانہ ساری دنیا میں کہیں قبول نہیں کی جاتا۔۔۔
پہلی بات تو یہ کہ مجھے اعتراض ہی خواتین کے عالمی دن پر ہے کہ مردوں کا کوئی عالمی دن کیوں نہیں منایا جاتا۔۔۔ یہ سراسر نا انصافی اور تعصب اور امتیازی سلوک ہے
دوم یہ کہ خواتین کا عالمی دن اگر منایا بھی جا رہا ہے تو اس کی مبارک باد صرف خواتین کو کیوں دی جا رہی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
آپ کا اعتراض بجا سہی لیکن اردو محفل اس اعتراض کے لئے موذوں جگہ نہیں ، آپ اس کے لئے عالمی تنظیموں سے رابطہ کیجیے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیے ۔ اس دھاگے پر آنے کے لئے ممنون ہوں ۔ شکریہ
 
میں اس دھاگے پر تمہاری ممنونیت اور شکریے وصولنے نہیں آیا تھا۔۔۔ میری ولادت با سعادت کا مقصد ہی دنیا میں حق کا علَم بلند کرنا ہے اور یہی کار خیر سرانجام دینے میں یہاں آیا ہوں۔
یا تو اس بات کا جواب دیا جائے کہ مردوں کے ساتھ آخر اس کھلم کھلا نا انصافی کا مقصد کیا ہے اور یا یہ مبنی بر تعصب دھاگہ فی الفور حذف کر دیا جائے۔ شکریہ
 
حضور والا
ایسی نا انصافی کا مرتکب یہاں کوئی نہیں ہو سکتا کہ میرا عرصے بعد کھولا اکلوتا دھاگی فی الفور حذف کر دیا جائے ! آپ ہمارے صبر کا امتحان مت لیجیے۔
حق کی آواز اور علم کو بلند ضرور کیجیے لیکن ایسی جگہ جا کر جہاں کوئی فائدہ ہو، یہاں آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا۔ رہی مردوں کی بات تو ہم کس لئے اس ناانصافی کا جواب دیں بھلا ؟ ہم کوئی آپ کو عالمی تنظیم کے رکن لگتے ہیں ؟ یا یہ دن ہمارے کہنے سے منایا جاتا ہے ؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اسے کہتے ہیں جینڈر ڈسکریمینیشن جسے فی زمانہ ساری دنیا میں کہیں قبول نہیں کی جاتا۔۔۔
پہلی بات تو یہ کہ مجھے اعتراض ہی خواتین کے عالمی دن پر ہے کہ مردوں کا کوئی عالمی دن کیوں نہیں منایا جاتا۔۔۔ یہ سراسر نا انصافی اور تعصب اور امتیازی سلوک ہے
دوم یہ کہ خواتین کا عالمی دن اگر منایا بھی جا رہا ہے تو اس کی مبارک باد صرف خواتین کو کیوں دی جا رہی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
یہ تو واقعی بہت بڑی ناانصافی ہے. :openmouthed:
 
فاتح

لائبریرین
یہ تو واقعی بہت بڑی ناانصافی ہے. :openmouthed:
ہے نا! فرحت کیانی ، آپ سے ہمیں اسی سچائی کی امید تھی۔ شکراً شکراً
دیکھ لو ناعمہ عزیز یہاں "حق پرست" خواتین بھی موجود ہیں جنھیں احساس ہے کہ یہ دھاگا اور دن دونوں سراسر نا انصافی پر مبنی ہیں۔

ایسی نا انصافی کا مرتکب یہاں کوئی نہیں ہو سکتا کہ میرا عرصے بعد کھولا اکلوتا دھاگی فی الفور حذف کر دیا جائے !
یہ تو کوئی معیار نہ ہوا دھاگے اور دھاگا ساز کے حق بجانب ہونے کا کہ عرصے بعد کھولا گیا ہے اور اکلوتا ہے۔۔۔ یہاں بات ہو گی حق اور انصاف کی۔۔۔

