خوش خبری

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تہذیب

محفلین
میں ایک بات کا نوٹس لیے بغیر نہ رہ سکا کہ تہذیب کی اوپر والی پوسٹ کی عنوان “ چائے کی پیالی میں طوفان “ ہے ۔
اور
چائے کی پیالی میں اصل طوفان اس پوسٹ میں آیا ہے ۔
کیسا عجیب اتفاق ہے !!
ہے نا؟

بہت خوب ۔ اچھا مشاہدہ ہے ۔ ماشاء اللہ
 
ظفری صاحب اور وارث صاحب کی باتوں کا تو میں ذکر نہیں کروں گا لیکن جو الزام مجھ پر لگا رہے ہیں، اس کی وضاحت فرمائیں گے کہ میں نے آپ کو ایسا کیا کہہ دیا جو آپ کو ناگوار گزرا؟

اور یہ جو آپ ہر جگہ انتظامیہ انتظامیہ کہتے پھر رہے ہیں، تو یہ انتظامیہ کا کام ہے کہ اس اردو محفل کو اپنے اصولوں پر کاربند رکھے۔

آپ نے جو جانبداری کا مظاہرہ کیا میں نے اس طرف اشارہ کیا
 
اچھا مجھے آپ ایک بات بتاو سارے کہیں آپ لوگوں کا صوفیت سے تعلق تو نہیں اگر ہے تو بات ہی ختم۔
صوفیت نے جو اسلام کو نقصان پہنچایا ہے وہ تو صاف طاہر ہے۔
 
برادرم توحیدی، کیا اتنی سی بات کا خیال نہیں کر سکتے کہ یہ زمرہ ایسی باتوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ کبھی کبھار اچھی سے اچھی بات بھی لا یعنی ہوتی ہے اگر وہ بے محل ہو (مثلاً ریسٹ روم میں دو رکعت نفلی نماز)۔ آپ کو ایسے سوالات اٹھانے ہیں تو ان کے لئے موزوں زمرہ اور بعض حالات میں موزوں فورم ڈھونڈھیے۔ اردو محفل کا نقطہ ارتکاز "اردو" ہے، سیاست، مذہب اور قومیت وغیرہ سے متعلق گفتگو یہاں ثانوی درجے کی توجہ پاتی ہے۔ نیز یہ کہ آپ کسی کو کسی بات کا جواب دینے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ ممکن ہے کہ کوئی لاجواب ہو یا پھر آپ کا سوال کسی کی نظروں میں اتنی اہمیت ہی نہ رکھتا ہو کہ اس کا جواب دینے کی ضرور سمجھی جائے اور وقت ضائع کیا جائے۔

کسی کی صوفیت نے کسی کے اسلام کو یقیناً شدید ترین نقصان پہونچایا ہوگا۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہر کسی سے اس کا مسلک اور مکتب فکر پوچھتے پھریں (کیا آپ سے کسی نے ایسا کچھ دریافت کیا؟)۔ ہماری اس بات سے شاید آپ ہمارے بارے میں بھی رائے قائم کرنے کی کوشش کریں، جس پر ہم کوئی قید نہیں لگا سکتے لیکن بخدا اس کا اظہار مت کیجئے گا کہ اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ ہمارا مسلک، ہماری عبادات اور ہمارے گناہ ہمارے اور پروردگار کے بیچ کا معاملہ ہیں، ان سے ہمیں ہی نمٹنے دیجئے۔
 
سعود صاحب میرا نہ تو آپ سے بحث کرنے کا ارادہ ہے اور نہ ہی کوئی شوق ہے بحث کرنے کا۔بار بار آپ لوگوں کا نظریں چرانا تو میں دیکھ چکا ہوں۔لیکن پھر آپ لوگ ہی دوبارہ بحث سٹارٹ کر دیتے ہیں اور جب میں پچھلی بات کو دھراتا ہوں تو سعود صاحب راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ڈانٹنا شروع کر دیتے ہیں۔آپ جو کہتے پھریں سعود صاحب لیکن ایک بات جان لیں کہ فرشتوں کو تضحیک کا نشانہ بنانا نقصان دے گا۔
اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلائے آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top