خیال اور سوچ ؟

ہادیہ

محفلین
شاہد شاہ کا دماغ ہارڈ ڈسک اور ریم ہی ہے۔۔ محفلین کی حرکتوں کا بھی علم ہے وہ بھی ماضی میں کی گئیں ۔۔بس ابھی تک ہمیں ہی صحیح اندازہ نہیں ہوسکا ان کا۔۔ :rollingonthefloor:
 
سوچ ذرا لمبا چوڑا گہرا کام ہے،
خیال تو ہر وقت ہی گزرتا رہتا ہے۔
یا یوں کہہ لیں کہ خیال آتا ہے، پھر انسان یا تو اسے جانے دیتا ہے، یا اس پر سوچتا ہے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
سوچ ذرا لمبا چوڑا گہرا کام ہے،
خیال تو ہر وقت ہی گزرتا رہتا ہے۔
یا یوں کہہ لیں کہ خیال آتا ہے، پھر انسان یا تو اسے جانے دیتا ہے، یا اس پر سوچتا ہے۔
اور اگر کسی کا ہر وقت خیال رہے جانے کا نام ہی نہ لے تو اسے کسی گہری سوچ کا نتیجہ کہینگے ؟
 

اکمل زیدی

محفلین
یقینا ہم جیسے عقلمند انسان۔۔
کمپیوٹر خود سٹوپڈ ہی ہوتے ہیں۔۔ اسی لیے تو انہیں انسان ہی ڈائریکٹ کررہے ہوتے ہیں۔۔
بھئی انہوں نے تو ہارڈ ڈسک اور ریم بنا دیا تھا۔۔ تو یہی کہنا تھا۔۔ :D:p
آپ کا والا ہو گا :Dہمارا والا تو بہت ذہین ہے ۔ ۔ ۔ جیسا دیس ویسا بھیس والی مثال کہ یہاں فٹ کردیں جیسے یوزر ۔۔۔۔:)
 

فرقان احمد

محفلین
اور اگر کسی کا ہر وقت خیال رہے جانے کا نام ہی نہ لے تو اسے کسی گہری سوچ کا نتیجہ کہینگے ؟
یہ قلبی کیفیت ہے۔ اگر آپ اس کیفیت پر 'غور و فکر' کریں گے تو یہ ذہنی و قلبی معاملہ بن جائے گا۔ تاہم، دل کو اس معاملے سے الگ نہیں کیا جا سکتا؛ اس لیے آپ جمع خاطر رکھیں۔
 

اکمل زیدی

محفلین
اکمل بھیا آپ کی لڑی اب چوتھے صفحہ میں داخل ہوگئی ہے ،محفلین نے اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کیا مگر ایک سوال جو میرے خیال میں آپ کے سوال کا جواب دینے سے پہلے پوچھنا ضروری ہے وہ کسی نے آپ سے نہیں پوچھا کہ آپ کا سوال ظاہری حالت کے حوالے سے ہے یا روحانی حالت کے حوالے سے ؟
یہ دونوں حالتیں ایک دوسرے کی متضاد ہیں ،میرے خیال سے شاید ہی آپ کو کسی کا جواب مطمئن کر سکے ۔
بھائی صاحب یہ قضیہ تو چار صفحے کیا چارسو صفحات میں بھی شاید تشنہ رہے ۔ ۔ ۔ ۔ رہا آپ کا سوال تو میں نے سوال عام حالات کے تحت کیا ہے اتنی گہرائی میں نہیں گیا۔ ۔ ۔ لیکن اگر آپ جیسے گیان دھیان والوں کی دلچسپی رہی تو شاید کوئی گوہر آبدار ہم بھی پا لیں ۔ ۔
 

اکمل زیدی

محفلین
Top