مبارکباد خوشخبری

جیہ

لائبریرین
:kissed: کیوٹ بچہ ۔ ۔ اللہ اسے نظر ِبد سے بچائے ۔ مجھے فورتھ نمبر والی بہت بہت پسند آئی :inlove: دل کررہا گود میں اٹھالوں اور پیار کرلوں :inlove: شاید میرے بچے بڑے ہوئے ۔ آج ایسا چھوٹو سا پیارا سا دیکھکر بہت پیار آیا :kissed:،
:star:
بہت بہت شکریہ باجو۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے:in-love:
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم جویریہ بہن،
ماشاءاللہ بہت پیارا بچہ ہے۔ اللہ تعالی ہمیشہ اس پر اپنی رحمت کا سایہ رکھیں اور اسے نیک اور قابل بنائیں، آمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے میں نے تو ان معنوں میں لکھا تھا کہ عموماً چھوٹے بچے جب شرارتیں کرتے ہیں تو لاڈ سے انہیں "بڑا شیطان ہے" کہتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت پیارا بچہ ہے۔ اللہ پاک اس کی عمر دراز فرمائیں اور والدین کی آنکھوں‌کی روشنی بنائیں
 

حجاب

محفلین
ماما بننا مبارک ہو جیہ :) بہت پیارا بیٹا ہے آپ کا ، مجھے پہلی والی تصویر بہت پیاری لگی دل چاہ رہا ہے گود میں لے کے بہت سارا پیار کروں :) اللہ نظرِ بد سے بچائے آمین ۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ۔۔ پالی پالی بٹیا کا پالا پالا بیٹا۔۔۔
عبداللہ کو خوب پپیاں کرو جوجو۔
جوجو۔۔ ابھی آیا تو پایا کہ اب تم نے ہمارے نواسے کی تصویریں پوسٹ کر دی ہیں۔ اس کے لئے پیچھے پیچھے جا کر سارے پیغام پڑھنا پڑے۔ یعنی تصویریں ’راست‘ دیکھنے کے لئے۔ یہ تو تم کو معلوم ہوگا نا کہ میں امریکہ میں ہوں۔
اللہ سوات کے حالات بھی اچھے کرے۔ اور تمہارے سارے خاندان ہی نہیں۔ جملہ مسلمانوں کو امن و امان نصیب کرے۔
 

جیہ

لائبریرین
ماشاءاللہ، بہت پیارا بچہ ہے، اللہ تعالٰی اسے دین و دنیا کی ساری خوشیاں عطا فرمائیں!
بہت بہت شکریہ دعاؤں کے لئے ۔ یہ بھی دعا ہے کہ خدا اسے آپ جیسا علم نافع عطا فرمائے:)

آپ کا بیٹا بہت پیارا ہے جیہ ۔ ،۔

شکریہ بہن ۔
 

جیہ

لائبریرین
جیہ ، کل خیریت رہی ناں ؟؟

کل تو آئی تھی نا یہاں اور خیریت ہے بس کل رات گولیوں کے آواز نہیں سونے نہ دیا۔ گبین کو بھی

منے میاں کہاں ہیں۔

منے میاں ذرا بازار تک گئے ہیں سبزی لانے ;)

کہاں ہوگا ۔ یہیں ہے نا میرے پاس۔ سو رہا ہے
 

جیہ

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت پیارا بچہ ہے۔ اللہ پاک اس کی عمر دراز فرمائیں اور والدین کی آنکھوں‌کی روشنی بنائیں

شکریہ قیصرانی

کیوٹ بے‌بی ہے آپ کا جیہ۔ :)

شکریہ زیک ۔۔۔ نظر نہ لگا دینا :)

ماشاء اللہ بہت پیارا بچہ ہے۔ اللہ اسے اپنی آغوشِ رحمت میں رکھے۔ آمین

شکریہ عمار ۔ دعاؤں کے لئے بھی شکریہ
 

جیہ

لائبریرین
ماما بننا مبارک ہو جیہ :) بہت پیارا بیٹا ہے آپ کا ، مجھے پہلی والی تصویر بہت پیاری لگی دل چاہ رہا ہے گود میں لے کے بہت سارا پیار کروں :) اللہ نظرِ بد سے بچائے آمین ۔۔

بہت بہت شکریہ حجاب بہن۔ تصاویر پسند کرنے کے لئے بھی اور دعاؤں کے لئے بھی تشکر۔

انشاء اللہ ایک دن سوات کے حالات ٹھیک ہوں گت تو آپ سوات آکر گبین کو میں لے کر پیار کرنا
 

جیہ

لائبریرین
ماشاء اللہ۔۔ پالی پالی بٹیا کا پالا پالا بیٹا۔۔۔
عبداللہ کو خوب پپیاں کرو جوجو۔
جوجو۔۔ ابھی آیا تو پایا کہ اب تم نے ہمارے نواسے کی تصویریں پوسٹ کر دی ہیں۔ اس کے لئے پیچھے پیچھے جا کر سارے پیغام پڑھنا پڑے۔ یعنی تصویریں ’راست‘ دیکھنے کے لئے۔ یہ تو تم کو معلوم ہوگا نا کہ میں امریکہ میں ہوں۔
اللہ سوات کے حالات بھی اچھے کرے۔ اور تمہارے سارے خاندان ہی نہیں۔ جملہ مسلمانوں کو امن و امان نصیب کرے۔

السلام علیکم بابا جانی۔ ارے بابا جانی ابھی تک آپ امریکہ سے واپس نہیں آئے؟ کب واپسی ہے؟
شکریہ بابا جانی دعاؤں کے لئے اور تصاویر پسند کرنے کے لئے ۔
 

ظفری

لائبریرین
جویریہ ۔۔ ہمیشہ کی طرح یہ ٹاپک بھی ابھی دیکھا ۔
ماشاء اللہ بہت ہی پیارا بچہ ہے ۔ اللہ نظر ِ بد سے بچائے ۔ ایمان اور طویل عمر عطا کرے اور اپنے ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنے ۔ آمین ثم آمین
 
Top