تہذیب
محفلین
اوباما، من موہن اور زرداری کو ایک فرشتے نے شام کے کھانے کی دعوت پر بلایا۔ اور کھانے کی میز پر فرشتے نے کہا کہ اس دعوت کا مقصد یہ تھا کہ دنیا کےتین بااثر ترین افراد کو بتایا جائے کہ وہ دنیا میں جاکے لوگوں کو بتائیں کہ کل دنیا کا اختتام ہورہا ہے۔ کل قیامت آئے گی ۔
دوسرے دن صبح صبح من موہن نے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کا اجلاس طلب کیا اور ساری قوم کو بتایا کہ میرے پاس آپ کیلیے دو بری خبریں ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ جو مسلمان کہا کرتے تھے کہ اللہ کو مانو۔ وہی خدائے واحد ہے۔قیامت کا دن آئے گی اس دن کی تیاری کرو۔ وغیرہ وغیرہ ۔ وہ بات واقعی درست تھی۔ اور دوسری بات یہ کہ آج دنیا کا آخری دن ہے ۔ وہ قیامت آج ہی آئے گی ۔
اوباما نے کیبنٹ، کانگریس اور سینیٹ کا اجلاس بلایا اور ساری قوم کو ٹی وی پر خطاب کرکے بتایا کہ میرے پاس آپ کیلیئے دو خبریں ہیں۔ ایک اچھی اور ایک بری ۔۔ اچھی خبر یہ کہ وہ جو ہم کہتے تھے کہ " ان گاڈ وی ٹرسٹ"۔ خدا کا وجود واقعی ہے ۔ ثابت ہوگیا ہے۔ اور بری خبر یہ کہ آج کا دن دنیا کا آخری دن ہے۔ دنیا کے ساتھ ساتھ عظیم امریکی قوم بھی ہمیشہ کیلیئے مٹ جائے گی۔
زرداری نے ٹی وی پر براہ راست اعلان کیا کہ اس کے پاس دو اچھی خبریں ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ دنیا کے تین بااثر افراد میں سے ایک ہے اور دوسری اچھی خوش خبری یہ کہ وہ تاحیات پاکستان کا صدر رہے گا۔