آپ ہمارے صبر کا امتحان مت لیجیے۔
گویا دھمکیوں پر اتر آئیں اب؟؟؟ذرا ٹھہرو، اس کی تو میں اعلیٰ انتظامیہ کو رپورٹ کرتا ہوں کہ یہ کھلے بندوں دھمکیاں لگائی جا رہی ہیں۔۔۔ آخر انتظامیہ کیا کر رہی ہے اگر مجھ جیسے معصوموں کو دی جانے والی دھمکیوں پر ایکشن نہیں لے رہی تو؟؟؟

حق کی آواز اور علم کو بلند ضرور کیجیے لیکن ایسی جگہ جا کر جہاں کوئی فائدہ ہو، یہاں آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا۔ رہی مردوں کی بات تو ہم کس لئے اس ناانصافی کا جواب دیں بھلا ؟ ہم کوئی آپ کو عالمی تنظیم کے رکن لگتے ہیں ؟ یا یہ دن ہمارے کہنے سے منایا جاتا ہے ؟
یعنی نقار خانے میں توتی کی آواز کوئی سننے کو تیار ہی نہیں۔۔۔ عالمی تنظیم کے رکن نہیں تو ان کی کال پر دن کیوں منایا جا رہا ہے۔۔۔
احتجاج! احتجاج! احتجاج!
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
زیک بھی مجھے عالمی سامراجی قوتوں کے نمائندہ لگ رہے ہیں یہاں۔۔۔ آپ کے غیر متفق سے انتہائی غیر متفق
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہے نا! فرحت کیانی ، آپ سے ہمیں اسی سچائی کی امید تھی۔ شکراً شکراً
دیکھ لو ناعمہ عزیز یہاں "حق پرست" خواتین بھی موجود ہیں جنھیں احساس ہے کہ یہ دھاگا اور دن دونوں سراسر نا انصافی پر مبنی ہیں۔

یہ تو کوئی معیار نہ ہوا دھاگے اور دھاگا ساز کے حق بجانب ہونے کا کہ عرصے بعد کھولا گیا ہے اور اکلوتا ہے۔۔۔ یہاں بات ہو گی حق اور انصاف کی۔۔۔

گویا دھمکیوں پر اتر آئیں اب؟؟؟ذرا ٹھہرو، اس کی تو میں اعلیٰ انتظامیہ کو رپورٹ کرتا ہوں کہ یہ کھلے بندوں دھمکیاں لگائی جا رہی ہیں۔۔۔ آخر انتظامیہ کیا کر رہی ہے اگر مجھ جیسے معصوموں کو دی جانے والی دھمکیوں پر ایکشن نہیں لے رہی تو؟؟؟

یعنی نقار خانے میں توتی کی آواز کوئی سننے کو تیار ہی نہیں۔۔۔ عالمی تنظیم کے رکن نہیں تو ان کی کال پر دن کیوں منایا جا رہا ہے۔۔۔
احتجاج! احتجاج! احتجاج!

مجھے لڑائی نہیں کرنی آتی :(
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی کیوں ہمارا دھاگہ خراب کررہے ہیں:beating::boxing::box:
بچے، یہ بچہ پارٹی کا دن نہیں۔۔۔ یہ گرلز ڈے نہیں بلکہ بوڑھی بوڑھی خواتین کا عالمی دن ہے بیٹا۔۔۔۔ اس لیے یہ تمہارا دن نہیں ہو سکتا۔۔۔ :rollingonthefloor:
ذرا سوچو تو سہی کتنا بھاری بھرکم نام ہے "خواتین"۔۔۔ ایسا لگتا ہے کوئی موٹی سی آنٹی چلتی آ رہی ہیں :jokingly:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
بچے، یہ بچہ پارٹی کا دن نہیں۔۔۔ یہ گرلز ڈے نہیں بلکہ بوڑھی بوڑھی خواتین کا عالمی دن ہے بیٹا۔۔۔ ۔ اس لیے یہ تمہارا دن نہیں ہو سکتا۔۔۔ :rollingonthefloor:
ذرا سوچو تو سہی کتنا بھاری بھرکم نام ہے "خواتین"۔۔۔ ایسا لگتا ہے کوئی موٹی سی آنٹی چلتی آ رہی ہیں :jokingly:
میرا بھی تو نہیں ہے نا میں بھی تو بچہ ہی ہوں ۔
 
Top