ارے بھئی اس ٹائم کہا تھا انتظار کرنے کو لیکن آپ دومنٹ سے پہلے ہی
چلیں یہ لیں۔
یہ لمبے بالوں کے ساتھ۔
یہ تھوڑے چھوٹے بالوں کےساتھ
اور یہ چھوٹے بالوں کے ساتھ
واہ امین فہیم جی لمبے بالوں میں تو عبید اللہ علیم ہی لگتے ہو ماشاءاللہ
فہیم نائس پکسِ ۔۔ زبردست لگ رہے ہو ۔۔
ابھی خیر سے مسیں ہی کہاں بھیگی ہیں۔شکریہ۔
لیکن میری تو ڈاڑھی مونچھیں نہیں ہیں۔
ابھی خیر سے مسیں ہی کہاں بھیگی ہیں۔
ارے رہنے دیں فاتح بھائی تکے نہ لگائیں ۔ بھیگ بھی چکی اور کئی بار صفا چٹ بھی ہوچکی ہیں ۔ خیر سے فہیم میاں ہم دونوں سے عمر میں بڑے ہیں ۔ بس ننھا منا لگنے کا ’’ شونق ‘‘ ہے انہیں ۔۔ ہی ہی ہی ہی ۔۔
ارے سبزہ تو ہمیں بھی دکھائی دے رہا ہے تصاویر میں مگر ہمارے یوں کہہ دینے سے اگر ان کی خوش فہمی کو دوام حاصل ہو ہی رہا تھا تو آپ کو بھلا کیا پڑی تھی کہ بھری محفل میں بھانڈا پھوڑ ڈالا۔
بڑے بے ادب ہو سزا چاہتے ہو
تو ٹھیک ہے مابدولت کو سزا سنائی جائے ۔۔۔ ’’ نی سجناں نوں قید بول گئی ‘‘
بھئی یہاں عمر کا کوئی قصہ ہی نہیں تھا۔ بلکہ ہمارے فہیم بھیا نے ساری پیمائش بالوں سے کی ہے۔ بڑے، درمیانی اور چھوٹے ایسے بتائے ہیں جیسے بچپن، جوانی اور بڑھاپا جیسی اسٹیجیز ہوں۔
خوشی بہن ابھی تک یہاں نہیںآئیں، یہاں سردی بھی ہے اور بارش بھی ہورہی ہے اس لئے میںپی لیتا ہوں
اوووووووووووووووووووووو شکریہ بوچھی ، یہ دھاگہ کہیں گم ہو گیا تھا اس لئے آنہیں پائی
لائیں چائے دیں مجھے