تیرہویں سالگرہ خوش خطی اور اردو محفل

یاز

محفلین
کی بورڈ کی جگہ "قلم" کو دینا کتنا مشکل ہوچکا ہے۔
27337908287_5e2fc15c00_b.jpg

بال پوائنٹ سے اتنی شاندار لکھائی!!!
بہت خوب جناب۔
 

نور وجدان

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
index by Muhammad Ahmed, on Flickr

ہماری ایک کافی پرانی ڈائری میں لکھا یہ شعر۔
اب تو خیر لکھنے کو دل ہی نہیں چاہتا۔ اور لکھوں بھی تو بس ایسا کہ کسی صورت آنکھوں کو نہیں بھاتا۔
 
اور اس لیفٹ رائٹ کے چکر میں کرکٹ پر کیا کوئی اثر پڑا؟



قصہ یوں ہے کہ فدوی پیدائشی طور پہ لیفٹ ہینڈڈ تھا، لیکن ہمارے معاشرے میں عمومی طور پہ بائیں ہاتھ سے لکھنے کو غیرمناسب یا نحوست سمجھا جاتا تھا۔ لہٰذا بندۂ ناچیز کو بچپن ہی سے کُوٹ پیٹ کر دائیں ہاتھ سے لکھنے پہ مجبور کر دیا گیا۔ نتیجتاََ
نہ اِدھر کے رہے، نہ اُدھر کے رہے
 

ٹرومین

محفلین
اس تصویر نے ہمیں چند برس قبل ایک دن کی یاد دلا دی جب اچھی خاصی برفباری کے بعد اگلی صبح ہم نے لان کی گھاس پر جمی برف پر انگلی سے "محفل" لکھا تھا۔ :) :) :)

oYHzaBC.jpg
یہ تصویر دیکھ کر شدت سے احساس ہوا کہ اُردو محفل میں زبردست سے بھی اوپر ایک ریٹنگ ایسی ہونی چاہیے جو کوئی بھی محفلین رکن بننے کے بعد سے آخر تک صرف ایک مرتبہ ہی استعمال کرسکے۔ :):):)
 
Top