خون کا عطیہ

La Alma

لائبریرین
یعنی یہ طے شدہ ہے کہ بچوں کا بلڈ گروپ والدین کے بلڈ گروپس میں سے ہی ہو سکتا ہے؟
بچوں کا ممکنہ بلڈ گروپ والدین کے genotype کی وجہ سے ہوتا ہے۔ O گروپ کا genotype فقط OO ہی ہوتا ہے۔ چونکہ آپ دونوں کا O گروپ ہے اس لیے آپ کے بچے بھی صرف اسی بلڈ گروپ کے ہونگے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ایک بار ایک دوست اسی چکر میں ہسپتال کی سیڑھیوں میں چکرا کر گر پڑا تھا
خون عطیہ کرتے وقت چکر آنا معمول کی بات ہے۔ کافی ڈونرز کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ البتہ بار بار ایسا ہو تو احتیاط لازم ہے۔ یہ کسی مہلک بیماری کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ہمارے بھائیوں کا بھی "بی پاریٹو" ہے۔ امی جان نے پیشن گوئی کی ہے کہ آپ کا بھی یہی ہو گا۔ :)
اس خطے میں "بی پازیٹو" کی اکثریت ہے۔ میرا ہے، میرے شاید پانچوں بھائیوں کا بھی ہے (تین چار کا تو پکا علم ہے)، ان کی بیویوں کا بھی یہی ہے۔ میری بیوی اور تینوں بچوں کا بھی یہی ہے،اس "ایکسٹنڈ" فیملی میں صرف والدہ کا "اے بی پازیٹو" ہے۔ مجھے کچھ یوں علم ہے کہ بچوں کا اسکول داخلے کے وقت ٹیسٹ کروایا تھا اور کچھ سال پہلے والدہ کا بائی پاس ہوا تھا، ہسپتال والوں نے کہا کہ ان کا گروپ ای بے پازیٹو ہے صرف یہی لاؤ، پوری فیملی میں کسی کا خون ان کو نہیں لگ سکا تھا۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہمارے والد صاحب کا بی پازیٹو اور والدہ صاحبہ کا او پازیٹو تھا ۔ دس موجودہ بہن بھائیوں میں واضح اکثریت بی پازیٹو کی ہے ۔ البتہ چند ایک کا اوپازیٹو بھی ہے ۔
 

لاریب مرزا

محفلین
صرف والدہ کا "اے بی پازیٹو" ہے۔
جو انکل ہمارا بلڈ سیمپل لینے آئے تھے ان سے اس بات پہ ڈسکشن ہوئی تھی کہ بلڈ کے کون کون سے ٹیسٹ کرائے جانے چاہئیں۔ وہیں پہ انہوں نے بتایا تھا کہ اے بی پازیٹیو سب سے بہترین بلڈ گروپ ہے۔ ان لوگوں کو کسی بھی قسم کا خون لگ سکتا ہے۔ البتہ ان کا خون کسی دوسرے بلڈ گروپ کو نہیں لگ سکتا۔ ابھی آپ نے بتایا کہ آپ کی والدہ کو خاندان میں کسی کا خون نہیں لگ سکا تھا۔ کیا وہ ہمیں الٹ انفارمیشن دے گئے؟؟ :whistle:
یا ہم نے یاد رکھنے میں گڑبڑ کر دی۔ :cute:
 

