تعارف خوش آمدید مرک

شمشاد

لائبریرین
کسی ملائکہ:eek::eek::eek::eek:

کہتے ہیں نا کہ اگر کسی کہ بارے میں پتہ کرنا ہوتو اس کی کپمنی دیکھو اسی لئے ہمارا تعارف یہی ہے کہ میں مرک کی دوست اور مرک میری دوست:grin::grin:

ہیں تو یہ بات ہے، اچھا ٹھیک ہے،
بس یہ بتا دیں کہ ‌آپ دونوں کس کی دوست ہو؟
 
ملائکہ

محفلین
اگر آپ کا شناختی کارڈ نمبر ہمیں دیا گیا ہوتا تو ہم بصد شوق لکھتے کہ اسی ملائکہ کی دوست ہیں ظاہر ہے کہ کوائف کی عدم موجودگی غیر یقینیت کو جنم دیتی ہے جس کے سبب ہم کسی ملائکہ لکھنے پر مجبور ہوئے۔:grin:
باقی آپ نے کمپنی کی بابت جو فرمایا تو ہم دونوں دوستوں کا علیحدہ علیحدہ مفت مشورہ دیتے ہیں کہ اچھی صحبت اختیار کیجئے۔ :grin:

شناختی کارڈ بننے میں تو ابھی کافی وقت ہے تو اب اگر آپکو کوئی غیر یقینی ہے تو بالکل برقرار رکھیئے اور ہم اپنی اپنی جگہ بالکل سہی صحبت میں ہیں مگر لگتا ہے اب آپ نے خراب کردینی ہے:grin:
 
محسن حجازی

محفلین
لیکن تعارف کہاں ہے اس میں؟ :confused:
شمشاد بھائی دیکھیں مجھ سے سست الوجود سے پانچ صفحے پڑھوا ڈالے آپ سے منصفی چاہتے ہیں۔
اس سے اچھا تو تعارف کا دھاگہ نہ ہی ہو جیسے کہ ہمارا دوسال بعد بھی موجود نہیں ہے۔ :grin:
ویسے شناختی کارڈ بنوانے میں کتنا وقت ہے ابھی؟ :grin:
کہیں کراچی میں پچپن کی عمر میں تو شناختی کارڈ بنوانے کا رواج تو نہیں؟:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کا تعارفی دھاگہ تو وجود میں ہی نہیں آیا تھا تو موجود کہاں سے ہو گا۔ ویسے آپ کی شکایت " تھانہ اردو محفل " میں درج کروا دی گئی ہے۔ جیسے ہی تھانیدار صاحب کو موقع ملتا ہے کاروائی کا آغاز کر دیں گے۔

ایف آئی آر کی نقل پیغام نمبر 14
 
ملائکہ

محفلین
لیکن تعارف کہاں ہے اس میں؟ :confused:
شمشاد بھائی دیکھیں مجھ سے سست الوجود سے پانچ صفحے پڑھوا ڈالے آپ سے منصفی چاہتے ہیں۔
اس سے اچھا تو تعارف کا دھاگہ نہ ہی ہو جیسے کہ ہمارا دوسال بعد بھی موجود نہیں ہے۔ :grin:
ویسے شناختی کارڈ بنوانے میں کتنا وقت ہے ابھی؟ :grin:
کہیں کراچی میں پچپن کی عمر میں تو شناختی کارڈ بنوانے کا رواج تو نہیں؟:grin:

نہیں کراچی میں بھی اسی وقت شناختی کارڈ بنتا ہے جب بننا ہوتا ہے۔

اور آپ کس قسم کا تعارف چاہتے ہیں پتہ تو چلے
 
شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ محسن حجازی سے تعارف کا دھاگہ اب کھولا جائے، یعنی کے آپ کی آمد کے 32 مہینوں کے بعد؟
 
ملائکہ

محفلین
یعنی کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ محسن حجازی سے تعارف کا دھاگہ اب کھولا جائے، یعنی کے آپ کی آمد کے 32 مہینوں کے بعد؟

:eek::eek::eek: نہیں

میں تو مرک کی بات کررہی تھی کہ اسکا کیسا تعارف ہونا چاہیے تھا۔اب حجازی صاحب کے تعارف کی بھی کوئی ضرورت ہے:grin::grin:
 
شمشاد

لائبریرین
آپ فکر نہ کریں، محسن کے تعارف کا دھاگہ الگ سے کھولا جائے گا۔ آپ اس میں گن گن کر ان سے بدلے لے لیجئے گا۔
 
محسن حجازی

محفلین
نہیں ابھی تو ان کا شناختی کارڈ نہیں بنا گنتی کہاں آتی ہوگی انہیں۔۔۔ :grin:
تعارف میں تعارف ہی ہوگا اورکیا ہوگا؟ :confused:
ہم جلد ہی اپنا تعارفی دھاگہ کھولتے ہیں
 
چاند بابو

محفلین
لیکن تعارف کہاں ہے اس میں؟ :confused:
شمشاد بھائی دیکھیں مجھ سے سست الوجود سے پانچ صفحے پڑھوا ڈالے آپ سے منصفی چاہتے ہیں۔
اس سے اچھا تو تعارف کا دھاگہ نہ ہی ہو جیسے کہ ہمارا دوسال بعد بھی موجود نہیں ہے۔ :grin:
ویسے شناختی کارڈ بنوانے میں کتنا وقت ہے ابھی؟ :grin:
کہیں کراچی میں پچپن کی عمر میں تو شناختی کارڈ بنوانے کا رواج تو نہیں؟:grin:

شمشاد نے کہا:
تھانیدار صاحب پیغام نمبر 63 ملاحظہ فرمائیں اور مناسب کاروائی کا آغاز کریں۔

جی میں محفل کے تھانے کا تھانیدار ہوں اور شمشاد بھائی کے کہنےپر محسن حجازی صاحب کی شکایت پر مناسب کاروائی کے لئے آیا ہوں ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور متعلقہ پارٹیوں کو تھانے میں پیش ہونے کا حکم ہے حکم عدولی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائےگی۔
تمام افراد کل صبح تھانے میں حاضری دیں دوسری صورت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (اس کا تو آپ کو علم ہی ہے کہ تھانے میں دوسری صورت کیا ہوتی ہے)۔
 
مرک

نہیں پتہ ذرا بتائیں گے کیا ہوتی ہے:grin:
 
Top