جس لطیفے کو بنیاد بناکر موصوف نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ہم دیکھ لیتے ہیں کہ وہ یہاں کیا استدلال اور دلائل پیش کرسکتے ہیں کہ اس لطیفے میں اس طرح فرشتوں کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔ موصوف کے دلائل ہی ثابت کردیں گے کہ مذہبی زمرے تک رسائی ان کے لیئے کہاں تک سود مند ہے ۔مسٹر توحیدی جب اپنے نام کے ساتھ نمودار ہوئے تھے تو اسی وقت سمجھ جانا چاہیے تھا کہ جناب کا مشن کیا ہے۔
تبلیغ ، واعظ اور فتووں کا آغاز تو گپ شپ اور لطائف کے زمرے سے ہی ہوگیا ہے۔ سو پیغامات کی حد کے بعد جب آپ جناب مذہبی زمرے میں قدم رنجا فرمائیں گے تو ان کی آنیاں جانیاں دیکھیں۔