عباس اعوان

محفلین
سرکاری سکول میں بلڈ ٹیسٹ کرنے والے آئے تھے، اگر یادداشت میر ا ساتھ دے رہی ہے تو غالباً اے پازیٹو بلڈ گروپ تھا۔
والد صاحب کا بھی یہی بلڈ گروپ ہے۔
بڑے بھائی کا غالباً او پازیٹو یا او نیگٹو ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
جو انکل ہمارا بلڈ سیمپل لینے آئے تھے ان سے اس بات پہ ڈسکشن ہوئی تھی کہ بلڈ کے کون کون سے ٹیسٹ کرائے جانے چاہئیں۔ وہیں پہ انہوں نے بتایا تھا کہ اے بی پازیٹیو سب سے بہترین بلڈ گروپ ہے۔ ان لوگوں کو کسی بھی قسم کا خون لگ سکتا ہے۔ البتہ ان کا خون کسی دوسرے بلڈ گروپ کو نہیں لگ سکتا۔ ابھی آپ نے بتایا کہ آپ کی والدہ کو خاندان میں کسی کا خون نہیں لگ سکا تھا۔ کیا وہ ہمیں الٹ انفارمیشن دے گئے؟؟ :whistle:
یا ہم نے یاد رکھنے میں گڑبڑ کر دی۔ :cute:
میرے علم میں بھی کچھ ایسا ہی تھا کہ اے بی پازیٹو کو اے پازیٹو اور بی پازیٹو دونوں گروپ لگ سکتے ہیں، جب ہسپتال والوں نے ہمیں کہا کہ صرف "اے بی پازیٹو" ہی لے کر آؤ تو میں نے بات کرنے کی کوشش تھی لیکن کون سنتا ہے اور ویسے بھی پریشانی کا عالم ہوتا ہے وہ اس وقت کچھ بھی کہتے ہم کرنے کو تیار تھے سو "اے بی پازیٹو" ہی ڈھونڈا تھا۔
 

نسیم زہرہ

محفلین
شاید پانی کا مسئلہ؟
بہرحال مجھے خاصی تشویش ہوئی تھی۔ اس کے بعد دو تین مرتبہ چیک کروایا لیکن کوئی مسئلہ نہیں آیا۔ معلوم نہیں کہ اس وقت پازیٹیو کیوں آیا تھا۔
کوئی تشویش کی بات نہیں لیکن آلودہ پانی اور بازاری کھانوں سے پرہیز رکھا کریں۔ یہ وائرس پاکستان میں ماحولیات، آلودہ پانی ، آلودہ کھانوں کی وجہ سے اکثر لوگوں میں ایکٹیو اور ان ایکٹیو ہوتا رہتا
اس وائرس سے بچاوٗ کے لیئے چند تدابیر اور تجاویز کے لیئے ہیپا ٹائٹس ایک موذی مرض پر کلک کریں
انٹرنیٹ کی بہت سی ویب سائٹس پر ہیپا ٹائٹس وائرس سے بچاوٗ کے طریقے درج ہیں
 

حسیب

محفلین
میرا گروپ بی پاریٹو ہے. ابهی تک صرف ایک مرتبہ ہی دینے کا موقع ملا ہے.
اس وقت بهی ساته جو دوست گیا تها وہ کہہ رہا تها کہ کچه دنوں تک کمزوری محسوس ہوتی ہے اور زیادہ نیند آتی ہے. لیکن مجهے ایسا کچه نہیں ہوا
 
آپ کو اپنے خون کا گروپ کب اور کیسے پتہ چلا؟
مطلب آپ نے اسی مقصد کے لیے چیک کرایا یا اتفاقا پتہ چلا؟
اور کیا آپ نے کبھی کسی کو اپنا خون عطیہ کیا ہے؟
کیا اس طرح خون دینے سے جسمانی کمزوری بھی ہوئی؟ اور ہوئی تو آپ نے اپنی خوراک میں کیا اضافے کیے خون کی اِس کمی اور کمزوری کو دور کرنے کے لیے؟
کیا کبھی خون لینے کی ضرورت پڑی خدانخواستہ؟
دو بار خون دیا تھا ایک بار اپنے قریبی رشتہ دار کو اور دوسری بار ایک دوست کی سسٹر کو گروپ اے پازیٹو ہے خون دینے کے بعد مجھے تو کسی قسم کی کمزوری محسوس نہیں ہوئی ڈونیشن کے فورا بعد جوس اور دودھ دیا گیا جس کہ وجہ سے کمزوری محسوس نہیں ہوئی
 
Top