مبارکباد خوشخبری

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرجیہ، آپ کوبیٹے کی بہت بہت مبارک بادقبول ہو۔ اللہ تعالی اسکو والدین کے نیک اورصالح بنائے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال

وعلیکم السلام جاوید بھائی۔ بہت بہت شکریہ


جاوید بھائی۔ آپ تو بالکل ہی غائب ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اتنی غیر حاضری کی اجازت تو نہیں نا۔ بھابی کیسی ہیں ;)
 

جیہ

لائبریرین
آنکھ کھولتے ہی توپوں کی گھن گرج سنی ہے شہزادے نے ، یرقان شرکان کی کیا اوقات بھلا ۔۔
اب لگے ہاتھوں ایک تصویر بھی شئیر کر دیں عبداللہ کی ۔۔
وسلام

بالکل درست کہا آپ نے۔ کل رات اتنے زور دار دھماکے ہو رہے تھے کہ مجبورا بچے کے کانوں میں روئی ٹھونسی۔


تصویر جلد از جلد کوشش کروں گی کہ شئیر کردوں
 

زینب

محفلین
سور ی سسٹر مجھے پتا ہی ابھی چلا یہی ٹاپک دیکھا تو خبر ہوئی کہ خیر سے ہم‌خالہ بن گئے ہیں سچی پتا ہوتاتو سب سے پہلے دیتی نا ۔۔۔۔۔مجھے تو اپ کی شادی کا بھی نہیں تھا پتا اسی لیے ڈبل مبارک لیں
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ جیا بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
بہت بہت مبارک باد
اللہ آپ کے گلشن میں سدا بہاروں کا ڈیرہ رکھے آمین
نایاب
 

جیہ

لائبریرین
ارے بھئی میں تو مذاق کر رہی تھی۔ شادی تو آپ کے محفل میں ورود سے پہلے ہی ہو شکی تھی یعنی فروری 2007 میں
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ جیا بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
بہت بہت مبارک باد
اللہ آپ کے گلشن میں سدا بہاروں کا ڈیرہ رکھے آمین
نایاب

وعلیکم سلام نایاب "بھائی" بہت بہت شکریہ اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محفل پر خوش آمدید​
 

نبیل

تکنیکی معاون
جویریہ بہن، آپ کو یہاں دیکھ کر بے پناہ مسرت ہو رہی ہے۔
لگتا ہے کہ عبداللہ بیٹے سو رہے ہیں۔ :)
عبداللہ تھوڑے بڑے ہو جائیں تو وہ کمپیوٹر آف کر دیا کریں گے۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
سلام علیکم نبیل بھائی ۔ جی سو رہے ہیں۔ ویسے ماشاء اللہ تنگ بالکل نہیں کرتا ۔ جب بچوں کو تکلیف نہ ہو تو تنگ نہیں کرتے ۔

اور کمپیوٹر کی بات کیا کرتے ہیں نبیل بھائی۔ بند کرنے کے لئے طالبان ہیں نا۔ پرسوں ایف ایم پر اعلان کیا ہے کہ 15 جنوری تک سارے زنانہ سکول بند کریں ۔ گھروں اور دفاتر سے کمپیوٹر اور ٹی وی ہٹائیں ۔۔۔۔۔ بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ میں کپیوٹر سٹور میں رکھنے سے پہلے محفل پر اسی وجہ سے آءی تھی کہ شاید پھر موقع نہ ملے
 

زینب

محفلین
اللہ خیر کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے جیہ سسٹر ہمارا بھانجا کس پے گیا ہے اس کی شکل اپ کی طرح ہے یا بھائی جی کی طرح۔ویسے مجھے تو سارے ہی چھوٹے بچے ایک جیسے لگتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

جیا راؤ

محفلین
اور کمپیوٹر کی بات کیا کرتے ہیں نبیل بھائی۔ بند کرنے کے لئے طالبان ہیں نا۔ پرسوں ایف ایم پر اعلان کیا ہے کہ 15 جنوری تک سارے زنانہ سکول بند کریں ۔ گھروں اور دفاتر سے کمپیوٹر اور ٹی وی ہٹائیں ۔۔۔۔۔ بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ میں کپیوٹر سٹور میں رکھنے سے پہلے محفل پر اسی وجہ سے آءی تھی کہ شاید پھر موقع نہ ملے



:(:(

اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔۔۔ آمین
 

فرضی

محفلین
بہت خوشی ہوئی جویریہ۔۔ آپکو ڈھیروں مبارک۔۔ نام کافی پیارا ہے۔۔ عبداللہ گبین ۔۔ اللہ سے دعا ہے کہ ننھے فرشتے کو اپنی امان میں رکھے اور والدین کا سایہ اس کے سر پر قائم رکھے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم جو یریہ ، بہت خوشی ہوئی محفل پر واپس دیکھ کر ، ہم لوگ یہاں فورم پر کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی جگہ ذکر لے آ رہے ہوتے ہیں آپ کا :) عبداللہ صاب کی اور آپ کی خیریت جان کر خوشی ہوئی ۔ میں اتنے دنوں سے انتظار میں تھی میرے ذپ کا جواب نہیں دیا :( لیکن اب آپ کی مصروفیت اتنی خوبصورت ہے کہ ذپ کے جواب کا لگتا ہے کافی انتظار کرنا پڑا کرے گا اب :) سو شکوہ کی گنجائش ہی نہیں رہی ۔ اپنا خیال رکھیں بہت اور عبداللہ صاب تو اپنا خیال رکھوانا خوب جانتے ہیں :) اپنی خیریت سے مطلع کرتی رہیں ، اللہ تعالی آپ سب کو اپنے حفظ میں رکھے ۔ آمین
 

چاند بابو

محفلین
جیہ جی چاند سے بیٹے کی آمد پر چاند بابو کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد قبول فرمائیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آنے والا چاند ہمیشہ آپ پر خوشیوں کا نور نچھاور کرتا رہے۔سدا سلامت رہے اور والدین کی آنکھ کا تارا بنے۔(آمین)
 
دوسرے دفعہ مبارکباد کا پیغام دے رہا ہوں پہلے والا جانے کہاں غائب ہو گیا وہ تو شکر ہے کہ میں نے پھر سے چیک کر لیا ورنہ میں تو اپنی طرف سے حتمی مبارکباد دے چکا تھا۔

جیہ بیٹے کی ولادت با سعادت بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ اسے تمہاری آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا چین بنائے۔

عبداللہ کافی اچھا نام ہے اور پسندیدہ بھی۔
 
Top