اکمل زیدی
محفلین
ہر بات کی کوئی نا کوئی تحریک ہوتی ہے تو اس تحریر کی بھی ہے ابھی کچھ دیر قبل محمد وارث بھائ سے کچھ بات چل رہی تھی اس میں ایک ذکر ہوا دل کی بات کا (سب سے پہلے تو میں واضح کردوں کے اس بات کا وہاں ہونے والی بات سے قطعی کوئی تعلق نہیں) ایک شش و پنج سا ہے اکثر میں سوچتا ہوں کے سوچ اور خیال میں کیا فرق ہے یعنی بندہ ذہن سے سوچتا ہے اور خیال دل میں آتا ہے تو دونوں میں کیا فرق ہے کہیں ایسا تو نہیں کے خیال ہی سوچ ہو یا اگر خیال کو طول دیں تو وہ سوچ بن جاتا ہے ۔۔یا ان میں سے ایک کا کام اپوزیشن کا ہوتا ہے؟۔ ۔ ۔ ۔ تمام خواتین و حضرات کو دعوت عام ہے کہ اپنا اظہار خیال کریں اور اس گتھی کو سلجھانے میں ھیلپ کریں ۔