مبارکباد خوش آمدید سارہ خان بٹیا رانی

بلال

محفلین
السلام علیکم سارہ خان
میری طرف سے بھی خوش آمدید۔۔۔
آپ کو محفل پر واپس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
اور وہ لوگ لوٹ آئے جنہوں نے ہمیں محفل میں چلنا سیکھایا، پھر اس محفل نے ہمارے لئے کئی راستے کھولے اور ہم بھی کچھ کرنے کے قابل ہوئے۔
خوش آمدید، خوش آمدید، خوش آمدید
یوں تو میں نے کوئی بڑے تیر نہیں مارے لیکن کبھی کبھی سوچتا تھا کہ پتہ نہیں آپ لوگوں کو اس بارے میں علم ہے یا نہیں کہ اس خاکسار نے اردو محفل سے کافی کچھ سیکھ کر اردو کے لئے تھوڑا سا کام کیا ہے۔ اب پتہ نہیں آپ کو میرے بارے میں یاد ہے یا نہیں۔ بتاتا چلوں کہ میرا پہلا آئی ڈی ”ایم بلال“ تھا۔
 

زین

لائبریرین
الحمداللہ سب ٹھیک ہیں۔
جی کسی حد تک مسئلہ حل ہوگیا ہے اور والدکی طبیعت بھی اب بہتر ہے ۔

آپ کیسی ہیں؟۔ نیٹ کی سہولت مستقل میسر آئی ہے ؟
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام بلال۔۔۔ مجھے یاد پڑتا ہے اپ کو محفل پر میں لائی تھی ؟۔۔ قابل تو آپ پہلے سے تھے جب ہی اتنا کچھ کیا ۔۔ بلاگز بھی میں پڑھتی ہوں آپ کا بلاگ بھی نظر سے گزرتا ہے ۔۔ بس پچھلا پورا سال نیٹ سے دور رہی ہوں ۔۔ یادداشت تو قائم ہے :)
 

سارہ خان

محفلین
ٹھیک ہوں میں بھی ۔۔ نیٹ لگوا لیا ہے ۔۔ جب ہی روز آ رہی ہوں ۔۔۔ :) اچھا خاصا نیٹ کے بنا رہنا سیکھ لیا تھا ۔۔ ہاہا
 

بلال

محفلین
سارہ خان
آپ کو ٹھیک یاد پڑتا ہے، آپ ہی مجھے محفل پر لائی تھیں۔ واقعی آپ کی یاداشت قائم ہے۔ :)
ویسے آپ کا مجھے محفل پر لانا پتہ نہیں محفل کے لئے اچھا ثابت ہوا ہے یا نہیں لیکن میرے لئے تو بہت ہی زبردست ہوا ہے۔ اس کے لئے میں آپ نہایت ہی شکر گزار ہوں۔
 

سارہ خان

محفلین
وہ کہتے ہیں نہ شکر خورے کو شکر مل ہی جاتی ہے تو اپ کو بھی میرے ذریعے محفل مل گئی تھی ۔۔:) آپ اتنے شکر گذار نہ ہوں میں نہیں تو کسی اور ذریعے سے آپ پہنچ ہی جاتے یہاں ۔۔۔۔
حجاب کو بھی میں لائی تھی اس کو بھی محفل اور بعد میں بلاگز راس آگئے ۔۔ آپ دونوں کے علاوہ باقی سب میرے لائے گئے لوگ بھاگ گئے تھے اردو لکھنے کے ڈر سے ۔۔ ہاہا
 

بلال

محفلین
سارہ خان
ویسے شادی کے بعد سے ماوراء بھی محفل سے غائب ہی ہو گئی ہیں۔ کوئی انہیں بھی ڈھونڈ کر لائے۔ اب تو ان کا اردو بلاگ بھی بند پڑا ہے بلکہ بلاگ کی پوسٹ تک غائب ہیں۔ سننے میں آیا ہے آج کل وہ کوئی انگریزی بلاگ چلا رہی ہیں۔
اور بھی کافی سارے محفلین غائب ہو گئے ہیں۔ شمشاد بھائی کے بقول ”پھر ان کی شادی ہو گئی“۔ پہلے تو شاید یہ ایک وجہ تھی لیکن اب مجھے لگتا ہے کئی محفلین کو فیس بک بھی کھا گئی ہے۔
 

مغزل

محفلین
آپ لوگ لائیں نہ باجو کو واپس ۔۔۔
جی بہنا میں ایف بی پر بھی پیغام دیا ہے فون پر بھی ۔۔ شاید باجو چھٹیاں منانے کے موڈ میں ہیں ۔۔
سوچتا ہوں کہ مغلیائی دھمکی دینی پڑے گی باجو کو ، تبھی سنیں گی ہم غریب غرباء لوگوں کی۔۔
 

سارہ خان

محفلین
سارہ خان
ویسے شادی کے بعد سے ماوراء بھی محفل سے غائب ہی ہو گئی ہیں۔ کوئی انہیں بھی ڈھونڈ کر لائے۔ اب تو ان کا اردو بلاگ بھی بند پڑا ہے بلکہ بلاگ کی پوسٹ تک غائب ہیں۔ سننے میں آیا ہے آج کل وہ کوئی انگریزی بلاگ چلا رہی ہیں۔
اور بھی کافی سارے محفلین غائب ہو گئے ہیں۔ شمشاد بھائی کے بقول ”پھر ان کی شادی ہو گئی“۔ پہلے تو شاید یہ ایک وجہ تھی لیکن اب مجھے لگتا ہے کئی محفلین کو فیس بک بھی کھا گئی ہے۔
ماوراء تو کافی عرصے سے رابطے میں ہی نہیں ہے ۔۔ وقت کے ساتھ تبدیلی تو آتی رہتی ہے ۔۔ کچھ لوگ چھوڑ جاتے ہیں کچھ نئے آ جاتے ہیں ۔۔ لیکن بحرحال پرانے لوگوں کی کمی محفل پر محسوس ہو رہی ہے ۔۔
 
Top