اکثر میں سوچتا ہوں کے سوچ اور خیال میں کیا فرق ہے یعنی بندہ ذہن سے سوچتا ہے اور خیال دل میں آتا ہے تو دونوں میں کیا فرق ہے کہیں ایسا تو نہیں کے خیال ہی سوچ ہو یا اگر خیال کو طول دیں تو وہ سوچ بن جاتا ہے ۔۔یا ان میں سے ایک کا کام اپوزیشن کا ہوتا ہے؟۔ ۔ ۔ ۔ تمام خواتین و حضرات کو دعوت عام ہے کہ اپنا اظہار خیال کریں اور اس گتھی کو سلجھانے میں ھیلپ کریں ۔
زیدی بھائی، آپ ایک کام کیجئے۔
آپ ایک منٹ کہیں الگ تھلگ ہو کر بیٹھ جائیے، اور آنکھیں بند کر کے غور کیجیے کہ وہ کون سا پہلا خیال ہے جو آپ کو آتا ہے۔
آپ حیران ہوں گے کہ آپ کو کوئی خیال نہیں آئے گا۔
(جب تک کہ آپ کی توجہ قائم رہے گی)
اصل میں خیال اور سوچ دو الگ چیزیں نہیں ہیں۔
جیسے فاخر بھائی نے لکھا ہے، ایک عربی لفظ ہے اور ایک ہندی۔
آپ غالبا خیال سے دل کی بات مراد لے رہے ہیں۔
دل کی بات کے لیے بہتر لفظ intuition ہے، thought نہیں۔
intuition کے لیے اردو میں وجدان کا لفظ مستعمل ہے۔
اب کیا میں آپ کے سوال کو اس طرح لکھ سکتا ہوں کہ وجدان اور خیال میں کیا فرق ہے؟ یا وجدان اور سوچ میں کیا فرق ہے؟
اصلا ذہن کا کام سوچنا نہیں ہے۔
اس میں خیالات آتے جاتے ضرور ہیں، لیکن پیدا نہیں ہوتے۔
ذہن ایک رسیور کی طرح ہے۔
اس کا کام صرف سگنل کیچ کرنا یا پکڑنا ہے۔
تو پھر یہ سگنل (خیال) کہاں سے آتے ہیں؟
یہ آپ کے چاروں طرف پھیلے ہوئے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے فون سگنل پھیلے ہوئے ہیں۔
اصل میں یہ کائنات ایک living organism ہے۔
سوچتی کائنات ہے، آپ نہیں۔
اور چونکہ آپ اسی organism کے ایک سیل کی طرح ہیں۔ اس لیے آپ کو لگتا ہے کہ آپ ہی سوچ رہے ہیں، آپ ہی کرتا دھرتا ہیں، حالانکہ آپ ایک اکائی ہیں۔
ایک جزو ہیں۔
اور ظاہر ہے جزو کل سے جدا نہیں ہوتا۔
آپ غالبا law of attraction کے بارے میں جانتے ہوں گے۔
آپ کا ذہن بھی اسی قانون کے تابع ہے۔
جو chemistry آپ کے جسم کی ہوتی ہے (جس میں آپ کا کھانا بنیادی کردار ادا کرتا ہے) اسی کے تحت آپ یہ سگنل کیچ کرتے ہیں۔
لہذا یہ مت سوچیے کہ آپ سوچتے ہیں بلکہ آپ صرف سوچ کو مدعو کرتے ہیں۔
غالب ایک جگہ کہتا ہے،
موجہ گل سے چراغاں ہے گزر گاہِ خیال
یہ ترکیب بہت موزوں ہے۔ آپ کا ذہن گزر گاہِ خیال سے زیادہ نہیں ہے۔
جہاں تک وجدان، دل کی بات یا intuition کا تعلق ہے تو وہ ایک لمحاتی کیفیت کا نام ہے۔
لمحاتی کیفیت کہہ لیں، لمحاتی ادراک کہہ لیں یا انگریزی میں sudden realization یا understanding کہہ لیں۔
اصلا آپ کا تحت الشعور جسے ہندی میں اچیتن من کہیں، حالات، واقعات اور مشاہدات سے ہر لمحہ متاثر ہو رہا ہے۔ اس میں اتنا ڈیٹا موجود ہے جس کا آپ کو شعوری طور پر اندازہ بھی نہیں ہے۔
مخصوص حالتوں میں جب آپ کو کسی جواب یا کسی حل کی ضرورت ہوتی ہے تو اس ڈیٹا کا کچھ حصہ مرتب ہو جاتا ہے، یا کیلکولیٹ ہو جاتا ہے۔
اسی کیلکولیشن کے حاصل شدہ کا نام وجدان ہے۔
لہذا وجدان اور خیال دو متضاد چیزوں کے نام نہیں ہیں۔
نہ ہی دو یکساں چیزوں کے نام ہیں بلکہ دو مدارج کے نام ہیں۔